DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta–Azad Kashmir Road in Dangerous Condition, Major Accidents Feared
کہوٹہ تا آزاد کشمیر مرکزی شاہراہ خستہ حالی کا شکار، بڑے حادثات کا خدشہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2026)
کہوٹہ تا مین آزاد کشمیر روڈ خطرناک، بڑے حادثے کا خدشہ کہوٹہ سے مین آزاد کشمیر کو ملانے والی مرکزی شاہراہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے، جس نے مقامی آبادی اور مسافروں کی زندگیاں شدید خطرے میں ڈال دی ہیں۔یونین کونسل پنجاڑ سے ملحقہ براٹھیاں کے مقام پر سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، کنارے بیٹھ چکے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر حفاظتی دیواریں مکمل طور پر ختم یا گرنے کے قریب ہیں۔یہ سڑک نہ صرف مقامی افراد بلکہ آزاد کشمیر جانے اور آنے والے ہزاروں مسافروں کے لیے واحد اہم ذریعہ ہے۔ معمولی سی لغزش، بریک فیل یا بارش کی صورت میں کسی بھی وقت بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے۔چند دن قبل اسی مقام پر ایک ڈمپر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کے کئی دن گزرنے کے باوجود آج تک نہ سڑک کی مرمت کی گئی اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور متعلقہ محکموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر زمینی حقائق کا جائزہ لیں، سڑک کی ازسرِنو تعمیر، کناروں کی مضبوطی اور حفاظتی دیواروں کی بحالی کو یقینی بنائیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کسی احتجاج یا الزام تراشی کا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا ہے۔ اگر بروقت عملی اقدامات نہ کیے گئے تو مزید حادثات ناگزیر ہوں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – January 31, 2026):
The main road connecting Kahuta with Azad Kashmir has deteriorated badly, posing a serious threat to the lives of local residents and thousands of daily commuters. The road, which serves as a vital link between Kahuta and Azad Kashmir, is in an extremely poor condition, raising fears of major accidents at any time.
At Barathiyan near Union Council Panjar, the road surface has been severely damaged, with broken edges and weakened shoulders. In several locations, protective retaining walls have either completely collapsed or are on the verge of falling, making travel highly dangerous.
This road is the only major route for local residents as well as thousands of passengers travelling to and from Azad Kashmir. Even a minor slip, brake failure, or rainfall could result in a serious accident. A few days ago, a dumper fell into a deep ravine at the same location, killing two people on the spot. Tragically, despite the passage of several days since the incident, no repair work or safety measures have been initiated.
Residents of the area have strongly appealed to the Commissioner Rawalpindi Division, Deputy Commissioner Rawalpindi, Assistant Commissioner Kahuta, and concerned departments to immediately inspect the ground realities and ensure urgent reconstruction of the road, strengthening of its edges, and restoration of safety walls.
Local people emphasised that this issue is not about protests or blame but about the protection of precious human lives. They warned that if timely and practical measures are not taken, further accidents will be unavoidable.
کہوٹہ: محلہ عظیم ٹاؤن کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، کچی گلیوں سے شہریوں کو شدید مشکلات
Residents of Azeem Town, Kahuta, are deprived of Basic Facilities, and unpaved streets cause hardship

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2026)
کہوٹہ شہر کے محلہ عظیم ٹاؤن نزد تاپی پانی کے مکین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جدید دور میں بھی محلہ محلہ عظیم ٹاؤن کی گلیاں پختہ نہ ٹاؤن کی گلیاں پختہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے دنوں میں گلیوں کا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے معمولات زندگی متاثر اور قیمتی سامان کو نقصان پہنچتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی کی پختگی کے لئے فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ عوام کو در پیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
Milad-un-Nabi ﷺ Gathering to Be Held in Rawalpindi for Isal-e-Sawab of Raja Matloob-ur-Rehman (Late)
راولپنڈی: راجہ مطلوب الرحمن مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد آج ہوگا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2026)
ثاقی کوثر نعت کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی نے کہا کہ انشاء اللہ کل مورخہ31جنوری2026برزو ہفتہ صبح 9بجے میری رہائش گاہ پام سٹی چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں (محفل میلاد النبی ﷺ) برائے ایصال ثواب راجہ مطلوب الرحمن(مرحوم) کے ایک خوبصورت محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خصوصی خطاب ملک کے نامور مذہبی سکالرپروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہارشریف کا ہوگا، صاحبزاہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہارشریف،صاحبزادہ بریسٹر عزیر ہاشم سی ای او کہوٹہ لاء کالج بھی خصوصی شرکت کریں گے محفل میں ملک کے نامور ثناء خواں حافظ فیاض عباسی،سلطان عتیق الرحمن،عثمان گل تعارف نقشبندی،رضوان خالد،علی نوررضاء،محمد حسان اعجاز،محفل کی نقابت قاری بلال سفیر نقشبندی کریں گے اور محفل کی انتظامیہ کمیٹی میں مولانا اعجاز احمد نقشبندی،عبا س علی اشرف،راجہ طلحہ الرحمن بگہاروی،راجہ انس الرحمن بگہاروی سمیت دیگر شامل ہیں۔
Dr. Muhammad Arif Qureshi Returns Home After Performing Umrah, Warmly Welcomed in Kahuta
ڈاکٹر محمد عارف قریشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس، کہوٹہ میں پرتپاک استقبال
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2026)
کہوٹہ کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی اہل خا نہ کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ آئے،عزیز و اقارب او ر معززین علاقہ نے اہر پورٹ پر تباک استقبال کیا،مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،ممبران MCکہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، قاضی اخلاق کھٹڑ،قاضی عبد القیوم،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سرپر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،سیکرٹری اصغر کیانی،ناہب صدرراجہ شاہد اجمل،لیگل ایڈوائزر ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، یونین آف جرنلسٹس کلرسیداں کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالعزیز پاشا،رفاقت جنجوعہ،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود،سردار محمد مسعودنے کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، پھولوں کی مالا پہنائی اور خوبصورت گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔عمرہ کی سعادت ایک عظیم روحانی اعزاز ہے پرتپاک استقبال پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق بلدیاتی نمائندگان،تاجر تنظیم، کہوٹہ تاجروں،صحافیوں اور سیاسی وسماجی شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Raja Ehsan Saeed, Advocate, Appointed Legal Advisor of IESCO and National Bank of Pakistan, Rawalpindi
راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ آئسکو اور نیشنل بینک آف پاکستان راولپنڈی کے لیگل ایڈوائزر مقرر
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جنوری2026)
سینئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کے صاحبزادے،صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر جنجوعہ کے برادر ان لاء اور ن لیگی شخصیت راجہ رومان سعید کے بھائی لیگل ایڈوائزر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ لیگل اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیگل ایڈوائزر سیل کی جانب سے آئسکو(IESCO)اور نیشنل بینک آف پاکستان، راولپنڈی کا لیگل ایڈوائزر مقرر، دوستوں، عزیزوں،سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ مبارکباد، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ آئسکو(IESCO)اور نیشنل بینک آف پاکستان، راولپنڈی کا لیگل ایڈوائزر مقررہونے پرسٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،ممبرایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف،سرپر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،سیکرٹری اصغر کیانی،ناہب صدرراجہ شاہد اجمل،لیگل ایڈوائزر ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، یونین آف جرنلسٹس کلرسیداں کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالعزیز پاشا،سردار محمد مسعوداور دیگر دوستوں عزیزوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
Development Projects Worth Millions Launched in Thoha Khalsa, Thanks Extended to MNA Raja Usama Ashfaq and MPA Raja Sagheer Ahmed
تھوہا خالصہ میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق اور ایم پی اے راجہ صغیر کا شکریہ




