06 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Green Certificates Distributed to Farmers Under PLUS Program in Batala
کہوٹہ موضع بٹالہ میں پلس پروگرام کے تحت کسانوں میں گرین سرٹیفکیٹس تقسیم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ2026)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل نے موضع بٹالہ میں پلس پروگرام کے تحت کسانوں میں تقسیم شدہ اراضی کے گرین سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے کہا کہ پلس پروگرام مریم نواز شریف کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد کسانوں کو ان کے قانونی اور وراثتی حقوق دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان اس پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور بالخصوص خواتین آگے آئیں اور اپنے وراثتی حقوق حاصل کریں تاکہ معاشی خودمختاری کو فروغ مل سکے۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جدی زمینوں کی بروقت ونڈ کرائیں اور کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔“میرے دفتر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ونڈ کے عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔تقریب کے دوران پلس پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی زمینوں کے گرین سرٹیفکیٹس بھی کسانوں میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پلس پروگرام تحصیل کہوٹہ کے کوآرڈینیٹر مجاہد عباس خان اور گردآور عامر حسین بھی موجود تھے، جنہوں نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔




