DailyNewsKallar Syedan

کلر سیداں میں ایک ہی روز تین خود کشیاں

بیوہ خاتون سمیت تین افراد نے خود کشیاں کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ایک ہی روز بیوہ خاتون سمیت تین افراد نے خود کشیاں کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔
کر لیں 19 سالہ (آ) نے زہریلی گولیاں کھا لیں اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ٹکال کی بیوہ خاتون (م) نے بھی گولیاں کھا کر اپنے دکھوں سے آزادی حاصل کر لی اس کا خاوند چند برس قبل ایک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا اس کے تین کمسن بچیاں بچے تھے مگر بیوہ نے خودکشی کر کے درپیش حالات سے نجات حاصل کرلی جبکہ ریٹائرڈ فوجی پنشنر (ا)نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جاں بحق ہونے والوں کو آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا جس کے ساتھ ہی کلرسیداں کی فضا سوگوار ہو گئی ایک ہی روز میں تین افراد کی خودکشیوں پر کلرسیداں کے سبھی لوگ رنجیدہ و دل گرفتہ تھے۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے انسپکٹر کی کلرسیداں آمد،اے سی کوسٹر سمیت گاڑیوں کے تین اڈے سربمہر کر دیے گے اس موقع پر بلدیہ کلرسیداں کے انکروچمنٹ افیسر عبدالرحمان واصف اور سٹی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر منیر عادل بھی موجود تھے سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے بند کیے گئے تینوں اڈوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا جس کے بعد اے سی کوسٹرز نے اپنی گاڑیاں اڈے سے باہر نکال لیں اور کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے لیے اپنی سروس مکمل طور پر بند کردی جبکہ ویگن ٹویوٹا گاڑیوں نے اڈوں کی بندش کا سرے سے کوئی نوٹس نہ لیا اور وہ حسب معمول چوآ روڈ سے چلتی رہیں یاد رہے کہ کلرسیداں میں تین سو میٹر کی حدود میں چار سے زائد اڈے بھی سیکرٹری آر ٹی اے دفتر کی مہربانی سے قائم ہیں یہ کبھی بند تو کبھی اوپن کر دیتے ہیں اس آنکھ مچولی سے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑتا اصل مسئلہ پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں روٹ کا کرایہ نامہ ہے جو ارکان اسمبلی کی کوششوں کے باوجود سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے دفتر سے سالہا سال سے جاری نہیں ہو رھا۔

 

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)وزیراعلی پنجاب کی مریم ہیلتھ کلینک کی موبائل وین نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوھدری شاہد گجر کی سرپرستی میں سہوٹ بگیال ڈھوک کنیال میں صوبیدار مہربان حسین کی رہائش گاہ پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا، جس میں ماہر طبی عملہ موجود تھا۔ کیمپ کے دوران 152 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے سماجی کارکن آصف بھٹی کا جواں سالہ بیٹا آریان آصف انتقال کرگیا نمازجنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوھدری ضیارب منہاس،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، چوھدری ابرار حسین، مسعود احمد بھٹی، چوھدری توقیراسلم،عابد زاھدی،چوھدری اخلاق حسین،چوھدری طارق تاج،نصیر اختر بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری عاصم گجر،صغیر بھولا، شیخ خورشید احمد و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران آزاد کشمیر کر رہائشی سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے دوران گشت روات سے کلرسیداں کے راستے ڈڈیال آزاد کشمیر جانے والی گاڑی کو کلر بائی پاس پر روک لیا اور ڈرائیور عرفان بشیر سکنہ چکسواری آزاد کشمیر کی خصوصی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے ایک عدد بوتل شراب برآمد کر لی۔

Show More

Related Articles

Back to top button