DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Construction of Additional Classrooms Begins at GovGirls High School Thoa

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2026)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا کوہائر سیکنڈری کا درجہ ملنے کے بعداضافی کمروں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں ٹھیکیدار نے نئے کمروں کی تعمیر کے لیے پیمائش کی،دو اضافی کمروں کے لیے 25لاکھ روپے منظورہوئے تھے عوام علاقہ کی طرف سے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورکی درخواست پر عمل درآمد کر تے ہوئے عوام علاقہ کاسب بڑا درینہ مسلہ حل کیا تھا، یونین کونسل مٹور کے گاؤں تھوہا خالصہ میں موجود بچیوں کا ہائی سکول ہائر سیکنڈری ناں ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مسلہ تھا کیونکہ بچیوں کو میٹرک کے بعد ان کوکہوٹہ اور کلر سیداں جانا پڑھتا تھا علاقے کی عوام کا یہ مسلہ دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے اپنے قائدین ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدسے رابطہ کیا جس پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا کوہائر سیکنڈری کا درجہ دیلایا اور دو اضافی کمروں کے لیے 25لاکھ روپے منظور جبکہ بواہز ہائی سکول کے لیے30لاکھ کی گرانٹ منظورکیاتھاگذشتہ روزنوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں ٹھیکیدار نے نئے کمروں کی تعمیر کے لیے پیمائش کی جس کا آئندہ چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | February 5, 2026):
Following the upgradation of Government Girls High School Thoha to Higher Secondary level, construction work on additional classrooms has officially begun. Under the supervision of young political figure Raja Irfan Sarwar, the contractor carried out measurements for the construction of new rooms.

An amount of Rs. 2.5 million has been approved for the construction of two additional classrooms. The local community has paid tribute to MNAs Raja Osama Ashfaq Sarwar and MPA Raja Saghir Ahmed for addressing this long-standing issue, and praised the efforts of Raja Irfan Sarwar, candidate for Chairman Union Council Mator, for his active role.

According to details, the absence of a higher secondary school for girls in Thoha Khalsa village of Union Council Mator had been a major concern for residents. Due to this issue, girls were forced to travel to Kahuta and Kallar Syedan after matriculation, creating serious difficulties for families.

Taking notice of the problem, Pakistan Muslim League (N) social and political leader Raja Irfan Sarwar contacted his party leadership, following which the school was granted higher secondary status. Along with the approval of Rs. 2.5 million for additional classrooms at Thoha school, a grant of Rs. 3 million was also approved for Bawahz High School.

It was further stated that after the completion of measurements, construction work will formally begin in the coming days.

حکومت نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا، استحصال مزید برداشت نہیں کیا جائے گا: عنایت اللہ ستی

PTI Leader Inayatullah Satti Criticises Government Policies, Warns of Public Uprising

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2026)
حکومت نے غریب عوام کی دادرسی کی خاطر کوئی اقدام نہیں اٹھایا، الٹا عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے باشعور پاکستانی عوام اپنا استحصال مزید برداشت نہیں کرے گی حکمرانوں نے ہوش ناخن لیتے ہوئے فوری اقتدار نہ چھوڑا تو عوام کا سیلاب انہیں تنکوں کی طرح بہالے جائے گا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عنائت اللہ ستی صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کے حفظ کی خاط پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری رہے گی ہم عوام کو خوشحال اور ملک کو مستحکم ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ایوانوں کے اندر اور باہر بھر پور کردار ادا کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور استحصال پر مبنی اقدامات کے باعث غربت و بے روزگاری میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کا اثر پورے معاشرتی ڈھانچے کو متاثر کر رہا ہے جرائم کی شرح میں ہونے والا اضافہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے بے روزگاری سے عاجز آچکے، لوگ ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں، بیڈ گورنس کے باعث عام آدمی کا جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں رہی جب معاشی ابتری عروج پر ہو تو معاشرتی بگاڑ بھی تیزی سے بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت شدید شر معاشی چیلنجز درپیش ہیں جن کے باعث ملکی حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں۔

Mother of Tailor Master Mehboob Hussain Laid to Rest; Large Public Gathering at Funeral

ٹیلر ماسٹر محبوب حسین کی والدہ سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں عوام اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد شریک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2026)
ٹیلر ماسڑ محبوب حسین کی والدہ ماجدہ،مقصود حسین اور گلفراز حسین کی ساس محترمہ سپرد خاک نمازے جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام علاقہ، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسکوٹ ڈھوک میرٹیلر ماسڑ محبوب حسین کی والدہ ماجدہ،مقصود حسین اور گلفراز حسین کی ساس محترمہ وفات پا گیں تھیں ان کا نماز جنازہ گزشتہ روز سکوٹ میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں معروف سیاسی سماجی کاروباری شخصیات راجہ محمد جاویدآف سکوٹ سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں، سابق کونسلرحاجی محمد فیاض،حاجی عبدالقدوس، حاجی محمد یخیحی، حاجی مظہر حسین، راجہ شعبان، ٹھیکیدار خضر راجہ، انوار الحق راجہ، ساجد محمود راجہ، طاہر مغل سمیت بڑی تعداد اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button