کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 07 مارچ 2026) — پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ علیوٹ کے چوہرہ قتل کیس میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دوران تفتیش کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر راجہ صغیر احمد کی سربراہی میں ایچ آئی یو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم سبحان اعجاز ولد چوہدری اعجاز سکنہ موہڑہ وینس منگوٹ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔
دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر سدیوٹ کے علاقہ سے ایک کلاشنکوف اور چھ روند گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحہ پر اسلحہ ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال جولائی میں بھون کے علاقہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولین میں دو سگے بھائی ثمر اقبال اور جنید گل کے علاوہ متین کیانی اور محمد شعیب شامل تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایچ آئی یو ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | March 07, 2026) — The HIU team of Kahuta Police Station has arrested a nominated suspect involved in the four murder case in the Aliot area and recovered a Kalashnikov during the investigation.
According to police officials, an HIU team led by Sub-Inspector Raja Sagheer Ahmed arrested the accused, Subhan Ejaz, son of Chaudhry Ejaz, a resident of Mohra Venus Mangot. The suspect was presented before a court, which granted the police a ten-day physical remand for further interrogation.
During the investigation and on the identification of the suspect, police recovered a Kalashnikov along with six rounds of ammunition from the Sadiyot area. A separate case under the Arms Act has also been registered regarding the recovered weapon.
Police stated that the suspect is accused of opening fire along with his accomplices in the Bhoun area in July last year, resulting in the killing of four individuals. The victims included two real brothers, Samar Iqbal and Junaid Gul, as well as Mateen Kiyani and Muhammad Shoaib. The suspects managed to flee the scene after the incident.
The HIU team of Kahuta Police traced and arrested the accused using modern technology, human intelligence, and mobile data analysis. Police officials said further investigation is underway, and efforts are being made to arrest other suspects involved in the case.
کہوٹہ کے نواحی علاقہ کھڈیوٹ میں بھکاریوں کے روپ میں آئے افراد گھر سے طلائی زیورات چرا کر فرار
Unknown Beggars Allegedly Enter House and Steal Gold Jewellery in Khadyot Area of Kahuta
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 07 مارچ 2026) — کہوٹہ کے نواحی علاقہ کھڈیوٹ میں نامعلوم افراد مبینہ طور پر بھکاریوں کے روپ میں ایک گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راجہ مسعود سکنہ کھڈیوٹ نے پکار 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ چند نامعلوم افراد بھکاریوں کے بھیس میں اس کے گھر میں داخل ہوئے۔ موقع ملتے ہی انہوں نے گھر میں موجود تقریباً ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چوری کر لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Crackdown on Beauty Parlors and Barber Shops in Kahuta Over Poor Hygiene and Lack of Certificates
کہوٹہ میں بیوٹی پارلرز اور باربر شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن، صفائی کی خراب صورتحال پر درجنوں دکانیں سیل
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 07 مارچ 2026) — کہوٹہ شہر میں تحصیل سینیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ نے بیوٹی پارلرز اور باربر شاپس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ناقص صفائی کے انتظامات اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر درجنوں دکانیں سیل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بیوٹی پارلرز اور حجام کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران متعدد دکانوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
حکام کے مطابق کئی دکانوں میں استعمال ہونے والے آلات کی مناسب صفائی اور جراثیم کشی کا انتظام موجود نہیں تھا، جبکہ متعدد دکاندار مطلوبہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس پیش کرنے میں بھی ناکام رہے۔
تحصیل سینیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ نے باربر شاپس اور بیوٹی پارلر مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں، استعمال ہونے والے آلات کو جراثیم سے پاک رکھیں اور متعلقہ فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت تمام قانونی تقاضے مکمل کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ بھی اگر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی یا قانونی تقاضوں کی عدم تکمیل پائی گئی تو مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔