15 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Woman Files Case Against Husband for Assault and Forcing Unnatural Acts in Nambal

کلر سیداں:گاؤں نمبل کی خاتون کا شوہر کے خلاف زبردستی اور تشدد پر مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 مارچ 2026):گاؤں نمبل کی خاتون نے لواطت پر مجبور کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا(س)نے مقدمہ درج کروایا کہ چھ برس قبل میری شادی جمیل سے ہوئی تھی جس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے میرا خاوند لواطت کا عادی ہے جس نے روز اول سے ہی زبردستی کرنے کی کوشش کی میں نے گھر والوں کو بتایا تو سب نے اسے برا بھلا کہا پھر کچھ عرصہ تک اس نے زبردستی کی کوشش ترک کر دی۔خاوند نے مجھے کئی دفعہ گھر سے دربدر کیا اور پھر راضی نامے کی بنیاد پر میں آباد ہو جاتی ۔میرے علاوہ پانچ بہنیں ہیں اور دو بھائی ہیں اپنے گھر کی غریبی دیکھ کر میں خاموش ہو جاتی مگر میرا خاوند نشہ کر کے میرے ساتھ زیادتی کرتا اور انکار پر مار پیٹ کرتا رہا، گزشتہ روز افطاری سے قبل خاوند نے میرے ساتھ لواطت کےلئے زبردستی کرنے کی کوشش کی مگر میں نے اسے ایسا نہ کرنے دیا جس پر اس نے مجھے شدید زدوکوب کیا میرا سر پکڑ کر چارپائی کے پائے سے مارنا شروع کر دیا پھر میرے جسم کے مختلف حصوں پر ضربات لگائیں جس کے نشانات اب بھی میرے جسم پر ہیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | 15 March 2026):
A woman from the village of Nambal has filed a police case against her husband, accusing him of repeatedly forcing unnatural acts and subjecting her to physical violence.

According to the complaint, the woman stated that she married Jameel six years ago and they have a son and a daughter. She alleged that from the beginning of their marriage, her husband was accustomed to demanding unnatural sexual acts and repeatedly tried to force her into them.

She said that when she informed family members about the issue, they criticized her husband, and for some time, he stopped attempting to force her. However, she added that he repeatedly expelled her from the house, after which she would return following reconciliation agreements.

The complainant stated that she has five sisters and two brothers and often remained silent due to her family’s poor financial condition. She further alleged that her husband would consume drugs and assault her, beating her whenever she refused his demands.

In her statement, she said that on the previous day, shortly before Iftar, her husband again attempted to force her into an unnatural act. When she resisted, he allegedly beat her severely, grabbed her head and struck it against the leg of a charpoy, and hit various parts of her body, leaving visible injury marks.

Police in Kallar Syedan have registered a case and started an investigation into the matter.

روات۔کلر روڈ پر گاڑی سے شراب کی بوتل برآمد، ڈرائیور گرفتار

Driver Arrested on Rawat–Kallar Road After Liquor Bottle Recovered from Car

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 مارچ 2026):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوڑی کے انچارج چوہدری عامر علی کی زیر قیادت ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی عاطف حسین شاہ نے روات کلر روڈ پر ایک کار ڈرائیور شمیر شاہد سکنہ اسلام اباد کو روک کر اس کی گود میں پڑے شاپر سے بڑی بوتل شراب برآمد کرکے اس کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔

Haji Sufi Muhammad Afzal Shah Hosts Grand Iftar Dinner in Mohra Dhayal

موہڑہ دھیال: حاجی صوفی محمد افضل شاہ کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر، معزز شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 مارچ 2026):سلسلہ نقیبیہ کی بزرگ روحانی شخصیت حاجی صوفی محمد افضل شاہ کا دوست احباب عزیز و اقارب اور نقیبی برادری کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ موہڑہ دھیال میں پر تکلف افطار ڈنر،جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کے فوکل پرسنز کرنل انوار عباسی،شیخ سلیمان شمسی،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سلیمان مشتاق،انجمن پٹواریاں تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،الائیڈ سکول کے ایم ڈی چوھدری محمد ظہیر،راجہ جاوید اشرف،راجہ شاھد محمود،چوہدری توقیر اسلم،سردار صلاح الدین احمد،ظہیر اقبال گجر، قاسم رضا،جمیل وڑائچ، عثمان سلطان وڑائچ،شیخ شعور قدوس،نمبردار عدنان عباسی،ماسٹر ندیم ازاد،ماسٹر طارق منہاس، ناصر محمود بھٹی،ڈاکٹر محبوب وینس،شفاعت بھٹی،صوفی محمد غفور افضل،راجہ نعمان ظفر، عمیر حسین بھٹی،چوہدری شہیر ایاز،شیخ تیمور ایڈووکیٹ،طالب گڈو،زاھد حیدری،راجہ محمد سعید،دانیال فاروق،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی اور میزبان حاجی محمد افضل کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر مہمانوں کی روایتی سفاری کے ساتھ ساتھ دودھ بادام،بٹیروں، مٹن،چاول،سجی،چکن تکہ،مچھلی اور خالص شہد سے تواضع کی گئی۔

Dua Held in Memory of Late Family Members by Raja Muhammad Ishtiaq

ڈھوک کس کھناہدہ: مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے راجہ محمد اشتیاق کی سالانہ دعائیہ تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 مارچ 2026):معروف کاروباری راجہ محمد اشتیاق نے اپنے مرحوم بھائی محمد اسحاق و والدین مرحومین کے ایصال کے لئے سالانہ دعائیہ تقریب کا ڈھوک کس کھناہدہ میں اہتمام کیا جس میں پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،
سابق ناظم الحاج غلام ظہیر،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس،نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،ظفر اقبال کیانی،قاری محمد اجمل قادری،چوہدری آصف نورانی،شیخ ندیم احمد،راجہ ذولفقار ساجد، راجہ محمد زعفران و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 15 مارچ 2026):امن کمیٹی کلرسیداں کے رکن مسعود احمد بھٹی،ملک محمد فیاض سندھو نے بیول کا کر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی کزن،انٹرنیشنل ہسپتال بیول کے مالک ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر خلیق الرحمن کی ہمیشرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button