14 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan : Public rally held to protest against War
کلر سیداں میں فلسطین و ایران سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14 مارچ 2026)— فلسطین و ایران سے اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل سے اظہار نفرت کے لیئے کلرسیداں میں ریلی نکالی گئی جو مرید چوک سے شروع ہو کر اسپورٹس گراؤنڈ میں اختتام پزیر ہوئی اس دوران چوآ روڈ اور میں چوک پر دوکانداروں نے شرکا ریلی پر گل پاشی کی شرکا نے کتبے بھی اٹھا رکھے تھے شیعہ علما کونسل کے سابق صدر علامہ سید اسد نقوی، جماعت اسلامی کے سابق امیر جاوید اقبال،قاری قاسم الحق،سیکرٹری کلرسیداں بار چوہدری اعجاز حسین گجر نے خطاب کیا۔مقررین نے اسرائیلی امریکی حملوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے عالمی انصاف کے علمبرداروں کے لیئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہ عالم کفر جانوروں کی ایذارسانی پر سر آسمان پر اٹھا لیتا ہے مگر اسے غزہ اور ایران میں بہتا خون اس لیے متاثر نہیں کرتا کہ یہ مسلمانوں کا خون ہے عالمی ضمیر کا یہ دوہرا معیار ان کی مسلمان دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر راجہ عاقب رزاق بھی موجود تھے۔
PPP Leader Ch. Tasawar Hussain Calls for Action Against Illegal Afghan Residents in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14 مارچ 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نمبردار چوہدری تصور حسین نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے درجنوں دیہات و قصبات میں کثیر تعداد میں افغانی حکومتی اعلانات کے باوجود آج بھی مقیم ہیں وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں میں اس مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا کوئی ان افغانیوں سے منتھلی وصول کرتا ہے تو حکومتی جماعت کے مقامی رہنما اور ارکان اسمبلی ان افغانیوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں جنہیں یہ دعوتوں اور افطاریوں میں مدعو کرتے ہیں اگر کوئی حکومتی اہلکار انہیں کی جانب بڑھے تو ارکان اسمبلی کھل کر ان افغانیوں کی حمایت میں سامنے آ جاتے ہیں حکومتی جماعت کے لوگ ان غیر ملکیوں کے خود سب سے بڑے سہولت کار ہیں کئی افغانی تو انہی لوگوں کے گھروں میں مقیم ہیں انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کی سرپرستی میں بھاری تعداد میں قیام پزیر غیر قانونی افغانیوں کے خلاف آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں۔
Motorcycle Thefts Reported in Kallar Syedan During the Last Days of Ramadan
کلر سیداں میں رمضان کے آخری عشرے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14 مارچ 2026)—کلر سیداں میں رمضان کے آخری عشرے میں چور بھی حرکت میں آ گئے گاؤں دھمالی کے عبد الرحمان تراویح پڑھنے مسجد گئے باہر نکلے تو موٹرساۂیکل چوری ہو چکا تھا جبکہ ولید بابر سکنہ مغل آباد نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا اور پانچ منٹ بعد جب واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل غائب ہو چکا تھا کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے
Former Kallar Syedan Councillor Shahid Jameel Abbasi Undergoes Stent Procedure
کلر سیداں کے سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی کی طبیعت ناساز، اسٹنٹ ڈال دیا گیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14 مارچ 2026)—کلرسیداں کے سابق کونسلر شاہد جمیل عباسی علیل ہو گئے انہیں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں معالجین نے انہیں اسٹنٹ ڈال کر گھر بھیج دیا جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوھدری زین العابدین عباس،امن کمیٹی کے رکن مسعود احمد بھٹی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے ان کی رہائشگاہ طوطا جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
Proclaimed Offender Arrested by Highway Patrol Police Near Kallar Syedan
ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے کلر سیداں کے قریب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 14 مارچ 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر افضال محمود بھٹی نے ہمراہ اے ایس آئی جہانگیر افضل کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر ایک مسافر کو روک کر اس کا شناختی کارڈ چیک کیا تو زاہد اسحاق ڈھوک سہر تھاتھی گوجرخاں تھانہ بوریوالہ ضلع وھاڑی کا مجرم اشتہاری نکلا جسے قابو کرکے کلرسیداں پولیس کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
Yasir Wilayat Chauhan Hosts Iftar Dinner for Local Political and Community Figures
یاسر ولایت چوہان کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




