01 March 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Awareness Walk Held Under Maryam Nawaz’s Clean Punjab Vision

کہوٹہ میں مریم نواز کے ویژن کے تحت انسدادِ کوڑا کرکٹ آگاہی واک کا انعقاد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 01 مارچ 2026):
مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے تحت تحصیل کہوٹہ میں انسدادِ کوڑا کرکٹ سے متعلق ایک پروقار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، مختلف سرکاری و نجی اداروں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صاف ستھرا پنجاب مہم کی روشنی میں منعقدہ اس آگاہی واک کا مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور ماحول دوست طرزِ عمل کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر سی ٹی ڈی ایس جے پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر شعیب رانا، تحصیل منیجر وقار کیانی، تحصیلدار و پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے خطاب کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، نالیوں اور خالی پلاٹوں میں پھینکنے سے گریز کریں اور اسے مقررہ ڈسٹ بنز میں ڈالیں تاکہ بیماریوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے انتظامیہ اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، لہٰذا کہوٹہ کے عوام سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir | March 01, 2026):
An awareness walk against littering was organized in Tehsil Kahuta under the Clean Punjab vision of Maryam Nawaz. The event witnessed participation from the Assistant Commissioner Kahuta, representatives of various public and private institutions, and a large number of citizens.

The purpose of the walk was to raise awareness among residents about cleanliness and to promote environmentally friendly practices in line with the Clean Punjab campaign.

On this occasion, General Manager of CTDS J Private Limited Shoaib Rana, Tehsil Manager Waqar Kiani, Tehsildar and Price Magistrate Mirza Mansoor, and other notable figures were also present.

Addressing the participants, the Assistant Commissioner urged citizens to avoid throwing garbage on roads, in drains, and on vacant plots, and instead dispose of waste in designated dustbins to prevent diseases and maintain the city’s beauty. He emphasised that a clean environment is the foundation of a healthy society and that both the administration and the public must play a joint role in achieving this goal.

He further stated that cleanliness is regarded as half of faith in Islam, and encouraged the people of Kahuta to fully cooperate with government institutions to keep their city clean and beautiful.

کہوٹہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت، بھون اعوان میں باولے کتوں کا حملہ — 6 افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

Alleged Negligence by Kahuta Administration as Rabid Dogs Attack 6 People in Bhon Awan, Panic Grips Area

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01 مارچ2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت کہوٹہ علاقہ بھون اعوان میں باولے کتوں کی بھر مار،باولے کتوں نے 6افراد کو کاٹ دیا،باولے کتے نے 4مرداور2خواتین کا کاٹا،علاقے میں شدید خوف و ہراس،لوگوں نے اپنے بچوں کوگھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی،کہوٹہ انتظامیہ نے آج تک ہمارے سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے آج یہ اتنا بڑا وقوعہ پیش آیا، تفصیل کے مطابق کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت و لاپر وائی کی وجہ سے گذشتہ روز قبل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں باولے کتے نے 6افراد جن میں فدا حسین،حاجی علی اصغر،محمد سمیع، ظفر محمود اور 2لیڈز کو کاٹ دیا جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا تا ہے عوام نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،ای ڈی او ہلیتھ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ باولے کتوں کو تلف کرنے کے لیے کہوٹہ انتظامیہ کو فوری طور پر احکامات جا ری کیے جاہیں۔

Sister of Pothohar Welfare Trust President Haji Malik Munir Awan Laid to Rest

صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی ہمشیرہ سپردِ خاک

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،01 مارچ2026)
معروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی ہمشیرہ محترمہ سپرد خاک،نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،مرحومہ کا نمازے جنازہ دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشیں صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،علامہ غلام مرتضیٰ صابری،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹرمحمد عارف قریشی،سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم جنجوعہ کہوٹہ،سر ناظم قمر قریشی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،قاضی اخلاق کھٹڑ،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button