17 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan’s Urban Union Councils Increased from 2 to 4 Under Punjab Local Government Act

پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے تحت کلرسیداں میں شہری یونین کونسلوں کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ میں کلرسیداں شہر کی شہری یوسیز کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی ہے جبکہ دیہی یوسیز کی تعداد دس سے بڑھا کر تیرہ کردی گئی ابادی کے اعتبار سے قانون گو مرکز چوآخالصہ میں ایک نئی یوسی قائم کی جائے گی اس وقت مقررہ ابادی سے یوسی چوآ خالصہ میں پانچ ہزار کنوہا میں چار ہزار اور منیاندہ میں تین ہزار کی ابادی مقررہ آبادیوں سے زیادہ ہے اس طرح یہاں بناہل یا ٹکال کے نام سے نئی یوسی قائم ہونے کے قومی امکانات ہیں جبکہ دو یوسیز قانون گو حلقہ کلرسیداں میں قائم ہوں گی جہاں یوسی گف کی ابادی تحصیل بھر میں سب سے زیادہ 28 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ یوسی بشندوٹ کی ابادی بھی 23 ہزار ہے لہذہ گف،بشندوٹ اور غزن اباد کانٹ چھانٹ کرکے دو نئی یوسیز قائم کی جائیں گی

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | March 17, 2026) — Under amendments to the Punjab Local Government Act, the number of urban Union Councils (UCs) in Kallar Syedan city has been increased from two to four, while the number of rural Union Councils has been raised from ten to thirteen.

According to population criteria, a new Union Council will be established in the Qanoongo circle of Choha Khalsa. Currently, the population in several areas of UC Choha Khalsa exceeds the prescribed limits, including about 5,000 additional residents in Choha Khalsa, 4,000 in Kanoha, and around 3,000 in Manianda. Due to this population growth, there is a strong possibility that a new Union Council may be created in the area under the name Banhal or Takal.

Meanwhile, two additional Union Councils will be formed within the Qanoongo circle of Kallar Syedan. UC Guff has the largest population in the entire tehsil with approximately 28,000 residents, while UC Bishandot has a population of about 23,000. As a result, new Union Councils will be created by reorganising and dividing the areas of Guff, Bishandot, and Ghazan Abad.

گاؤں بھورہ حیال میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے چار افراد زخمی، ماں اور بیٹی تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل

Four Injured in Bee Attack in Bhora Hiyal Village, Mother and Daughter Shifted to Rawalpindi in Critical Condition

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—شہد کی مکھیوں سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ گئی مکھیوں نے حملہ کر کے نتیجے میں چار افراد کو شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا، جبکہ ماں اور اس کی کمسن بیٹی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا واقعہ گاؤں بھورہ حیال میں اس وقت پیش آیا جب ل ایک ہی خاندان کے افراد مال مویشیوں کو لے کر گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بچے نے درخت پر موجود شہد کی مکھیوں کے چھتے کو چھیڑ ڈالا جس پر مکھیوں کا غول نے ان پرٹوٹ پڑا اور بچوں اور بڑوں کو بے دردی سے ڈنک مارے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور چیخ و پکار شروع کردی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ ہر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں ڈاکٹر عابدہ پروین کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ ذوالفقار،12 سالہ زارا فاطمہ ،6 سالہ عشل فاطمہ اور36 سالہ مصبح شامل ہیں جبکہ عشل اور اس کی ماں مصباح کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ایم ایس کے مطابق زخمیوں کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس وقت ان کے جسموں پر شہد کی تقریباً دو سو کے قریب مکھیاں چپکی ہوئی تھیں جنہیں طبی عملے نے نہایت احتیاط کے ساتھ اوزاروں کی مدد سے جسم سے الگ کیا۔

Traffic Warden Faces Inquiry After Citizen’s Complaint in Kallar Syedan

شہری کی شکایت پر کلر سیداں میں ٹریفک وارڈن کے خلاف انکوائری کا حکم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—سٹی ٹریفک پولیس کے ضلعی افسران کی بدحواسیاں،ایک شہری کی شکایت پر ٹریفک وارڈن کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا چند ایام قبل راولپنڈی کا ایک رنگ ساز موٹر سائیکل پر کلرسیداں آیا تو سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار وسیم نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اس کا چالان کر دیا جس پر وہ خالی رھا اتنی دیر میں ڈی ایس پی ٹریفک بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے محنت کش سے ازراہ ہمدردی کرتے ہوئے اس کا چالان ملازمین کو خود سے جمع کرانے کا کہ کر اسے رخصت کردیا اس دوران وہ مسلسل ویڈیو بنا کر چلاتا رھا کہ مجھے ٹریفک اہلکار نے تھپڑ مارے ہیں واقعہ کے تین چار ایام بعد اس نے اپنی تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تو ضلعی حکام نے تاؤ دیکھا نہ بھاؤ ٹریفک اہلکار وسیم کو انکوائری کے لیے راولپنڈی طلب کرلیا

Father of Former Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Ameer Javed Iqbal Passes Away at 93

جماعت اسلامی کلرسیداں کے سابق امیر جاوید اقبال کے والد حاجی محمد اشرف 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے سابق امیر جاوید اقبال کے والد محترم حاجی محمد اشرف 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں شہر کی ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمد جواد،سید عارف شاہ شیرازی،جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان، رضا احمد شاہ،خالد محمود مرزا،حافظ سہیل اشرف ملک، راجہ تنویر احمد، مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، عاطف اعجاز بٹ،عابد زاھدی،ملک زبیر احمد، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی، صوبیدار ظفر اقبال، چوھدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،چوھدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی، حاجی ریاست حسین، شیخ خورشید احمد،شیخ سلیمان شمشی،شیخ توقیر احمد،نیئر جمال راجہ، سردار محمد تاج، عبدالودود عامر،ساجد عباسی،شیخ ظفر جاوید، مولانا قاسم عزیز،حاجی طارق تاج،حاجی مشکور حسین،قاضی عبدالمجید، عبدالروف بٹ،ذوالفقار علی بھٹو و دیگر نے شرکت کی۔

Sister of Chaudhry Furqan Ahmed Laid to Rest in Bhalakhar

چوہدری فرقان احمد کی ہمشیرہ کو بھلاکھر میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—معروف قانون دان چوہدری زمرد حسین مرحوم کی بھاوج اور چوہدری فرقان احمد کی ہمشیرہ کو بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں شیخ ساجد الرحمان،چوہدری اعجاز حسین گجر،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ہارون جنجوعہ،عاقب علی، چوہدری عبدالغفار،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،حاجی محمد اسحاق،مسعود احمد بھٹی،چوہدری شاہد گجر،کامران عزیز ایڈووکیٹ،نعمان ظفر بھٹی،راجہ زعفران،راجہ عاصم صدیق،چوھدری عرفان احمد،ملک ساجد یاسین،جاوید چشتی، چوہدری شیراز حسین و دیگر نے شرکت کی

Father of CPO Rawalpindi Security Branch In-charge Chaudhry Sayyab Zahoor Passes Away

سی پی او آفس راولپنڈی کی سکیورٹی برانچ کے انچارج چوہدری سیاب ظہور کے والد صوبیدار ظہور اختر انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17 مارچ 2026)—سی پی او دفتر راولپنڈی کی سکیورٹی برانچ کے انچارج چوہدری سیاب ظہور کے والد صوبیدار ظہوراختر انتقال کر گئے نمازجنازہ چوکپنڈوری کے قریب پنڈوری چوہدریاں میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،محمد زبیر کیانی، مناظر اقبال جنجوعہ،راجہ طاہر بشیر،راجہ افتخار بھولا،چوہدری محمد حنیف،چوہدری نعیم بنارس،محمد شعیب بھٹی، راجہ عبدالجبار،رخسار تعلیم،نعمان ظفر بھٹی،قاسم رضا،راجہ سہیل جہانگیر،چوہدری یاسر ولایت،راجہ نعمان ظہیر،عثمان یوسفزئی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button