03 March 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Man Robbed, Blackmailed After Giving Lift in Choa Khalsa

کلر سیداں: چواخالصہ میں لفٹ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو بنا کر 20 لاکھ کی بھتہ طلبی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 03 مارچ 2026) — کلر سیداں ڈڈیال روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں بہاری ڈڈیال ضلع میرپور کے رہائشی عبدالوحید کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا۔ تین مردوں اور ایک خاتون نے لفٹ لی، بعد ازاں اسلحہ کے زور پر نہ صرف نقدی چھین لی بلکہ برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنا لی اور 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر ڈالا۔

متاثرہ شہری عبدالوحید کے مطابق وہ اپنے بھانجے کو لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہے تھے کہ شام تقریباً پانچ بجے چواخالصہ پل کے قریب تین مردوں اور ایک خاتون نے ان کی گاڑی روک لی۔ ملزمان نے ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر کلر سیداں تک لفٹ مانگی جس پر انہوں نے ہمدردی کے تحت انہیں گاڑی میں بٹھا لیا۔ خاتون فرنٹ سیٹ پر جبکہ تینوں مرد پچھلی نشست پر بیٹھ گئے۔

عبدالوحید نے بتایا کہ کلر سیداں پہنچنے پر ملزمان نے انہیں گوجرخان روڈ پر چھوڑنے کا کہا۔ وہاں پہنچ کر وہ انہیں ایک ڈبل سٹوری مکان میں لے گئے جہاں ایک شخص نے پستول جبکہ دوسرے نے خنجر نکال لیا۔ ملزمان نے ان کی تلاشی لے کر 37 ہزار روپے نقدی چھین لی، بعد ازاں کپڑے اتار کر برہنہ کر دیا اور ویڈیو بنا لی۔

متاثرہ شہری کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی کہ اگر 20 لاکھ روپے ادا نہ کیے گئے تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائے گی۔ بعد ازاں مانکیالہ پہنچنے پر انہیں کال کر کے رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | March 03, 2026) — A man from Bahari Dadyal, District Mirpur, fell victim to robbery and blackmail after offering a lift to four strangers — including a woman — on Kallar Syedan Dadyal Road.

According to the victim, Abdul Waheed, he was travelling to Islamabad International Airport to pick up his nephew when, around 5:00 PM near Chakwal/Chowa Khalsa Bridge, three men and a woman stopped his car,r requesting an urgent lift to Kallar Syedan. Out of sympathy, he agreed. The woman sat in the front seat while the three men occupied the back seat and allegedly took their photographs during the journey.

Upon reaching Kallar Syedan, the suspects asked to be dropped off on Gujar Khan Road. There, they allegedly took him to a double-storey house where one suspect pulled out a pistol, and another brandished a dagger. The victim was searched, and Rs. 37,000 in cash was taken from him.

He further stated that the suspects forcibly stripped him, recorded a video, and later demanded Rs. 2 million, threatening to release the video on social media if the payment was not made. He reportedly received a call demanding the ransom after reaching Mankiala.

Kallar Syedan Police have registered a case and initiated an investigation. Efforts are underway to trace and arrest the suspects.

کلر سیداں مین بازار میں آتشزدگی، شارٹ سرکٹ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

Fire Erupts in Kallar Syedan Main Bazaar, Goods Worth Millions Destroyed in Short Circuit Incident

Kallar Syedan Police Arrest Suspect in Football Stadium Theft, Stolen Shuttering Plates Worth Rs1.5 Million Recovered

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، فٹ بال اسٹیڈیم سے شٹرنگ پلیٹیں چرانے والا ملزم گرفتار، 15 لاکھ مالیت کا سامان برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—کلرسیداں پولیس کی کارروائی،5 ایام قبل کلرسیداں شہر میں زیر تعمیر فٹ بال اسٹیڈیم سے لینٹر کی شٹرنگ پلیٹیں چرانے والا شخص گرفتار،15 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ 50 آہنی شٹرنگ پلیٹیں برآمد کر لی گئیں زیر حراست شخص کو کلرسیداں پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

Shahid Khaqan Abbasi Calls for All Parties Conference Amid Regional Tensions, Urges National Unity and Clear Policy Stance

شاہد خاقان عباسی کا خطے کی کشیدہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ، قومی اتحاد پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—پاکستان عوام پارٹی کے کنوینئر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطے کی تشویشناک صورتحال پر آل پارٹی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور خطے کی موجودہ نہایت حساس اور پچیدہ صورتحال، ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے، ایران کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے ھمسایہ مسلم ممالک پر جوابی حملے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ، اقتصادی چیلنجز، سلامتی کے مسائل اور کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر حالیہ تشویشناک واقعات سے ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے موجودہ حالات میں جذبات کی بجائے حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اصولی، واضح اور قومی مفاد پر مبنی موقف اختیار کرنا چاہیے۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سفارتی سطح پر ثالثی کی کوششیں کرے تاکہ اس جنگ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے ایران کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکی حملوں کی سخت مذمت کی اور آیت اللہ خامنائی اور دیگر ایرانی رہنماؤں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیںں افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری ختم ہونی چاہیے تا کہ اس جنگ کا جلد خاتمہ ہو سکے اور دونوں ہمسایہ ممالک میں پائیدار امن قائم ہو سکے انہوں نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر حالیہ تشویشناک واقعات کو ہر محب وطن شخص کے لیے پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالات ملکی فضا کو حساس بنانے کے ساتھ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں لہذہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے حالات پیدا نہ ہونے دے جس سے مظاہرین کا جانی نقصان ھو۔خطے کی تشویشناک صورت حال اور ملک کو لاحق خطرات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سیاسی انتشار، نفرت اور سیاسی دشمنیوں کو بھُلا کر قومی اتحاد اور یگانگت قائم کی جائے۔حکومت فوری طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کے اراکین کو قومی سلامتی کے معاملات پر اعتماد میں لے۔موجودہ صورتحال پر فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر مشترکہ قومی موقف تشکیل دے سکیں۔ عوام پاکستان پارٹی کا واضح موقف ھے کہ اجتماعی دانش، قومی یکجہتی اور اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہونا چاہئیے۔

راجہ اسامہ سرور کا قومی سلامتی پر اعتماد کا اظہار، راجہ محمد وقاص کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال پریشان کن ضرور ہے مگر قوم اطمیان رکھیں سیاسی و فوجی قیادت ملک کی بقا سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں راجہ محمد وقاص فخر سدہ کمال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں راجہ محمد وقاص نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر محمد زبیر کیانی، چوھدری صداقت حسین، سید مداح حسین شاہ، چوھدری شاہد گجر،شیخ سلیمان شمسی،راجہ عاصم صدیق،حاجی اخلاق حسین،چوھدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،الحاج غلام ظہیر،راجہ مجید احمد،شیخ شعور قدوس و دیگر بھی موجود تھے راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت نے جس بہادری سے گزشتہ برس بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور خود سے کئی گنا بڑے بھارت کا غرور خاک میں ملایا وہ قیادت آج بھی پوری طرح چوکس باخبر ہے قوم اطمینان رکھے ہماری قیادت مشکل ترین حالات میں بھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی ملک کے چپے چپے کا دفاع کریں گے کسی کے خوفزدہ نہیں ہیں انہوں زور دیا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں قومی وحدت بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں اور اردگرد کے حالات پر گہری نظر رکھیں ہم اپنے داخلی اتحاد سے دشمن کے عزائم ایک بار پھر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کلرسیداں کے تمام علاقوں میں کام جاری ہیں بلدیہ کلرسیداں میں بہت کام ہو رہے ہیں جس کے میرے مسلم لیگی رہنما خود شاہد ہیں انہوں نے راجہ محمد وقاص کی برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں اسامہ سرور چوکپنڈوری میں سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے کاروباری مرکز پر بھی گئے جہاں علاقائی مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا

Haq Khateeb Hussain Ali Badshah Emphasises Devotion to the Prophet (PBUH) and Calls for Unity Among Muslims

حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار کا خطاب، حرمتِ رسول ﷺ پر جان نچھاور کرنے کے عزم کا اظہار اور اتحادِ امت پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے کہا ہمارا جینا مرنا مانوس مصطفی ﷺ کے لیے ہے ہر مسلمان کو پیغمبر اسلام کی حرمت اپنی جان و مال اور والدین سے بھی زیادہ عزیز ہے انہوں نے آستانہ کلرسیداں میں ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدتمندوں کے اعزاز میں افطاری اور سحری کے اوقات میں دی گئی دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک آنا اور حسد میں مبتلا ہے ہمارے دین نے ہمیں ان سے منع کیا ہے ہماری ساری توانائیاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے پر صرف ہو جاتی ہیں جس دن ہم نے ایک دوسرے کی مدد کرنا اور ایک دوسرے کو راستہ دکھانا سیکھ لیا اسی دن سے دین و دنیا کی کامیابیاں ہمارا مقدر بن جائیں گی انہوں نے کہا کہ
اللہ پاکﷻ ہمیں احکام شریعت اور اتباع سنت نبویﷺ میں صلہ رحمی اور خیر بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے دعا کریں کہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید فرمائے، بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے، مقروضوں کو قرض سے نجات عطا فرمائگ اور اس دنیا سے رحلت کرنے والے ہمارے عزیز واقارب کی مغفرت فرمائے۔

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، بغیر اجازت قیام کرنے والا افغان شہری گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر بابر حسین نے مرید چوک میں راہگیر کو روک کر چیک کیا تو وہ افغان شہری نکلا جس کے پاس یہاں قیام کے لیے اجازت نامہ نہ تھا جس اصغر حسین سکنہ جلال آباد افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا۔

“Retired Ranger Officer Malik Ihsan Awan Passes Away in Takal; Funeral on Tuesday at Dhok Lamiyan”

“کلر سیداں میں ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے؛ نماز جنازہ منگل کو ڈھوک لمیاں میں ادا ہوگی”

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |03مارچ2026)— ایپکا تحصیل کلر سیداں کے صدر ملک اسد محمود اعوان کے بڑے بھائی ریٹائرڈ رینجر اہلکار ملک احسان اعوان انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن ایک بجے ڈھوک لمیاں موضع ٹکال شرقی میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button