کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 15 مارچ 2026) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے تحصیل کہوٹہ کے پانچ پٹواریوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جنرل اسسٹنٹ ریونیو راولپنڈی کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اور سفارشات پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی آر راولپنڈی کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کے مختلف مواضعات میں تعینات پٹواری ملک عبرت، شاہد محمود، راجہ فیصل، شاہد اور حافظ اشتیاق کو کرپشن اور رشوت کے الزامات پر معطل کر دیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی آر راولپنڈی شہریار شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ احسن انداز میں میرٹ پر اپنا کام انجام دے رہی ہیں اور ان کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے پٹواریوں کو عوامی شکایات، دفاتر میں غفلت اور انتظامی کوتاہیوں پر سخت ہدایات جاری کی تھیں اور واضح کیا تھا کہ نااہلی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ رشوت لینے والے بدعنوان اہلکاروں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اے ڈی سی آر راولپنڈی کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا اور محکمہ مال کے بعض کرپٹ اہلکاروں کی وجہ سے عام عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
بعد ازاں جماعت اسلامی کے رہنما سردار مسعود اور دیگر شہری اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر گئے اور اے ڈی سی آر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔
Kahuta (Pothwar.com— Imran Zamir | 15 March 2026): Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul, has issued a notification suspending five patwaris of Tehsil Kahuta following public complaints regarding corruption and misconduct.
The General Assistant Revenue (GAR) Rawalpindi has been appointed as the inquiry officer and directed to complete the investigation within 15 days and submit a report along with recommendations.
According to details, during a visit to Kahuta, Additional Deputy Commissioner Revenue (ADCR) Rawalpindi Captain (R) Shahryar Shirazi took immediate action on public complaints of corruption and bribery against five patwaris. The suspended officials include Malik Ibrat, Shahid Mehmood, Raja Faisal, Shahid, and Hafiz Ishtiaq, who were posted in different revenue circles of Tehsil Kahuta.
The ADCR praised the performance and administrative actions of Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul, stating that she is performing her duties efficiently and strictly on merit.
Earlier, the Assistant Commissioner had issued strict instructions to patwaris regarding public complaints, negligence in official duties, and administrative matters. She warned that incompetence and negligence would not be tolerated and corrupt officials involved in taking bribes from the public must correct their conduct.
Public and social circles appreciated the immediate action taken by ADCR Rawalpindi Shahryar Shirazi. Citizens expressed satisfaction that the authorities personally heard their complaints and took action against corrupt officials.
Local residents and community leaders, including Jamaat-e-Islami leader Sardar Masood and other citizens, visited the office of the Assistant Commissioner Kahuta to thank the ADCR Rawalpindi for taking action against corrupt elements in the revenue department.
اے ڈی سی آر راولپنڈی کی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی کارکردگی کی تعریف، کرپٹ پٹواریوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
ADCR Rawalpindi Praises Kahuta AC Shireen Gul, Vows Action Against Corrupt Patwaris
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 15 مارچ 2026): اے ڈی سی آر راولپنڈی شہریار شیرازی نے کہا ہے کہ نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی اور بہترین کام پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کو شاباش پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور لینڈ مافیا، قبضہ گروپوں سمیت کرپٹ اور رشوت خور پٹواریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور جو پٹواری یا اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
دورہ کہوٹہ کے موقع پر اے ڈی سی آر راولپنڈی شہریار شیرازی نے عوامی شکایات سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور بھی موجود تھے۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گی اور عوامی شکایات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پٹواریوں کو اب باقاعدگی سے دفاتر میں حاضر ہو کر عوامی مسائل حل کرنا ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو افسر یا اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرے گا اس کے لیے تحصیل کہوٹہ میں جگہ نہیں ہوگی۔ عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وفد میں صدر راجہ عمران ضمیر، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، ساجد جنجوعہ، شاہد اجمل، افتخار غوری، عاصی جنجوعہ اور ندیم آزاد شامل تھے۔
Punjab Govt Releases Rs400 Million for 16km Road Linking 16 Villages in Kahuta
کہوٹہ: 16 دیہات کو ملانے والی 16 کلومیٹر سڑک کے لیے 40 کروڑ روپے جاری
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 15 مارچ 2026): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دفاعی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی درخواست پر 16 دیہات کو آپس میں ملانے والی 16 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لیے 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، جس پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
تاہم سڑک کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی علاقہ کے معززین نے کام کے معیار اور رفتار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی، سابق کونسلر راجہ شاہد اجمل، راجہ عابد، راجہ فیصل، ماسٹر راجہ زبیر، سابق چیئرمین راجہ غلام مصطفیٰ اور دیگر معززین نے کہا کہ تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہے اور سڑک کی چوڑائی بھی بہت کم رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نالہ کلمن کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے بھاری اور بڑی گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو جائے گا۔ ان شکایات پر مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اپنے اسسٹنٹ اور کوآرڈینیٹر سردار شاہد، سابق کونسلر راجہ فیصل اور دیگر مقامی افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے معززین علاقہ کو یقین دلایا کہ سڑک کی تعمیر کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی کہ سڑک کا کام ورک آرڈر کے مطابق اور مکمل معیار کے ساتھ کیا جائے۔
اہلیان علاقہ نے قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ 16 دیہات کے لیے اس اہم سڑک کے منصوبے کی منظوری اور 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس منصوبے سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
راجہ صغیر احمد نے معززین علاقہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اس منصوبے کی خود نگرانی کریں اور اگر کہیں ناقص یا سست کام نظر آئے تو فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھوں گا۔
Open Drain Near Kotli Link Road in Kahuta Poses Serious Risk to Residents
کہوٹہ: کوٹلی لنک روڈ پر کھلا نالہ شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا، انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2026) کو ٹلی لنک روڈ نزد پر انانادرا آفس کے قریب میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی مبینہ غفلت اور لاپر واہی کے باعث کھلا نالہ شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نالہ کی صفائی کے دوران عملہ کی جانب سے اس پر رکھی گئی کنکریٹ کی پڑیاں اٹھالی گئی تھیں، تاہم صفائی کے بعد انہیں دوبارہ اپنی جگہ پر نہیں رکھا گیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ نالہ کھلا ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، خصوصاً رات کے اوقات میں پیدل چلنے والوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے عارضی طور پر کانٹے وغیرہ رکھ کر نالہ کو بند کیا ہوا ہے۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی اس بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ عملہ کی غفلت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فوری نوٹس لے کر نالہ کو دوبارہ کنکریٹ کی پڑیوں سے ڈھانپنے اور مستقل بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کریں۔
Friends Meet Raja Imran Waheed Pakhral in Madina During Umrah Visit
مدینہ منورہ: عمرہ کی ادائیگی کے دوران راجہ عمران وحید پکھڑال سے دوستوں کی ملاقات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2026) نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال آف لونہ سیداں کی عمرئے کی ادائیگی کے لیے آئے ہوئے دوستوں سے مدینہ شریف میں ملاقات، راجہ شہاب شوکت آف سروٹ، حاجی راجہ رحمت بنی گالہ،چیرمین حاجی راجہ عبدالخالق پکھڑال عمرہ ادا کرنے کے بعد نبی پاک ﷺ کے روضہ انور پر حاضر ی کے لیے گے اور اپنے علاقے کی معروف نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال آف لونہ سیداں ملاقات کی نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال آف لونہ سیداں نے تمام معزز دوستوں کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پر تکلف افطار ڈنر بھی کرایا راجہ شہاب شوکت آف سروٹ، حاجی راجہ رحمت بنی گالہ،چیرمین حاجی راجہ عبدالخالق پکھڑال نے اپنے معزز میز بان نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال آف لونہ سیداں کا شکریہ ادا کیا۔