14 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Five Patwaris Suspended in Kahuta Over Corruption Complaints

کرپشن اور رشوت کے الزامات پر کہوٹہ میں پانچ پٹواری معطل

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 14 مارچ 2026) — اے ڈی سی آر راولپنڈی کیپٹن (ر) شہریار شیرازی نے کہوٹہ کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ پٹواریوں کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے مختلف مواضعات میں تعینات پٹواریوں ملک عبرت، شاہد محمود، راجہ فیصل، شاہد اور حافظ اشتیاق کے خلاف کرپشن، رشوت ستانی اور دیگر عوامی شکایات موصول ہوئیں۔ جس پر اے ڈی سی آر راولپنڈی شہریار شیرازی نے کہوٹہ کا دورہ کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچوں پٹواریوں کو معطل کر دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور بھی موجود تھے۔

اے ڈی سی آر راولپنڈی شہریار شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے اقدامات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ میرٹ پر بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں اور ان کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے پٹواریوں کو عوامی شکایات، دفتری امور میں کوتاہی اور غفلت پر سخت ہدایات جاری کی تھیں اور واضح کیا تھا کہ کسی بھی قسم کی نااہلی، بدعنوانی اور رشوت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان احکامات کے بعد بعض پٹواریوں نے مزاحمت کی اور اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار بھی کیا۔

عوامی حلقوں نے اے ڈی سی آر راولپنڈی کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال میں کرپشن اور قبضہ مافیا کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہلیان کہوٹہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما سردار مسعود اور دیگر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر جا کر اے ڈی سی آر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | March 14, 2026) — Additional Deputy Commissioner Revenue (ADC-R) Rawalpindi Captain (R) Shehryar Shirazi suspended five patwaris in Kahuta after receiving public complaints of corruption and bribery.

According to details, the ADC-R visited Kahuta following several complaints from citizens regarding corruption and misconduct in the revenue department. Taking immediate action, he suspended five patwaris—Malik Ibrat, Shahid Mahmood, Raja Faisal, Shahid, and Hafiz Ishtiaq—who were posted in different revenue circles of Tehsil Kahuta.

Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul and Tehsildar Kahuta Mirza Mansoor were also present during the visit.

Speaking on the occasion, ADC-R Shehryar Shirazi praised the performance and actions of Assistant Commissioner Shireen Gul, saying she is performing her duties with dedication and merit, and her work is commendable.

It is worth mentioning that a few days earlier, AC Kahuta Shireen Gul had issued strict instructions to patwaris regarding public complaints, negligence in office work, and administrative matters. She warned that corruption, incompetence, and bribery would not be tolerated.

Following her directives, some patwaris reportedly showed resistance and refused to comply with the instructions.

Residents and members of the public welcomed the immediate action taken by ADC-R Rawalpindi. They said that due to corruption in the revenue department and land-grabbing mafias, ordinary citizens often face difficulties in getting justice.

Local community members, including Jamaat-e-Islami leader Sardar Masood and other citizens, visited the office of AC Kahuta to express gratitude to the ADC-R Rawalpindi for taking swift action on public complaints.

کہوٹہ کے جنگل نمبر 32 کیرل بلاک میں لکڑی مافیا کی یلغار، جنگلی زیتون (کہوہ) کے 90 کے قریب درخت کاٹ دیے گئے

Timber Mafia Allegedly Cuts Nearly 90 Wild Olive Trees in Kahuta Forest Block 32, Millions in Loss

Local ASI Accused of Harassing Citizens at Kahuta DSP Office; Calls for Immediate Transfer

ڈی ایس پی کہوٹہ آفس کا مقامی ریڈر سرفراز شہریوں کے لیے عذاب بن گیا، فوری تبادلے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ 2026)
ٍ ڈی ایس پی کہوٹہ آفس میں سرفراز نامی(مقامی) ریڈر عوام علاقہ کے عذاب بن گیا ہے،سائلین کو تنگ کرنا موصوف نے اپنا وطیرہ بنا لیاعرصہ دراز سے کہوٹہ تھانہ میں تعینات مقامی اے ایس آئی کواعلیٰ افسران تاحال تبدیل نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تقریبا دو ہفتے قبل سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی خصوصی ہدائت کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ایس ایس آپریشن نے عوامی مسائل سنے تھے اس کھلی کچہری میں میں نے ڈی ایس پی کہوٹہ کے ریڈر سرفرازکے خلاف ایس ایس آپریشن در خواست دی تھی مذکورہ ریڈر نے کریشن کی “دوکان”کھول رکھی ہے تھانے میں آنے والے سائلین کو تنگ کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے مذکورہ سرفراز نامی ریڈر سرکل میں (مقامی)ہے یہ یہاں کا مقامی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بلا وجہ تنگ کر تا ہے اس لیے اس کو فی الفور تبدیل کیا جائے مگر آج 3ہفتے گزرنے کو ہیں تھانہ کہوٹہ میں مقامی کانسیٹیبل تبدیل ہو گے ہیں صرف ایک یہی اے ایس آئی رہ گیا ہے اس کو مقامی سرکل سے تبدیل نہ کیا گیا جس سے ایک بات ظاہر ہو رہی ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی کافی پاور فل ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button