DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Newly Appointed Assistant Commissioner Sheerin Gul Assumes Charge

کہوٹہ میں نئی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے چارج سنبھال لیا

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر | 18 فروری 2026)—کہوٹہ میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

نئی اسسٹنٹ کمشنر سے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے وفد نے صدر راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، کبیر احمد جنجوعہ، افتخار احمد غوری، ذوالفقار علی ستی اور عاصی جنجوعہ شامل تھے۔ وفد نے کہوٹہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر تحصیلدار کہوٹہ مرزا منصور، گرداور عامر حسین اور ریڈر اے سی انضمام ستی بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے خوردونوش ریٹ لسٹ کے مطابق اور معیاری فراہم کریں اور منافع خوری سے گریز کریں۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مہنگائی، ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان صبر، برداشت اور بھائی چارے کا مہینہ ہے، لہٰذا تمام طبقات کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ کہوٹہ میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کہوٹہ کلب اور سپورٹس کمپلیکس علیوٹ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

The newly appointed Assistant Commissioner of Kahuta, Sheerin Gul, has officially assumed charge of her office. Speaking on the occasion, she stated that her doors would remain open to the public 24/7 and that all possible steps would be taken to address citizens’ issues.

A delegation from the Registered Press Club Kahuta, led by President Raja Imran Zameer, met the Assistant Commissioner and briefed her about local issues. The delegation included Patron-in-Chief Saeed Afzal Chaudhry, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Kabir Ahmed Janjua, Iftikhar Ahmed Ghouri, Zulfiqar Ali Satti, and Aasi Janjua.

Tehsildar Kahuta Mirza Mansoor, Girdawar Aamir Hussain, and AC Reader Inzamam Satti were also present on the occasion.

Assistant Commissioner Sheerin Gul assured that maximum relief would be provided to citizens during the holy month of Ramadan. She urged the trader community to provide quality food items, including vegetables and fruits, at official rates and avoid profiteering.

She further stated that strict action would be taken against encroachments, inflation, and illegal profiteers. All available resources would be utilised to improve street lighting and sanitation in Kahuta.

She emphasised that Ramadan is a month of patience, tolerance, and brotherhood, urging all segments of society to support one another. She also announced improvements in sports facilities for youth at the Kahuta Club and Sports Complex Aliot.

خضر حیات ستی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے مقرر، راجہ جاوید اختر کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور مبارکباد

Delegation Led by Raja Javed Akhtar Congratulates Khizar Hayat Satti on Promotion as Director General CDA

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اخترکی قیادت میں معززین کے ایک وفد کی خضر حیات ستی سے ملاقات ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے عہدے پر ترقی ملنے پرمبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پر راجہ جاوید اختر کے ہمراہ راجہ خالدحسین،راجہ سلطان محمود کیانی اور راجہ نزاکت ستی (PIA)بھی موجود تھے راجہ جاوید اختر نے کہا کہ خطہ پوٹھوار کے قابل فخر سپوت خضر حیات ستی نے اپنی صلاحیتوں، دیانت داری، عجز و انکساری اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے عہدے پر ترقی پا کر علاقہ بھر کا نام روشن کر دیا۔خضر حیات ستی کا تعلق کہوٹہ کے چھوٹے سے گاؤں کتھیل ہون سے ہے، وہ انتہائی ملنسار، خوشگفار اور نیک انسان ہیں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہاں سے حاصل کی اس کے بعد ایک سرکاری نوکری سے کیریئر کا آغاز کیا، مگر اپنے مضبوط عزم، محنت، اور پیشہ وارانہ جذبے سے مرحلہ وار کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور اب ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے اعلیٰ ترین منصب تک پہنچے گذشتہ روز ان کے گھر کھتیل ہون میں ان سے ملاقات کا موقع ملا، جہاں ہمیشہ کی طرح ان کی شائستگی، محبت، عاجزی اور پرتپاک اندازِ استقبال نے دل جیت لیا۔ ان کی ترقی نہ صرف ان کے والدین، عزیز و اقارب اور دوستوں کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خضر حیات ستی کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور مزید ترقیوں سے نوازے۔ راجہ جاوید اختر اور دیگر معززین 4گھنٹے تک وہا ں رہے میزبان خضر حیات ستی نے اپنے معززین مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Chaudhry Amir Wasim Receives Warm Welcome After Returning Home from Umrah

چوہدری عامر وسیم عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس، معززین علاقہ کا شاندار استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری عامر وسیم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا دوستوں اور معززین علاقہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا،اس موقع پر چیف ایڈیٹر محاسبہ نیوز ملک عابد اعوان، معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری صدر لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن، یوسی مغل کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلیم اللہ المعروف مٹھو، منیجر اٹک پٹرولیم مانکیالہ چوہدری اسد اور چوہدری طاہر قادری سمیت دیگر معززین نے ان کے آفس جا کر ملاقات کی, تمام شخصیات نے چوہدری عامر وسیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر گلدستے پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معززین کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حاضری اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، ہم چوہدری عامر وسیم کی اس سعادت پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہیں، عامر وسیم نے تمام دوست احباب کی آمد اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حرمین شریفین میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے کی جانے والی دعاؤں کا تذکرہ کیا۔

Abdul Majeed Mughal Visits Kahuta, Meets Local Dignitaries and Tours Local Hospital

عبدالمجید مغل کی کہوٹہ آمد، معززین علاقہ سے ملاقات اور مقامی ہسپتال کا دورہ

News in Brief…

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد سے نوجوان سیاسی شخصیات راجہ شعبان بشارت،راجہ شایان سعیدکی قیادت میں وفد کی ملاقات،عوامی مسائل سے آگاہ کیا،MPAراجہ صغیر احمد نے جون 2026میں ملنے والے فنڈز میں کام کرنے کا یقین دیلایا،نوجوان سیاسی شخصیات راجہ شعبان بشارت،راجہ شایان سعیدکی طر ف سے مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
وومن یوتھ سپرنگ گالا کا انعقاد، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور کی خصوصی شرکت،تفصیل کے مطابق احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام زیور انکوبیشن کمپلیکس میں وومن یوتھ سپرنگ گالا کا پروقار انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دیہی خواتین کے ہنر کی تشہیر اور انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا تھا، تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع و ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،کرنل محمد انوار عباسی، یوسی صدر ماسٹر چوہدری عبدالمجید، معروف سماجی شخصیت صدر لیبر ونگ راولپنڈی ڈویژن ابرار حسین چوہدری، سابق نائب ناظم مداح حسین شاہ، نائب صدر پریس کلب کلرسیداں چوہدری جواد سمیت علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تمام اسٹالز کا معائنہ کیا اور خواتین کی کاوشوں کو سراہا

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18فروری2026)
بٹالہ کے مقام پر کرکٹ میچ ٹورنامنٹ معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین مرزا محمد مسعود،صدرمسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بطورمہمان خصوصی شرکت،بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کی شرکت،

Show More

Related Articles

Back to top button