DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Six Butchers Arrested in Kahuta for Not Displaying Price Lists
کہوٹہ میں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 6 قصاب گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 21 فروری 2026) — کہوٹہ میں گوشت کی دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور احمد نے اچانک چھاپے مار کر 6 قصابوں کو گرفتار کر لیا اور انہیں تھانہ کہوٹہ حوالات میں بند کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے بھی بازاروں میں سبزی، پھل، فروٹ اور کریانہ کی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور ریٹ لسٹ، اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل اور پرائس مجسٹریٹ مرزا منصور احمد نے واضح کیا کہ وہ کسی سفارش یا دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ کاروباری مراکز کی بندش اور جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گرفتار ہونے والے قصابوں میں ثاقب ظہور، طالب حسین (محلہ چہات کہوٹہ)، محمد سعید (محلہ جامع مسجد کہوٹہ)، ظہور احمد (نوشہرہ گجرانوالہ)، محمد ابراہیم (گوالمنڈی راولپنڈی)، محمد سمیر (محلہ راجگان کہوٹہ) اور حیات اللہ (تحصیل ثمر باغ، لوئر دیر) شامل ہیں۔ ان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں دفعہ 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | February 21, 2026) — Six butchers were arrested in Kahuta for failing to display official price lists at their shops during surprise inspections conducted by Price Magistrate Mirza Mansoor Ahmed. The accused were taken into custody and shifted to the local police station lock-up.
Assistant Commissioner Kahuta, Shehreen Gul, also carried out surprise visits to vegetable, fruit, and grocery shops in various markets. During the inspections, she checked official price lists, quality standards, and rates of essential commodities.
Both the Assistant Commissioner and the Price Magistrate made it clear that no recommendations or external pressure would be entertained. They emphasised that providing relief to the public during the holy month of Ramadan is the administration’s top priority. Traders found violating regulations will face heavy fines, sealing of business premises, and possible imprisonment.
Separate cases have been registered against the arrested individuals under Section 3/7 of the Price Control Act 1977 at Kahuta Police Station.
کہوٹہ میں خواتین کو ہراساں کرنے، گھر میں گھس کر ڈکیتی اور فائرنگ پر مقدمہ درج
Case Registered in Kahuta Over Harassment, Armed Robbery and Firing Inside the House
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 21 فروری 2026) — خواتین کو ہراساں کرنے، گھر میں گھس کر ڈکیتی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے مسمات (ط۔خ) سکنہ برسالہ بریاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان ارسلان اور نعمان دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔
مدعیہ کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزمان نے گھر میں موجود الماری توڑ کر تقریباً سات تولے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Six Booked in Kahuta for Illegal Cutting of Pine Forests
کہوٹہ میں غیر قانونی جنگلات کی کٹائی پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 21 فروری 2026) — غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کے الزام میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انچارج اوترینہ بیٹ گزارہ و رینج کہوٹہ نے پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ گزارہ کے جنگلات میں چیل کے قیمتی درخت غیر قانونی طور پر کاٹے جا رہے ہیں، جس سے قومی خزانے اور ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
محکمہ جنگلات کی رپورٹ پر پولیس نے واجد، رحمت اللہ، محمد علی، محمد اسماعیل اور دانش سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ جنگلات کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Residents Urge Immediate Action Over Dilapidated Bridge on Kahuta–Khadyot Road Amid Safety Fears
کہوٹہ۔کھڈیوٹ روڈ پر نالہ لنگ پل کی خستہ حالی، جانی نقصان کا خدشہ؛ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21فروری2026)
کہوٹہ سے کھڈیوٹ روڈ نالہ لنگ (ڈیم) پرتعمیر پل کی خستہ حالی،حفاظتی دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے بڑے جانی نقصان کا شدید اندیشہ،کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے فلفور از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ سے کھڈیوٹ روڈ جو لہتراڑ،کوٹلی ستیاں، مری جاتی ہے راستے میں نالہ لنگ (ڈیم) پرتعمیر پل کی حالت انتہائی خستہ حالت میں ہے پل کی دونوں سائیڈوں پر حفاظتی دیواریں نہ ہو نے کی وجہ سے سکول آتے جاتے بچوں، بچیوں اور دیگر رائیگروں کے گرنے کا اندیشہ ہے عوام علاقہ نے کہا کہ ہم نے کئی بار معززین علاقہ اور ممبران اسمبلی کو اس مسلے کی طرف توجہ دیلائی ہے مگر کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہے اور اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو گیا تو سب فوٹو بنانے وہاں پر پہنچ آہیں گے عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے فلفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔



