DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: SSP Operations Holds Open Court session in Kahuta

کہوٹہ میں ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کی کھلی کچہری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2026)
کہوٹہ میں ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب کی کھلی کچہری،ایم پی اے حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،سائلین تھانہ کہوٹہ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف پھٹ پڑے ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ ایس ایچ او اور دیگر افسران کھلی کچہری میں موجود رہے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کلب میں ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے کھلی کچہری منعقد کی جس میں شہریوں نے ایس ڈی پی او سرکل کہوٹہ ایس ایچ او کہوٹہ اور چند تفتیشی افسران کے خلاف ایس ایس پی آپریشنز کو شکایات لگائی،سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی سابق چیئرمین راجہ شوکت سابق وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر شہریوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او کی بدتمیزی اور بدتہذیبی پر شکایات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کو فوری طور پر یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے اور کوئی قابل آفیسر جہاں تعینات کیا جائے شہریوں جن میں عورتیں بھی شامل تھی ان کی شکایات پر طارق محبوب نے فوری طور پر متعلقہ اہلکاروں کو حکم دیا کہ ان کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کیے جائیں ایس ایس پی آپریشنز نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے کہا کہ مساجد امام بارگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے جبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کی جائیں۔

Kahuta (Pothwar.com — Kabir Ahmad Janjua | February 24, 2026) — SSP Operations Tariq Mehmood held an open court at Kahuta Club, attended by MPA of PP-7 Raja Sagheer Ahmed and a large number of citizens. During the session, residents raised complaints against SDPO Circle Kahuta, the SHO Kahuta, and several investigative officers.

Former chairman Raja Zafar Iqbal Bigharvi, former chairman Raja Shaukat, former vice chairman Malik Ghulam Murtaza, and other citizens highlighted issues regarding misconduct and misbehaviour by the SHO of Kahuta Police Station. They demanded the immediate transfer of the officer and suitable reassignment elsewhere.

Responding to the complaints, SSP Operations Tariq Mehmood instructed the concerned officials to take immediate corrective measures. He also directed intensified operations against criminals involved in serious crimes and drug dealers.

SSP Operations Tariq Mehmood emphasised enhanced security at mosques, imambargahs, and other key locations, and instructed strict action against violations of the Rent Act. The open court session reflected the administration’s commitment to addressing citizens’ grievances promptly and ensuring public safety.

ڈی ایس پی کے ریڈر سرفراز کے خلاف عوامی شکایات، فوری تبادلے کا مطالبہ

Public Complaints Against Kahuta DSP’s Reader Sarfraz Demand Immediate Transfer

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24فروری2026)
ڈی ایس پی کہوٹہ کے ریڈر سرفراز کا فوری تبدیل کیا جائے، مذکورہ ریڈر نے کریشن کی “دوکان”کھول رکھی ہے تھانے میں آنے والے سائلین کو تنگ کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، آئی جی پنجاب پولیس، آرپی اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل، کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے گذشتہ روز قبل سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی خصوصی ہدائت کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد جس میں ایس ایس آپریشن نے عوامی مسائل سنے اس کھلی کچہری میں مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا ء نے ڈی ایس پی کہوٹہ کے ریڈر سرفرازکے خلاف شکائیات کے انبھار لگا دیے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ ریڈرمقامی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بہت تنگ کرتا ہے انہوں نے ایس ایس آپریشن کو در خواست دی تھی کہ مذکورہ ریڈر کو فی الفور تبدیل کیا جائے۔

Ten Year-Old Muhammad Saad Mughal from Kahuta Completes Memorization of the Holy Quran

کہوٹہ کے 10 سالہ محمد سعد مغل نے قرآن مجید حفظ کر کے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر پیدا کر دی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button