DailyNews

فروری کلرسیداں میں ہڑتال ہوئی نہ پہیہ جام ہوا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)8 فروری کلرسیداں میں ہڑتال ہوئی نہ پہیہ جام ہوا نہ کاروباری زندگی متاثر ہوا تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو ٹریفک کے پہیہ جام اور تمام کاروبار کی ہڑتال کی کال دی گئی تھی اتوار کی صبح ہی پولیس مختلف مقامات پر چوکس رہی کلرسیداں و گردونواح کے تمام بازار کاروباری ادارے مکمل طور پر کھلے رہے پہیہ جام نہ ہوا بلکہ معمول کے مطابق چلتا رھا تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق تھی کلرسیداں سے فیض آباد پیرودھائی، راجہ بازار،ڈڈیال،پلاک، ناڑ،گلپور،اسلام گڑھ، چکسواری،گوجرخاں سمیت تمام روٹس پر گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے مختلف مقامات پر مستعد کھڑے رہے مگر نماز عشا تک کوئی کسی احتجاج کے لیئے باہر نہ نکلا اس طرح کلرسیداں میں 8 فروری کو پہیہ جام اور ہڑتال کی کال پر کوئ پیشرفت نہ ہوسکی اور کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلتا رھا

کلرسیداں کا نوجوان فوجی اوکاڑہ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا نمازجنازہ آج گاؤں پھلینہ میں ادا کی جائے گی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کا غیر شادی شدہ نوجوان محمد سعد بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا اس کا تعلق بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ پھلینہ سے تھا اور یہ پاک فوج کی 94 ای ایم ای بٹالین
اوکاڑہ کینٹ میں تعنیات ہے یہ دو برس قبل ہی فوج میں بھرتی ہوا تھا یہ اپنے گھر رخصت کاٹ کر تین ایام قبل ہی اوکاڑہ واپس پہنچا تھا نمازجنازہ بروز اتوار گاؤں پھلینہ میں ادا کی جائے گی۔

  کلرسیداں پولیس نے دو۔ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے نو کلو چرس برآمد کر لی

کلر سیداں(اکرام الحق قرہشی) کلر سیداں پولیس نے دوران ناکہ بندی دو افراد سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق چوہدری ذوالفقار علی سکنہ سردار مارکیٹ ساگری کے قبضے سے پانچ لیٹر جبکہ پرویز اختر سکنہ مہیرہ سنگال کے قبضے سے ساڑھے چار لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے خرم قریشی نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے ناکہ بندی کے دوران 52 لاکھ روپے زاہد مالیت کے فراڈ میں ملوث مجرم اشتہاری
کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔ پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر خرم قریشی نے دوران ڈیوٹی اشتہاری مجرم محمد سیف الرحمان سکنہ جھنگ جو کہ تھانہ گنج منڈی راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا کو گرفتار کر کے تھانے کے حوالے کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button