DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Cheap Flour Scheme Continues Smoothly; Shortage Rumours Dismissed

کلرسیداں میں سستا آٹا اسکیم جاری، قلت کی افواہیں بے بنیاد قرار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |01، فروری، 2026ء) —کلرسیداں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری سستا آٹا اسکیم کے تحت اس وقت شہر میں چار مختلف پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو سرکاری نرخوں پر دس کلو وزنی آٹے کے تھیلے باقاعدگی سے فراہم کیے جا رہے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق کلرسیداں میں سستے آٹے کی قلت سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، اور آٹے کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سستا آٹا اسکیم کا مقصد کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف فراہم کرنا ہے، جس کے لیے آٹے کی دستیابی اور نرخوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کوئی ناجائز منافع خوری نہ ہو سکے۔ شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آٹا صرف سرکاری نرخوں پر ہی خریدیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔
دوسری جانب سستا آٹا اسکیم کے تحت آٹا فروخت کرنے والے تاجروں نے انتظامی مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں آٹے کے تھیلے حاصل کرنے کے لیے چکلالہ ڈپو جانا پڑتا ہے، جس کے باعث نہ صرف وقت اور وسائل ضائع ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات سپلائی میں تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ تاجروں کے مطابق اگر کلرسیداں میں ہی آٹے کی براہِ راست سپلائی کا بندوبست کر دیا جائے تو عوام کو مزید سہولت اور بروقت آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے مطالبہ کیا ہے کہ مل مالکان یا چکلالہ ڈپو کے ذمہ داران کو پابند کیا جائے کہ وہ کلرسیداں کے لیے آٹے کی مستقل اور بروقت سپلائی کو یقینی بنائیں، تاکہ تاجروں کو چکلالہ جانے کی زحمت نہ اٹھانا پڑے اور سستا آٹا اسکیم اپنے اصل مقصد کے مطابق مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔
شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سستا آٹا اسکیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ اور سپلائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Kallar Syedan | February 1, 2026, Ikram-ul-Haq Qureshi (Pothwar.com) Under the government’s Cheap Flour Scheme aimed at providing relief to the public, four designated sale points have been established in Kallar Syedan, where 10-kilogram flour bags are being regularly supplied to citizens at official rates.

According to the local administration, reports circulating about a shortage of subsidised flour are completely baseless. Officials stated that the flour supply is continuing as per routine, and strict monitoring is being carried out to ensure availability at government-approved prices and to prevent hoarding or profiteering.

The administration emphasised that the Cheap Flour Scheme is designed to support low-income families during the ongoing period of inflation. Citizens have been advised to purchase flour only at official rates and to report any complaints or irregularities to the relevant authorities.

Meanwhile, shopkeepers involved in selling subsidised flour have pointed out certain administrative challenges. They stated that they are required to collect flour bags from the Chaklala depot, which results in loss of time and resources and, at times, causes delays in supply.

The traders suggested that if direct flour supply arrangements are made within Kallar Syedan, public convenience would improve, and timely availability could be ensured. In this regard, they have urged the Assistant Commissioner Kallar Syedan to direct flour mill owners or Chaklala depot authorities to guarantee a consistent and timely supply for the area.

Residents have also called for an increase in the number of sale points and further improvements in the supply mechanism so that a greater number of deserving individuals can benefit from this government relief initiative.

تعلیم و صحت کی آؤٹ سورسنگ سے انقلابی بہتری آئی، راولپنڈی ڈویژن کا پہلا سہولت بازار چک بیلی خان میں قائم ہوگا: انجینئر قمراسلام راجہ

Outsourcing of Education and Health Sectors Brings Remarkable Improvement; Rawalpindi Division’s First Sahulat Bazaar to Be Established in Chak Beli Khan: Engineer Qamar-ul-Islam Raja

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |01، فروری، 2026ء) —مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت کے شعبوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ پیف کے کامیاب تجربے کے بعد کیا گیا جس سے ان اداروں کی کارکردگی میں حیران کن مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں اب راولپنڈی ڈویژن کا پہلا باضابطہ سہولت بازار چک بیلی میں قائم کیا جا رھا یے جس پر سولہ کروڑ کی لاگت آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے سینیئر صحافی راجہ محمد سعید کی اہلیہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوھدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،چوھدری طارق تاج،مرزا ساجد اور بابو عدالت حسین بھی موجود تھے۔انجینئر قمراسلام راجہ نے اس تاثر کو بااکل غلط قرار دیا کہ حکومت نے پرائمری مدارس اور بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ آف سورس کرکے زیادتی کی انہوں نے کہا کہ اس کے مخالف دو طبقات ہیں ایک وہ ہیں جو اؤٹ آف سورس کے بارے میں سرے سے کوئی معلومات نہیں رکھتے دوسرے انہی اداروں کے سرکاری اہلکار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پیف کا کامیاب تجربہ کیا جس کی کامیابی کے بعد تعلیم اور صحت کے شعبوں کو آؤٹ آف سورس کیا گیا جس کے بہت ہی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں پہلے جن بنیادی مراکز میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے مریض بھی گنتی کے آتے تھے اب وہاں نہ صرف ڈاکٹر اور اسٹاف صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک موجود رھتا یے بلکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ مریض سے ایسا رویہ اپنایا جائے جس سے ہماری شہرت اور نیک نامی میں اضافہ ہو اور دیگر مریض بھی ان سے ہی رجوع کریں کیونکہ حکومت پنجاب ان کو فی مریض ادائیگیاں کرتی ہے اسی طرح جن پرائمری مدارس میں طلبہ کی تعداد تمام تر کوششوں کے باوجود چند سے نہ بڑھ سکی وہیں اب خاصی بڑی تعداد طلبہ کی موجود ہے اور اس میں مسلسل اضافہ بھی ہو رھا یے اور وہاں کے طلبہ طالبات کو مفت کتب سمیت تمام تعلیمی سہولیات مفت دستیاب ہیں ان کے تمام واجبات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے انچارج مدرسہ اپنے مفاد میں اساتذہ کا تقرر کرتا ہے اور طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ پر فوری توجہ مرکوز رکھتا ہے کہ اسے پنجاب حکومت طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے ادائیگیاں بھی کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں پہلا مستقل سہولت بازار چک بیلی خان میں قائم کیا جا رھا ہے جس پر سولہ کروڑ کی لاگت آئے گی جس سے نہ صرف مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ 61 سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے اور لوگوں کو تمام ضروری استعمال کی اشیا اسی ایک چھگ تلے دستیاب ہوں گی اس طرح کے بازار گوجرخان،چکوال،اٹک میں بھی قائم کیے جائیں گے جن کا مقصد مقامی لوگوں کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہے حکومت ان بازاروں میں معمولی چارجز کی بدولت مفت بجلی کی سہولت بھی مہیا کرے گی خواتین و حضرات کے لیئے الگ الگ نماز کے لیئے جگہیں مختص کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ویژن نے پنجاب کو بااکل ہی بدل ڈالا صادر ستھرا پنجاب دیگر صوبوں کے لیئے مثال بن چکا ہے مریم نواز نے باتیں اور دعوے نہیں عملی اقدامات کیئے جس کے نتائج آج مخالفین کو بھی دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں گے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا جس سے بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے

Kallar Syedan: Teenager Thwarts Sexual Assault Attempt by Raising Alarm; Case Registered Against Accused

کلرسیداں: نوجوان نے بروقت شور مچا کر بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |01، فروری، 2026ء) — نوجوان نے شور مچا کر بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی۔ محمد عثمان سکنہ محلہ معصوم نگر کلرسیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلاس نہم کا طالب علم ہوں۔ عرصہ ایک ماہ سے محمد قاسم سکنہ بھلاکھر کیساتھ دوستی تھی گزشتہ روز محمد قاسم موٹر سائیکل پر میرے گھر آ گیا اس وقت میرے دوست عبدالرحمان۔ محمد فرحان موجود تھے۔ قاسم نے مجھے کہا کہ میرے ساتھ چلو اور وہ مجھے بیٹھا کر بھلاکھر لے گیا اور گھر سے ہوٹل لے آیا اور مجھے کہا کہ یہ پاٹل چیک کرنا ہے اور جنگل کی طرف لے گیا اور وہاں پر پسٹل میری کنپٹی پر رکھ کر کہا کہ شلوار اتارو میں نے انکار کیا تو اس نے زبردستی میری شلوار اتار کر زبردستی بدفعلی کی کوشش کی اور میں نے بھاگ کر بدفعلی کی کوشش ناکام بنا دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button