28 February 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Massive Fire Erupts in Forest Area Near Bhallakhar, Hundreds of Kanals Affected
بھلاکھر کے نواح میں جنگل کو آگ، سینکڑوں کنال رقبہ متاثر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28فروری 2026)—بھلاکھر کے نواحی علاقہ میں جنگل اور جھاڑیوں کو آگ لگنے سے کئی سو کنال رقبے پر آگ پھیل گئی مقامی رہنما راجہ جبران کیانی کے مطابق نامعلوم شخص نے جھاڑیوں کو آگ لگائی جس کے موہڑہ راجیاں اور موا کے درمیان تین سو کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122 کو وہاں تک رسائی ممکن نہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگ شام گئے تک آگ بھجانے میں مصروف رہے مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا مقامی پٹواری قاضی نوید قمر اور محکمہ جنگلات کے نمائندوں نے بھی متاثرہ جگہوں کا دورہ کیا متاثرہ علاقوں میں گاڑی کا راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہ ہے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |28فروری 2026)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کے انچارج چوہدری عامر علی کی زیر قیادت ڈیوٹی آفیسر ہمایوں نسیم نے ہمراہی ملازمان دوران گشت و ناکہ بندی ایک اشتہاری ملزم محمد قدیر سکنہ تحصیل گوجرخان جو کہ تھانہ لوہی بھیر اسلام اباد کو مطلوب تھا کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
Retired Teacher Muhammad Fayyaz Passes Away in Dhok Chori Choa Khalsa; Large Number of Notables Attend Funeral Prayers
ڈھوک چورہ چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس محمد فیاض انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت






