DailyNews

کلرسیداں

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں بار ایسوسی ایشن نے 8 فروری 2024 کو لوگوں کے آئینی حق رائے دہی سے انکار کے خلاف سخت احتجاج کیا جو آئین پاکستان کے آرٹیکل 17، 19 اور 218(3) کی خلاف ورزی ہے کلرسیداں بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوامی منڈیٹ کی دن دہاڑے ڈکیتی غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے یہ شرمناک عمل ہمارے استقلال،وقار اور یکجہتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے ہم جمہوریت پر اس حملے پر خاموش نہیں رہیں گے ہم مسئلے کے ذمہ داروں سے جواب طلبی اور عوام کے حقیقی منڈیٹ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سابق کونسلر شاھد جمیل عباسی کے کزن عبدالغفور عباسی انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھیری طوطا موضع کمبیلی صادق میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوھدری محمد ضیارب منہاس،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،ءافظ محمد احسان،مولانا قاسم چلاسی،مفتی محمد اکاش عباسی،مولانا نعمان عباسی،مولانا قاسم عزیز، فضل حسین عباسی، چوھدری زین العابدین عبسس،چوھددی توقیر اسلن،شیخ ندیم اکرم،جابر کیانی،سعید عباسی،یونس عباسی،عرفان عباسی، چوھدری تنویر اختر شیرازی، احسان عباسی، عمران اصغر عباسی، کاشف عباسی، ساجد عباسی،آصف عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں نمب میں کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹا دی داؤ پر لگی رقم، دو اصیل مرغے اور سات موٹر سائیکل قبضے میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نمبل کے جنگل میں اصیل مرغوں کی لڑائی میں رقم داؤ پر لگا کر جواء ہو رھا یے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی وہاں 16 کے قریب افراد اصیل مرغوں کی لڑائی کروا رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کے بعد میں نام طاہر محمود، ہارون، عامر،زین،عمر، فیضان، زاہد،عتیق،عاصم،سیاب اور پانچ سے چھ نامعلوم افراد معلوم ہوئے موقع سے سات عدد موٹر سائیکل اور دو عدد اصیل مرغے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button