DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Case Registered Against 10 for Alleged Illegal Market and Extortion

کلر سیداں میں غیر قانونی منڈی قائم کر کے مبینہ بھتہ وصولی، 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21فروری 2026)—کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی منڈی قائم کر کے تاجروں اور ریڑھی بانوں سے پرچی کے نام پر مبینہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی ایف سی تھانہ کلر سیداں کامران یعقوب نے رپورٹ درج کروائی کہ وہ امن و امان اور انسداد جرائم کی ڈیوٹی کے سلسلے میں شہر میں موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ چوآ روڈ کے نجی بنک کے مدمقابل خالی جگہ پر ابراہیم خان،اسماعیل خان اور ان کے 7/8 ساتھیوں نے غیر منظور شدہ منڈی قائم کر رکھی ہے، جہاں ہر پیر کے روز دکانداروں، ٹھیلے والوں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں سے پرچی کے نام پر رقم وصول کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے پاس نہ تو کسی سرکاری اتھارٹی کی اجازت ہے اور نہ ہی منڈی کے قیام یا پرچی وصولی کا کوئی ٹھیکہ حاصل ہے۔ پرچی نہ دینے والوں کو مبینہ طور پر جان سے مارنے اور مالی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر زبردستی رقم لی جاتی رہی، جس کی مختلف ذرائع سے تصدیق بھی ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کلر سیداں نے بھی تحریری طور پر واضح کیا ہے کہ متعلقہ زمین نجی ملکیت ہے اور اس پر کسی قسم کی منڈی یا وصولی کے لیے ادارے کی جانب سے کوئی اجازت یا ٹھیکہ جاری نہیں کیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | February 21, 2026): Police in Kallar Syedan have registered a case against 10 individuals on charges of allegedly setting up an illegal weekly market and collecting extortion money from traders and street vendors under the pretext of issuing receipts.

According to the First Information Report (FIR) lodged by Sub-Inspector Kamran Yaqoob of Kallar Syedan Police Station, he was on duty maintaining law and order when he received information that Ibrahim Khan, Ismail Khan, and seven to eight accomplices had established an unauthorised market on vacant land opposite a private bank on Choa Road.

The report states that every Monday, shopkeepers, pushcart vendors, and vehicle owners parking in the area were allegedly forced to pay money in the name of “perchi” (receipt). The accused reportedly had no permission from any government authority nor any official contract for setting up the market or collecting fees.

It is further alleged that those who refused to pay were threatened with death and financial harm, and that these claims were corroborated by multiple sources.

Police officials added that the Municipal Committee Kallar Syedan has formally confirmed in writing that the land in question is privately owned and that no permission or contract was issued for organising a market or collecting any fees at the site.

Police at Kallar Syedan have initiated further investigation after registering the case and are conducting raids to arrest the suspects.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کا رمضان اسپیشل فیئر پرائس شاپ کا افتتاح، منافع خوری سے گریز کی تاکید

Assistant Commissioner Kallar Syedan Inaugurates Ramadan Special Fair Price Shop on Choa Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21فروری 2026)—اسسٹنٹ کمشنر کرسیداں شبانہ نذیر نے کہا کہ دین اسلام نے کسی کو کاروبار سے منع نہیں کیا البتہ ناجائز منافع خوری جو حرام قرار دیتے ہوئے اس سے منع کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چواروڈ پر واقعہ سعید سویٹ اینڈ بیکرز کی جانب سے رمضان سیشل فیئرپرائس شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی او بلدیہ رفعت عباس پاشا،سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمور،ملک محمد فیاض سندھو،چوھدری شاھد گجر،شیخ حسن سرائیکی، نصیر اختر بھٹی،راجہ جاوید کیانی و دیگر بھی موجود تھے مسعود احمد بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے جاری نرخوں سے بھی کم نرخ مقرر کرکے روزے داروں کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنے کی کوش ش کی ہے ہم نے پکوڑے 600 سے کم کرکے 450 روپے گی کلو اور سموسے 480 روپے کم کرکے 300 سو روپے درجن مقرر کیا ہے

Punjab Food Authority Files Case Against Milk Shop in Kallar Syedan Over Adulterated Milk

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کلر سیداں میں ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر بسمہ اللہ ملک شاپ کے خلاف کارروائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21فروری 2026)—پنجاب فوڈ اتھارٹی کلر سیداں نے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے بسمہ اللہ ملک شاپ کے مالک اور ملازم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے گوجر خان روڈ پر واقع بسم اللہ ملک شاپ سے دودھ کے نمونے حاصل کیے جو لیبارٹری تجزیہ میں غیر معیاری اور مضر صحت قرار پائے۔ رپورٹ کے مطابق دودھ کی کوالٹی مقررہ معیار کے مطابق نہ تھی اور دودھ انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے، جس پر بسمہ اللہ شاپ کے ملک سلیم اور ضمیرحیدر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. پٹھانوں کو کلر سے نکالیں۔ یہ امن وامان کی صورتحال پیدا کرتے ھیں اور کوٰ پتہ نہیں متشدد گروحوں کی سرپرستی کرتے ھوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button