DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Sub-Inspector Chaudhry Amir Ali Appointed In-Charge of Punjab Highway Patrol Check Post Chauk Pindori

سب انسپکٹر چوہدری عامر علی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج مقرر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23فروری 2026)—سب انسپکٹر چوھدری عامر علی کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کا انچارج مقرر کردیا گیا انہوں نے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا یہ اس سے قبل بھی یہاں تعنیات رہ چکے ہیں شہریوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کی تعنیاتی کے دوران حسب سابق میرٹ کو پر صورت مقدم رکھا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | February 23, 2026) — Sub-Inspector Chaudhry Amir Ali has been appointed as the In-Charge of the Punjab Highway Patrol Check Post Chauk Pindori. He has formally assumed charge of his responsibilities.

It is worth mentioning that he has previously served at the same checkpoint. Local residents have expressed hope that, as in his previous tenure, merit will remain his top priority and that law enforcement duties will be carried out with fairness and dedication.

Citizens have welcomed his appointment and conveyed their expectations for improved public service and effective highway patrol management under his supervision.

موہڑہ بختاں میں 21 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج

Case Registered Over Alleged Abduction of 21-Year-Old Woman in Mohra Bakhtan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23فروری 2026)—موہڑہ بختاں کے ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی 21 سالہ بیٹی مسماۃ (ر) جو غیر شادی شدہ ہے اور میرے ساتھ ہی رہائش پذیر تھی گزشتہ رات گھر سے اچانک غائب ہو گئی ہے مجھے یقین ہے کہ میری بیٹی کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔

Price Magistrate Fines Profiteers, Seals LPG Agency Over Illegal Refilling in Kallar Syedan

پرائس مجسٹریٹ کلرسیداں کی کارروائی، ناجائز منافع خوروں کو جرمانے، ایل پی جی ایجنسی سیل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23فروری 2026)—پرائس مجسٹریٹ کلرسیداں چوہدری ظفر اقبال نے چوآ خالصہ، سرصوبہ شاہ اور بنک چوک کنوہا میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر بائیس ہزار روپے کے جرمانے وصول کر لیے چوآ خالصہ میں قائم ایل پی جی گیس سلنڈر ایجنسی کو سر بمہر کر دیا۔ ایجنسی میں غیر قانونی ریفلنگ کی جا رہی تھی۔

Dar-ul-Uloom Jamia Rabbaniya Kallar Syedan Achieves 100% Results in Annual Hifz Exams

دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں سٹی کا شعبہ حفظ میں سوفیصد کامیابی کا اعزاز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23فروری 2026)—دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں سٹی نے شعبہ حفظ کے سالانہ امتحانات کے نتائج سوفیصد دے کر خطہ پوٹھوہار میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کےسالانہ امتحانات میں دارالعلوم جامعہ ربانیہ مرکز ربانی دارالسلام ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کلرسیداں نے سوفیصد نتائج کے ساتھ خطیہ پوٹھوار کی شعبہ حفظ کی درسگاہوں میں نمایاں حیثیت اختیار کرلی علاقہ بھر کی ممتاز سماجی شخصیات اور کامیاب حفاظ کے والدین کی طرف سے دارالعلوم جامعہ ربانیہ کلرسیداں سٹی کے اساتذہ اور اس کےمہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کو اس شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23فروری 2026)—وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کلرسیداں کے صحافی عبدالعزیز پاشا کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،شیخ راشد،چوھدری نعیم بنارس اور محمد ندیم صدیقی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button