12 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; undreds Observe I’tikaf in Mosques Across the region
کلر سیداں اور گردونواح میں سینکڑوں افراد مساجد میں اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12 مارچ 2026)—کلرسیداں و گردونواح میں سینکڑوں لوگ اعتکاف کی نیت سے مساجد میں جا بات جن کا مقصد خود کو صرف یاد الٰہی میں مشغول رکھنا اور رمضان کے آخری بابرکت عشرہ میں لیلتہ القدر کی تلاش ہے کلرسیداں شہر سمیت نواحی قصبات کنوھا چوآخالصہ سرصوبہ شاہ سموٹ منیاندہ دوبیرن کلاں نلہ مسلماناں پنڈ بینسو دھمالی سکوٹ باغجمیری ستھوانی چک مرزا بھلاکھر چوکپنڈوری چنام شاہ باغ نوتھیہ شریف سمیت تمام بستیوں کی مسجد میں سینکڑوں افراد اعتکاف کی نیت میں مقامی مساجد میں منتقل ہو گئے ہیں کلرسیداں شہر میں جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ،جامعہ مسجد سنہری،جامعہ مسجد سیداں،جامعہ مسجد شیخاں،جامعہ مسجد بلال،جامعہ مسجد نور،جامعہ مسجد ربانی،جامعہ مسجد فیضان مدینہ و دیگر میں لوگ جوش و خروش سے اعتکاف میں بیٹھے ہیں بیشتر مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے معتکف حضرات کے لیے سحر و افطار کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
Kallar Syedan (Pothwar Dot Com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 12, 2026): Hundreds of people in Kallar Syedan and its surrounding areas have entered mosques to observe I’tikaf during the last ten days of Ramadan. The purpose of I’tikaf is to devote oneself entirely to the remembrance of Allah and to seek the blessings of Laylatul Qadr during the final and most sacred days of the holy month.
In addition to Kallar Syedan city, residents from nearby localities, including Kanoha, Choha Khalsa, Sir Sooba Shah, Smot, Manianda, Doberan Kallan, Nala Musalmanan, Pind Bainsu, Dhamali, Skot, Bagh Jamiri, Sathwani, Chak Mirza, Bhallakhar, Chowk Pindori, Channam, Shah Bagh, and Nothia Sharif have also joined the spiritual practice by moving to their local mosques.
In Kallar Syedan city, a large number of worshippers are observing I’tikaf at Jamia Masjid Ghausia Masoomia, Jamia Masjid Sunheri, Jamia Masjid Syedan, Jamia Masjid Sheikhhan, Jamia Masjid Bilal, Jamia Masjid Noor, Jamia Masjid Rabbani, Jamia Masjid Faizan-e-Madina, and other mosques.
The administrations of many mosques have also arranged Sehri and Iftar for those observing I’tikaf, ensuring that worshippers can focus entirely on prayers and spiritual reflection during this blessed period of Ramadan.
دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلر سیداں میں تقریبِ ختمِ قرآن، مولانا عبدالرشید ربانی کا ٹیلیفونک خطاب
Quran Completion Ceremony Held at Jamia Rabbaniyah Kallar Syedan; Maulana Abdul Rasheed Rabbani Addresses by Phone
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12 مارچ 2026)—ماہ رمضان اور قرآن کا آپس میں گہرا تعلق ھے یہ وہ ماہ مبارک ھے جس میں قرآن کریم نازل ہوا قرآن کریم میں رہتی دنیا تک تمام انسانیت کے مسائل کا حل اور راہنمائی موجود ھے مسلمان قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریں اور اپنی زندگی فطرت کے مطابق گزاریں قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ھےان خیالات کا اظہار دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں سٹی میں منعقدہ تقریب ختم قرآن سے جمعیت علماء برطانیہ وجامعہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی نے برطانیہ سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا اس موقع پرجامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ھے پوری دنیا میں مسلمان اس ماہ مبارک میں نیک اعمال کے ذریعے قرب خداوندی حاصل کرتے ھیں انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنائیں اور رمضان کی بقیہ تراویح کو بھی پڑھنے کا اہتمام کریں۔
Woman Dies After Car Plunges into River Jhelum Near Azad Pattan
خاتون بچوں سمیت سفر کے دوران گاڑی دریائے جہلم میں گرنے سے جاں بحق
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12 مارچ 2026)—آزادکشمیر سے راولپنڈی جانے والی گاڑی دریائے جہلم میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ مہران کار میں ازادکشمیر سے راولپنڈی کی سمت آ رہی تھی کہ آزاد پتن کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں جا گری جس سے خاتون جاں بحق ہو گئی متوفیہ عنایت اللہ کی صاحبزادی تھیں جن کی نمازجنازہ بدھ کے روز اشرف خان سپورٹس کمپلیکس میں ادا کردی گئی یاد رہے کہ آئے روز دریائے جہلم کے کنارے ٹریفک حادثات میں لوگ ذرا سی غفلت اور لاپرواہی سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں حادثات کی بڑی وجہ دریا کے دونوں اطراف کی شاندار کارپٹ سڑکیں ہیں جہاں گاڑیاں تیزرفتاری کے باعث دریا میں گر جاتی ہیں
Mourning Processions Held in Choha Khalsa and Pir Garata Syedan on Martyrdom Day of Hazrat Ali (RA)
یومِ شہادت حضرت علیؑ پر چوآ خالصہ اور پیر گراٹہ سیداں میں ماتمی جلوس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12 مارچ 2026)— حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام بدھ کے روز کلرسیداں کے دو قصبوں چوآ خالصہ اور پیر گراٹہ سیداں سے جلوس نکالے گئے چوآخالصہ میں ماتمی جلوس جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سے نکالا گیا جس میں ماتمی حضرات نے نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ ماتم بھی کیا جس کے بعد جلوس مقررہ وقت پر اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا دوسری جانب پیرگراٹہ سیداں میں جامعہ مسجد علی سے بھی جلوس نکالا گیا اس موقع پر کلرسیداں پولیس بھاری نفری کے ساتھ موجود رہی۔
Sunni Ulema Council Rally in Kallar Syedan on Martyrdom Day of Hazrat Ali (RA), Calls for Official Holiday
کلر سیداں میں حضرت علیؓ کے یومِ شہادت پر سنی علما کونسل کی ریلی، سرکاری تعطیل کا مطالبہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 12 مارچ 2026)—سنی علما کونسل کے زیر اہتمام حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر بعد نماز مغرب کلرسیداں میں ریلی نکالی ریلی کا آغاز چوآ روڈ سے ہوا شرکا نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن میں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے اور عام تعطیل کے مطالبات کیے گئے تھے شرکا کہ قیادت قاری عبدالحفیظ، حافظ محمد احسان،قاری صدیق معاویہ،مفتی اکاش عباسی،طیب قاسمی،خرم بلال منہاس اور وسیم معاویہ کر رہے تھے شرکا جلوس کے شرکا مین چوک پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی المرتضی ہم سب کے رہبر و رہنما اور محسن ہیں ان کی پیروی ہماری کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے ہم صحابہ اور اہلبیت کا تقابلی جائزہ لیتے ہیں نہ ہی ان کے نام پر امت کی تقسیم کے خواہاں ہیں صحابہ کرام و اہلبیت نے مل کر اسلام کو عالم عرب سے دنیا عالم تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام خلفائے راشدین کے ایام شہادت کو حکومتی سرکاری طور پر منانے اور تعطیل کا اعلان کرے سرکاری سطع پر ان کے سیرت و کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں سیمینار منعقد کیے جائیں جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
Iftar Dinner Hosted by Chaudhry Naeem Banaras; Political and Social Figures Attend
چوہدری نعیم بنارس کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




