13 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Court Sentences Man to Life Imprisonment in Mazhar Hussain Murder Case in Doberan Kallan
Urdu Headline: کلر سیداں دوبیرن کلاں میں مظہر حسین قتل کیس کا فیصلہ، ایک ملزم کو عمر قید کی سزا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 مارچ 2026):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے مظہر حسین عرف ملکو قتل کیس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرم الیاس ولد یونس سکنہ دوبیرن کلاں کو دفعہ عمر قید کی سزا اور پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ دیگر چار ملزمان عدنان، توقیر خالد،خان نجیب اللہ اور وقار شاعر کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فاہدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کر دیا۔فیصلے کے مطابق مجرم محمد الیاس،مقتول مظہر حسین کے قانونی ورثاء کو پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے گا جو ضابطہ فوجداری کے تحت مقرر کیا گیا ہے اگر مجرم معاوضہ کی رقم ادا نہ کر سکا تو اسے مزید چھ ماہ قیدِ سادہ بھگتنا ہو گی جبکہ معاوضہ کی رقم عدم ادائیگی کی صورت میں بقایاجاتِ مال کے طور پر وصول کی جائے گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو سزا پر عملدرآمد کے لیے سنٹرل جیل راولپنڈی منتقل کر دیا جائے۔ملزم محمد الیاس کی جانب سے راجہ خالد محبوب ایڈووکیٹ جبکہ دیگر ملزمان کی جانب سے احسان خان کیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دہئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | 13 March 2026):
Additional District and Sessions Judge Kallar Syedan, Jahangir Ali Gondal, has announced the verdict in the murder case of Mazhar Hussain alias Milko. The court sentenced the nominated accused, Ilyas, son of Younis, a resident of Doberan Kallan, to life imprisonment.
According to the court’s decision, the convict has also been ordered to pay Rs. 500,000 as compensation to the legal heirs of the deceased under the provisions of the Criminal Procedure Code. If the convict fails to pay the compensation amount, he will have to undergo an additional six months of simple imprisonment. In case of non-payment, the amount will be recovered as arrears of land revenue.
The court directed that the convicted person be transferred to Central Jail Rawalpindi for the implementation of the sentence.
Meanwhile, four other accused — Adnan, Tauqeer Khalid, Khan Najeebullah, and Waqar Shaer — were acquitted due to lack of evidence and given the benefit of the doubt.
Advocate Raja Khalid Mehboob represented the convict Muhammad Ilyas, while Advocate Ehsan Khan Kiani presented arguments on behalf of the other accused.
کلر سیداں میں سرکاری نرخ نامے بے اثر، گوشت اور اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر دستیاب نہ ہو سکیں
Essential Food Items, Meat Unavailable at Official Prices in Kallar Syedan Despite Price Lists
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 مارچ 2026):رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے مگر گوشت سمیت اشیا روزمرہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن نہ ہو سکی سہولت بازار میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی ممکن نہیں کلرسیداں، چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،سموٹ،بنک چوک، دوبیرن کلاں، سکوٹ، چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں سرکاری نرخ آویزاں کرنے کے باوجود ان نرخوں پر گوشت فروخت نہیں کیا جا رھا سرکاری نرخ نامے دوکان پر آویزاں کرنے والے قصاب بیف 12 سو روپے اور مٹن 24 سو روپے میں فروخت کررہے ہیں اور کمال یہ ہے کہ یہ سب کچھ یہاں تعنیات پیرافورس کی موجودگی میں ہو رھا ہے جو ابھی تک یہاں تجاوز کے نام پر ایک اینٹ اکھاڑ سکی نہ ہی اشیا روزمرہ کی سرکاری نرخ ناموں پر دستیابی ممکن بنا سکی البتہ یہ روزانہ مختلف بازاروں میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے گشت کرتی دکھائی دیتی ہے مگر کارکردگی زیرو ہے انتظامیہ کی سرپرستی میں قائم سہولت بازار میں بھی سرکاری نرخ ناموں پر اشیا دستیاب نہیں ہیں۔
Kallar Syedan Bar Secretary Expresses Concern Over Two Weekly Court Holidays
کلر سیداں بار کے جنرل سیکرٹری کا ہفتے میں دو عدالتی چھٹیوں کے فیصلے پر اظہارِ تشویش
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 مارچ 2026):کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے ہفتے میں دو چھٹیوں کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز رفتار نظامِ انصاف کے اصول کے منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہفتے میں دو چھٹیوں کا فیصلہ وکلاء کے پیشہ ورانہ امور کو متاثر کرے گا اور اس سے عدالتی کارروائی مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گی پاکستان کا عدالتی نظام پہلے ہی مقدمات کے طویل التوا کا شکار ہے اور سائلین بروقت انصاف کے منتظر ہیں ایسے میں اس قسم کے فیصلے سے انصاف کی فراہمی مزید سست پڑنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ عدالتی نظام کو زیادہ فعال اور مؤثر بنایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بار ایسوسی ایشنز کی قیادت، پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے اقدامات کریں ورنہ اس اقدام سے عدالتی نظام کے مؤثر کام اور انصاف کی فراہمی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وکلاء برادری اپنی تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔
Religious Leader Hosts Iftar Dinner in Kallar Syedan, Urges Charity and Unity
کلر سیداں میں افطار ڈنر، حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کی زکوٰۃ کی ادائیگی اور اتحاد کی اپیل
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 مارچ 2026):حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے آستانہ عالیہ کلرسیداں میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں آئے لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ان کے مسائل کے حل کی خصوصی دعا کی اور کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے ہمیں اس مہینہ میں اپنے ارد گرد موجود کمزور ناتواں اور نادار افراد کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مشکلات سے نکل نکل سکتے ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ صاحب نصاب افراد مکمل اور پوری زکوٰۃ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں جس روز ہم سب نے پوری دیانتداری سے زکوٰۃ کی ادائیگی شروع کردی اسی روز ملک سے غربت کی شرح کم ہونا شروع ہو جائے گی اس کے لیے ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے انہوں نے ملک کی سالمیت اور مسلح افواج کی کامیابیوں کے لیے بھی دعا کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاست اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر دشمنوں کی چالوں کو ناکام بنائیں۔
Brother of Social and Political Worker Sufi Muhammad Arshad Passes Away in Kallar Syedan
معروف سماجی و سیاسی کارکن صوفی محمد ارشد کے بھائی صابر حسین انتقال کر گئے




