DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Kashmir Solidarity Day Observed with Enthusiasm

کلر سیداں میں یومِ یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |06، فروری، 2026ء)–یوم یکجہتی کشمیر کلرسیداں میں بھی بھرپور جوش و جذبے، ملی بیداری اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ کشمیری اور پاکستانی یک قالب دو جان ہیں جنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی اس موقع پر دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف سے انتظامی افسران، سیاسی و سماجی مذہبی جماعتوں،انجمن تاجراں، وکلاء،سرکاری ملازمین، صحافیوں،سکولوں اور کالجوں کے طلباء و اساتذہ سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دھان گلی پل پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال افتاب احمد کا استقبال کیا دونوں افسران نے ایک دوسرے کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے،ساڑھے دس بجے سائرن بجائے گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گی جس کے بعد پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اس موقع پر پرندوں کو آزاد کیا گیا اور رنگ برنگے غبارے بھی فضا میں چھوڑے گئے۔شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ،ہم ہیں پاکستانی پاکستان ہمارا ہے،بھارتی غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد،پاکستان زندہ باد، مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے علاؤہ چیئرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی مسعود بھلوٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال خالد محمود بھلوٹوی،ڈی ایس پی ڈڈیال بابر رفیق،تحصیلدار ڈڈیال خالد کبیر،صدر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال سید ابرار حسین شاہ ایڈووکیٹ،صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبدالشاہد چوہدری، اے ای او الطاف حسین، جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری واحد،ڈاکٹر محب الرحمن، قیصر شاہ،راشد جہانگیر جنجوعہ،پیر سید مسرت حسین شاہ،قاسم صادق منہاس،زبیر چوہدری، عدنان بہزاد،مدثر میر ایڈووکیٹ،نمبردار شریف چوہدری،راجہ ادریس ایڈووکیٹ،کلرسیداں کی طرف سے پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،تحصیدار ظفر اقبال،انچارج سٹی ٹریفک پولیس سجاد حسین قریشی،ایس ایچ او کلرسیداں راجہ عاقب رزاق،راجہ شاھد محمود، راجہ رب نواز،عامر اعوان، سیف الرحمن سیفی، چوھدری بابر ضمیر اور دیگر نے شرکت کی
نظامت کے فرائض صدر یوتھ لیگ سر صوبہ آصف خورشید نے سر انجام دئیے،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی جن لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی ہم مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنے غیر متزلزل رشتے کو قائم رکھتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اے سی کلرسیداں شبانہ نذیر نے کہا کہ دس لاکھ بھارتی فوج اور انڈین پولیس کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہ کر سکا، انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ہم کسی صورت کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اے سی ڈڈیال آفتاب احمد نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں خواتین کی عصمت دری کی واقعات میں اضافی ہو رھا یے ماؤں اور بہنوں سے ان کے سہاگ چھینگ جس رہے ہیں لاکھوں بچوں کو یتیم کرنے کے باوجود کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ مرتب کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں صرف خطے میں ہی نہیں عالمی امن کا راستہ بھی مسئلہ کشمیر کا استصواب رائے کے حل سے مشروط ہے۔
چیئرمین بلدیہ حاجی مسعود بھلوٹ نے کہا کہ ازادکشمیر کے عوام آج اگر راتوں کی سکون کی نیند سوتے ہیں تو اس کی واحد وجہ سرحدوں پر پاکستانی افواج کی موجودگی ہے پاکستانی افواج اگر سرحدوں پر نہ ہوں تو کشمیر کو بھی فلسطین اور غزہ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہم کشمیری اگر آج محفوظ ہیں تو اس کی وجہ صرف پاکستان اور مسلح افواج ہیں، محمد ظریف راجا نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ عالمی طاقتیں اور مہذب ممالک ہوش کے ناخن لیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بند کروائیں وہاں انسانی حقوق بحال کروائیں اور کشمیریوں کے مسلمہ حق خودارادیت میں اپنا کردار ادا کریں۔بیرسثر احمد صغیر راجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لیئے باعث تشویش ہونی چاہیے اس موقع پر صدر ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کے درجات کی بلندی،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، پاکستان کی ترقی و استحکام،مسلح افواج پاکستان کی طرف سے دفاعی خدمات اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | February 06, 2026): Kashmir Solidarity Day was observed with great enthusiasm and national spirit in Kallar Syedan. A ceremony was held at Dhangli Bridge on the Jhelum River, attended by administrative officers, political and social leaders, lawyers, traders, journalists, government employees, and students. Sirens were sounded at 10:30 am followed by a minute of silence. Participants formed a human chain, released pigeons and balloons, and raised slogans in support of Kashmir and Pakistan. Speakers reaffirmed Pakistan’s moral and diplomatic support for the Kashmiri people and demanded the implementation of UN resolutions on Kashmir.

کلرسیداں کے نواحی علاقے چوک پنڈوری میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے دو افراد زخمی

Two Injured in Motorcycle Collision at Chowk Pindori, Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |06، فروری، 2026ء)–کلرسیداں کے نواح شہر چوک پنڈوری میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چوک پنڈوری میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 18 سالہ زین علی اور 22 سالہ شاہ زیب زخمی ہو گئے جن میں سے شاہ زیب کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Sons of Chaudhry Ehsan-ul-Haq Tied the Knot in Kallar Syedan

گاؤں پھلینہ کے چوہدری احسان الحق کے فرزندان جواد الحق اور ارباب الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |06، فروری، 2026ء)–گاؤں پھلینہ کے چوھدری احسان الحق کے فرزند جواد الحق اور ارباب الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں دربارعالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد، جنید بھٹی،مسعود احمد بھٹی،راشد کیانی،دانش سعید بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

SDO Punjab Highways Inspects Khad–Banhal Road Construction Project

کھڈ تا بناہل روڈ کی تعمیر و بہتری، ایس ڈی او پنجاب ہائی وے کا جاری کام کا معائنہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |06، فروری، 2026ء)–کھڈ سے بناہل روڈ کی تعمیر و بہتری کے موقع پر ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مصعب علی نے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین و دیگر کی ہمراہ سڑک پر جاری کام کا معائینہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے کارامد بنانے کے لیئے اس کے اندھے موڑ ختم کر دیئے جائیں گے توسیع کے بعد ٹریفک کی روانی ممکن ہو سکے گی چوھدری غالب حسین نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بعد بناہل کو معیاری سڑک کی سہولت مہیا کی گئی جس سے دریائے جہلم کے کنارے غربی دیہات مختصر وقت میں کلرسیداں سے منسلک ہو جائیں گے۔

Flavours Burger & Pizza Opens at Cheema Plaza, Kallar Syedan

چیمہ پلازہ چوآ روڈ کلرسیداں میں فلیورز برگر اینڈ پیزا کا افتتاح

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |06، فروری، 2026ء)–چیمہ پلازہ چوآ روڈ کلر سیداں میں فلیوز برگر اینڈ پیزا کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ہوئی مفتی محمد اکبر اویسی نے کاروبار میں برکت، ترقی کی دعا کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،شیخ خورشید احمد،شیخ اعجاز احمد شامل تھے۔ فلیوز برگر اینڈ پیزا کے اونرز ظہیر احمد چیمہ اور سہیل احمد چیمہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کشمیر کا مسئلہ پرویز برادران،راحیل بھائ اور قمر بھائ نے ٹھپ نہیں دیا تھا۔ اپ ریلیوں کا کوئ فائدہ یا نتیجہ ھو گا؟؟؟

Back to top button