کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19فروری 2026)—کلرسیداں میں دو ہزار کے قریب گھرانوں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے نگھبان کارڈ پہنچا دیے گے اس سلسلے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب جناح ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں ماہم اعجاز نے کی تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نزیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،
پی ایس ای آر تحصیل کلرسیداں کے سپر وائزر ارسلان عباس،محمد زبیر کیانی،شیخ حسن سرائیکی کے علاؤہ پج ایس ای ار،تمام یوسیز کے سیکرٹری حضرات اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شروع ہونے سے ایک دن قبل کلرسیداں کے 1938 مستحق گھرانوں کی دہلیز پر ان کے نگھبان کارڈ پہنچا دیے گے جس کا مقصد انہیں رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اس موقع پر کہا گیا کہ جن حضرات کو رمضان میں راشن دستیاب نہ ہو اس کی اس کمی کو بھی حکومت بلاتاخیر پورا کرے گی انتظامیہ مکمل طور پر فعال ہے کسی گھرانے کو مشکلات کا شکار نہیں رہنے دیں گے
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | February 19, 2026) — Nearly 2,000 deserving families in Kallar Syedan have received the “Nigehban Cards” initiated by Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, aimed at supporting underprivileged households ahead of the holy month of Ramadan.
In this regard, a special ceremony was organised by the Local Government Department at Jinnah Hall, Kallar Syedan. The event was presided over by Assistant Director Local Government Kallar Syedan, Maham Ejaz. Among the prominent attendees were Member of the Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed, Assistant Commissioner Shabana Nazir, Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha, PSER Tehsil Supervisor Arsalan Abbas, Muhammad Zubair Kiani, Sheikh Hassan Saraiki, along with PSER officials, secretaries of all Union Councils, and representatives from the Health Department.
Speakers at the ceremony highlighted that 1,938 deserving households in Kallar Syedan received their Nigehban Cards at their doorsteps just one day before the start of Ramadan. The initiative aims to ensure that financially struggling families can fully participate in the blessings and celebrations of the holy month.
It was further stated that if any deserving individual faces difficulty in obtaining rations during Ramadan, the government will immediately address the shortfall without delay. The local administration has been directed to remain fully active and vigilant to ensure that no household is left facing hardship.
Officials reaffirmed the government’s commitment to public welfare and emphasised that special measures have been taken to ensure transparency and timely distribution of assistance to deserving families across the tehsil.
ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں کا قتل کے مقدمہ میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم
Additional Sessions Judge Kallar Syedan Awards Life Imprisonment to Convict in Murder Case
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19فروری 2026)— ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محبوب حسین کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔استغاثہ کے مطابق ملزم محبوب حسین ولد علی اکبر سکنہ ڈھوک لادر، داخلی ممیال، تحصیل کلر سیداں کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں ایف آئی آر نمبر 302 مورخہ 19 اپریل 2023 درج تھی جس میں اسے محمد یاسر کے قتل او غضنفر علی کو زخمی کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر 18 فروری 2026 کو سنائے گئے فیصلے میں ملزم کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302(بی) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی اور مقتول کے ورثاء کو دو لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ سادہ قید بھگتنا ہوگی۔
عدالت نے ملزم کو زخمی غضنفرعلی کو پانچ فیصد دیت (آرش) کی مد میں 4 لاکھ 91 ہزار 433 روپے 50 پیسے اور 10 ہزار روپے بطور دمان ادا کرنے کا بھی پابند بنایا۔ حکم میں کہا گیا کہ رقم کی ادائیگی تک ملزم جیل میں رہے گا جبکہ تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-بی کا فائدہ دیتے ہوئے سزا کا وارنٹ سنٹرل جیل راولپنڈی کو ارسال کر دیا۔
Alkhidmat Foundation Launches Free Computer Classes Under ‘Bano Qabil’ Program in Kallar Syedan
الخدمت فاؤنڈیشن کا کلر سیداں میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت کمپیوٹر کلاسز کا آغاز
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19فروری 2026)—الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بنوقابل کے سلسلے میں مفت کمپیوٹر تعلیم کی فراہمی کا۔مرید چوک کلرسیداں میں غیر رسمی کلاسز کا آغاز کردیا گیا الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد توقیر اعوان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی نوجوانوں کی امید بنی ہے ہم نے کمپیوٹر کے جدید علوم سے اپنے نوجوانوں کو مفت سکھانے کا بیڑا اٹھایا ہے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس کوشش کا مقصد اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے ملک کا زمہ دار شہری بنانا ہے ہمارے ملک کے نوجوان باصلاحیت ہیں الخدمت ان سے تعمیری کام لینی چاہتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ الخدمت کے ذریعے کمپیوٹر کے جدید علوم سے آگاہی حاصل کرکے نہ صرف ملک کے بہتر شہری بنیں بلکہ یہ معمار قوم کی حیثیت سے بہترین حکمران بھی ثابت ہوں پرنسپل شجاعت خالد نے کہا کہ کلرسیداں میں کمپیوٹر کے جدید علوم کی مفت تعلیم کا آغاز کردیا گیا طلبہ طالبات کے لیئے الگ الگ کلاسز شروع کردی گئی ہیں ہر امیدوار کے لیے الگ کمپیوٹر کا اہتمام کیا گیا ہے طلبہ طالبات حاضری کو سوفیصد بنائیں اور پوری توجہ سے جدید علوم حاصل کرکے ملک کے معاشی سیاسی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر الخدمت کے دیگر عہدیداران چوہدری ابرار حسین،مسعود بھٹی،اکرام الحق قریشی نے بھی خطاب کیا۔
Funeral Prayers of Muhammad Ziarab Minhas Offered in Dhok Dhaki Anchoa; Political and Social Figures Attend
محمد ضیاء رب منہاس کی نماز جنازہ ڈھوک ڈھکی انچھوھا میں ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19فروری 2026)—ریٹائرڈ مدرس محمد طارق منہاس کے بہنوئی محمد ضیارب منہاس انتقال کرگئے نمازجنازہ ڈھوک ڈھکی انچھوھا میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، سابق صوبائی وزیر، چوھدری محمد ریاض، چوھدری صداقت حسین، چوہدری ظہیر محمود، محمد ظریف راجا، چوھدری شاھد گجر، توفیق تاج کیانی،شیخ سلیمان شمسی،خلیفہ محمود اختر نقشبںدی، حاجی محمد شریف، چوھدری ابرار حسین، چوھدری توقیر اسلم،بابو ظفر اقبال،سردار صلاح الدین احمد،نعمان ظفر راجہ، قاسم رضا،ماسٹر محمد ازاد،چوھدری پنوں خان، چوہدری وارث،اکرام کیانی،ٹھیکیدار پرویز اختر،چوھدری مجید اشرف،حاجی بشیر ارائیں،طارق ارائیں، چوھدری رمضان منہاس، نوید اصغر و دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |19فروری 2026)—سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض،شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،چوھدری صداات حسین،محمد اعجاز بٹ،چوھدری شاہد گجر،شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،شیخ حسن سرائیکی،چوھدری توقیراسلم،جاوید کیانی، مرزا اظہر محمود،عثمان مانی،عاقب علی،راجہ عبد الحمید و دیگر نے سید سیماب حیدر شاہ اور سید وقاص حیدر شاہ سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔