10 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Technical Training Center Holds Project Exhibition, Students Showcase Innovative Skills

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کہوٹہ میں پروجیکٹ ایگزیبیشن، طلباء کی فنی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2026)
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (میل) کہوٹہ میں پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد، ایگزیبیشن کا افتتاح معروف سماجی و سیاسی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کیا،طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (میل) کہوٹہ میں ایک شاندار پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کی تمام ٹریڈز کے طلباء نے اپنے تیار کردہ مختلف تکنیکی منصوبے (پروجیکٹس) نمائش کے لیے پیش کیے ایگزیبیشن کا افتتاح معروف سماجی و سیاسی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کیاتقریب میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے معزز پرنسپل سید منیر شاہ نے بھی اپنے اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور طلباء کے کام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔مہمانانِ گرامی نے نمائش کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پر جا کر طلباء سے ان کے منصوبوں کے بارے میں سوالات کیے۔ طلباء نے نہایت اعتماد کے ساتھ اپنے پراجیکٹس کی وضاحت کی جسے مہمانوں نے بے حد سراہا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی طلباء کی کارکردگی، مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس کامیاب ایگزیبیشن کے انعقاد میں ادارے کے پرنسپل اور تمام تدریسی و انتظامی عملے کی محنت اور کاوشیں قابلِ تحسین رہیں، جنہوں نے طلباء کی رہنمائی اور تیاری میں بھرپور کردار ادا کیا۔ طلباء کی بہترین کارکردگی دراصل اساتذہ کی مسلسل محنت اور مؤثر تربیت کا مظہر ہے۔اس موقع پر ادارے کے پرنسپل نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ادارے کی عمارت کے مسئلے کی طرف بھی توجہ دلائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ 1986ء سے کرائے کی عمارت میں کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو بعض مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ پرنسپل نے ڈاکٹر نے درخواست کی کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کے لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ میں تعاون کریں تاکہ ادارے کی مستقل عمارت تعمیر ہو سکے اور طلباء کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تعلیمی اور عملی سرگرمیاں طلباء کی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں عملی میدان کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ اس ایگزیبیشن نے طلباء کے ٹیلنٹ اور فنی تعلیم کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | March 10, 2026): A project exhibition was organised at the Government Technical Training Centre (Male), Kahuta, where students from different trades presented a variety of technical projects they had prepared.

The exhibition was inaugurated by a well-known social and political figure and the City President of Pakistan Muslim League (N), Dr. Muhammad Arif Qureshi. A large number of students and teachers attended the event.

According to details, the exhibition featured projects prepared by students from all technical trades of the institution. The respected Principal of Government High School, Syed Munir Shah, also attended the ceremony along with his teachers and students. Many distinguished individuals from different walks of life visited the event and showed keen interest in the students’ work.

The guests toured the exhibition in detail and visited various stalls, where they asked students about their projects. The students confidently explained their work, which was widely appreciated by the visitors.

On this occasion, the chief guest Dr. Muhammad Arif Qureshi, expressed great admiration for the students’ performance, skills, and creativity. To encourage them, he also distributed prizes among the students who showed outstanding performance.

The successful organisation of the exhibition was made possible through the dedicated efforts of the institution’s principal and the entire teaching and administrative staff, who played an important role in guiding and preparing the students. The excellent performance of the students reflected the continuous efforts and effective training provided by their teachers.

During the event, the principal also drew the attention of the chief guest to the issue of the institution’s building. He explained that the centre has been operating in a rented building since 1986, which creates difficulties for educational and training activities. He requested Dr Arif Qureshi to use his influence to help secure government land for the institution so that a permanent building can be constructed and better facilities can be provided to students.

At the conclusion of the event, participants emphasised that such educational and practical activities play a vital role in polishing students’ technical abilities and preparing them for the professional field. The exhibition also highlighted the talent of the students and the importance of technical education.

عبدالمجید مغل کی جانب سے سینکڑوں مستحق افراد میں لاکھوں روپے مالیت کے رمضان پیکج کی تقسیم

Abdul Majeed Mughal Distributes Ramadan Relief Packages Worth Millions Among Hundreds in Kahuta Region

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2026)
ہر سال کی طرح اس سال بھی معروف سماجی شخصیت عبدا لمجید مغل کی طرف سے سینکڑوں افراد میں لاکھوں روپے کے رمضان پیکج کی تقسیم،کہوٹہ، نارہ اور بھورہ حیال سمیت دیگر علاقوں میں سامان کی تقسیم،بیوائیوں، یتیموں، غریبوں کی طرف سے جولیاں اٹھا کر عبدالمجید مغل کو دعاہیں،دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں کہ جس نے مجھے اپنے مخلوق کی خدمت کر نے کی توفیق دی، تفصیل کے مطابق دکھی انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت عبد المجید مغل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کی طرف سے گذشتہ کی سالوں کی طرع اس سال بھی تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج تقسیم کیا گیا،عبد المجید مغل کی طرف سے دیے گے رمضان پیکج میں آٹے سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں اس موقع پر اپنے بیان میں عبدا لمجید مغل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے،انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے شانہ بشانہ اور دن رات کوشاں ہوں میں نے مجید ویلفیئر سوسائٹی قائم کی ہوئی ہے جو عرصہ دراز سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد کی جبکہ رمضان پیکج کے ذریعے بھی لاکھوں کا سامان غریب نادار لوگوں کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال قبل جب ملک میں سیلابی صورتحال پیش آئی تھی تو اس وقت بھی ہم نے ملک میں آنے والے سیلاب کے موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کی ہم لوگ راشن کا ٹرک لے کر متاثرہ علاقوں میں گے تھے انہوں نے یہ تمام سامان اللہ پاک کی رضاء اور اپنے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے کر تا رہتا ہوں انشاء اللہ مخلوق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Taekwondo Federation Chairman Meets Kahuta AC, Proposes Women’s Park and Indoor Sports Facilities

چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل سے ملاقات، خواتین پارک اور انڈور گیمز کی تجاویز

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 10 مارچ 2026): چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کہوٹہ میں کھیلوں کے فروغ اور عوامی سہولیات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کرنل وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ میں خواتین کے لیے علیحدہ پارک بنانے کی تجویز پیش کی جبکہ کہا کہ کہوٹہ کلب کو مزید سہولیات فراہم کر کے یہاں انڈور گیمز کے مقابلے بھی کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو ہر گاؤں سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آ سکتے ہیں۔

انہوں نے علیوٹ میں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور عوامی مفاد کے لیے ان کی تجاویز اور خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔

کرنل وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ کے دیگر مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے علاقے کے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور علاقے کی بہتری کے لیے مثبت تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جائے گا۔

Security Meeting Held in Kahuta Under DSP Waqar Azim with Numberdar Association


ڈی ایس پی وقار عظیم کی زیر صدارت نمبردار ایسوسی ایشن کہوٹہ کا سکیورٹی اجلاس، پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 10 مارچ 2026): ڈی ایس پی کہوٹہ وقار عظیم کی زیر صدارت نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ کا ایک اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں نمبردار کرنل وسیم جنجوعہ، ساجد عباسی، راجہ شاہد اجمل سمیت میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی ایس پی وقار عظیم نے نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے گاؤں یا قصبوں میں آنے والے بکر وال، بھیک مانگنے والے اور پھیری لگانے والے افراد کے بارے میں فوری طور پر تھانہ کہوٹہ کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص، گروہ یا سرگرمی کے بارے میں فوری اطلاع دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس موقع پر نمبردار کرنل وسیم جنجوعہ اور دیگر نمبرداران ساجد عباسی، راجہ احمر زیب اور راجہ شاہد اجمل نے یقین دہانی کرائی کہ نمبرداری نظام کی بحالی سے گاؤں کی سطح پر چھوٹے چھوٹے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور امن و امان کے معاملات میں نمبردار ایسوسی ایشن کہوٹہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

AC Kahuta Conducts Raids on Overpricing, Dozens of Shops Sealed and Fined

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے اچانک چھاپے، مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر درجنوں دکانیں سیل، بھاری جرمانے


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 10 مارچ 2026): اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور تحصیلدار کہوٹہ نے ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران درجنوں دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں سے بھاری جرمانے بھی وصول کیے گئے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور نے کہا کہ ماہ صیام میں منافع خوری کرنے والے خوفِ خدا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی، پھل، مشروبات اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کی جائیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خریداری سے قبل ریٹ لسٹ ضرور دیکھیں اور اگر کوئی تاجر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرے تو فوری اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Ramadan Sports Event Continues in Rawalpindi District, Badminton and Futsal Competitions Opened in Kahuta

ضلع راولپنڈی میں رمضان اسپورٹس ایونٹ جاری، کہوٹہ میں بیڈمنٹن اور فٹسال مقابلوں کا افتتاح


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 10 مارچ 2026): ضلع راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی کی زیر قیادت رمضان اسپورٹس ایونٹ جاری ہے۔ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نوجوان کھلاڑی بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔

تحصیل کہوٹہ میں بیڈمنٹن اور فٹسال کے مقابلوں کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ملک بیر سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں اور شائقین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کھیلوں کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انہوں نے نوجوان نسل کے دل جیت لیے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔

Pakistan Taekwondo Federation Chairman Colonel Waseem Janjua Visits Kahuta, Attends Meetings and Offers Condolences


چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ کا دورہ کہوٹہ، اجلاس میں شرکت اور مختلف گھروں میں جا کر تعزیت


کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 10 مارچ 2026): چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی کہوٹہ کی زیر صدارت نمبرداران تحصیل کہوٹہ کے اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل سے بھی ملاقات کی جس میں علاقے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں کرنل وسیم جنجوعہ نے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حلقے میں وفات پانے والے افراد کے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

کرنل وسیم جنجوعہ نے صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور پروفیسر ملک فاروق اعوان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اسی طرح انہوں نے مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں دورانِ عمرہ وفات پانے والے کہوٹہ کے رہائشی رازق ستی کے گھر بھی جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button