DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Public Complaints Mount Against Police at Open Court Held by SSP Operations

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی کھلی کچہری میں کہوٹہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے انبار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 22 فروری 2026)–ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں عوام نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ شہریوں نے عدم شنوائی، درخواستوں پر غیر ضروری تاخیر، مبینہ بدسلوکی اور بعض اہلکاروں کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے بار بار تھانے کے چکر لگانا پڑتے ہیں جبکہ درخواستوں پر بروقت کارروائی نہیں کی جاتی۔ متعدد افراد نے شکایت کی کہ معمولی نوعیت کے معاملات کو بھی طول دیا جاتا ہے جس سے عوام کو ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک خاتون سمیت چند شہریوں نے ایس ایچ او کہوٹہ اور ڈی ایس پی کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہا۔

کھلی کچہری میں موجود افسران نے عوامی شکایات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات کی شفاف انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ افسران کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائے تاکہ عوامی مسائل موقع پر ہی حل ہو سکیں اور انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – February 22, 2026):
An open court (Khuli Kachehri) was held at Kahuta Club by SSP Operations Malik Tariq Mehmood alongside Member of Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed.

A large number of citizens attended the session and voiced serious complaints against the Kahuta Police Station. Participants alleged a lack of response to complaints, unnecessary delays in processing applications, inappropriate behaviour, and misuse of authority by certain police officials.

Residents stated that complainants are forced to make repeated visits to the police station to seek justice, while timely action on applications is often not taken. Several individuals highlighted that even minor issues are unnecessarily prolonged, causing mental stress and financial hardship to the public.

However, a woman and a few other citizens appreciated the performance of the SHO Kahuta and DSP Kahuta.

The officials present at the open court attentively listened to the complaints and assured the public that all grievances would be transparently investigated and strict action would be taken against those found responsible. They emphasised that restoring trust between the police and the public is their top priority and that no officer would be considered above the law.

Citizens demanded that such open courts be held regularly so that public issues can be resolved promptly and the delivery of justice further improved.


مٹور میں معروف سماجی شخصیت آفتاب ستی کے صاحبزادے عبدالمعیذ کا تین روزہ افطار پروگرام، ہزاروں روزہ داروں میں افطاری تقسیم

Thousands Served in Three-Day Iftar Drive Organised by Abdul Moeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2026)
ٍ معروف سماجی شخصیت آفتاب ستی کے صاحبزادے عبدالمعیذکی طرف سے تین روزہ افطارپروگرام میں ہزاروں روزے داروں کوافطاری دی،غریب، مزدور،غریبوں، یتیموں نے معروف سماجی شخصیت آفتاب ستی اور ان کے صاحبزادے عبدالمعیذکوجھولیاں اٹھا کردعاہیں دیں،بے شک نیک والدین کی اولاد بھی نیک ہوتی ہے گذشتہ روز (فخرئے کہوٹہ پنجاڑ) آفتاب ستی کے صاحبزادے عبدالمعیذ صاحب نے ہر سال کی اس سال بھی 3 روزہ افطاری کا بندوبست کیا ہے انہوں نے افطاری کا سامان خوبصورت ڈبوں میں پیک کرایا اور گاڑی میں رکھ کر مساجد کے باہر نمازیوں اور رائگیروں میں تقسیم کیا، بے شک نیک والدین کی اولاد بھی نیک ہوتی ہے جو اپنے والدین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں،عبدالمعیذکی طرف سے تین روزہ افطارپروگرام میں ہزاروں روزے داروں کوافطاری دی گی غریب، مزدوغریبوں، یتیموں نے دعا کی کہ اللہ پاک آفتاب علی ستی ان کے صاحبزادے عبدالمعیذ اور خاندان کے سبھی افراد کو صحت سلامتی عطا فرماہیں اور اس افطاری کا اجر و ثواب آفتاب ستی کے والدین اور خاندان کے سبھی مرحومین کی روحوں کو پہنچائے اور آخرت میں ان کی نجاہت کا ذریعہ بنائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button