DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Arrest Three Robbers in Separate Incidents, Weapons Recovered
کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 26 جنوری 2026ء) —
کہوٹہ پولیس نے ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران تھانہ کہوٹہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم سجاد الرحمن سکنہ چھنی جھلہ حال مقیم کلب لائن کو گرفتار کیا۔ ملزم نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹنگی ڈیم کے علاقے میں رات کی تاریکی میں عمران نامی شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تھی۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم قاصد صغیر ولد محمد صغیر سکنہ محلہ ادوالہ کہوٹہ کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزم نے نئی آبادی کے علاقے میں رات کے وقت کے آر ایل کے ٹیچر شہزاد احمد سے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی چھینی تھی۔
تیسری کارروائی کے دوران تھانہ کہوٹہ پولیس نے الغنی بیکرز ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم مبشر ولد بشارت حسین سکنہ محلہ گرڈ اسٹیشن کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم نے ایک ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چھنی بازار کہوٹہ میں الغنی بیکرز کے مالک ملک رضوان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، ستر ہزار روپے نقدی اور اہم کاغذات چھینے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | January 26, 2026) —
Kahuta Police have arrested three accused involved in separate robbery incidents and recovered weapons used during the crimes. Cases have been registered against the arrested suspects.
According to police, in the first operation, Kahuta Police arrested Sajjad ur Rehman, a resident of Channi Jhallah and currently living in Club Line. A few days ago, the accused, along with his accomplices, robbed a citizen named Imran of his motorcycle and cash at night near the Tangi Dam area.
In the second operation, police arrested Qasid Sagheer, son of Muhammad Sagheer, resident of Mohalla Adwala, Kahuta. The weapon used in the robbery was recovered from his possession. The accused had robbed KRL teacher Shahzad Ahmed of his mobile phone, ATM card, and cash in the New Abadi area during nighttime.
In the third operation, police arrested Mubashi,r son of Basharat Hussain, resident of Mohalla Grid Station, involved in the Al-Ghani Bakers robbery case. The accused, along with his accomplices, had robbed Malik Rizwan, owner of Al-Ghani Bakers in Channi Bazaa,r Kahuta, at gunpoint one month ago, snatching a mobile phone, cash amounting to Rs. 70,000, and important documents.
Kahuta Police stated that further investigation is underway and raids are being conducted to arrest the remaining accomplices.
دھپری میں گلیوں کی تعمیر کے لیے پیمائش مکمل، جلد ترقیاتی کام شروع ہونے کا اعلان
Survey Completed for Street Construction in Dhapri, Development Work to Begin Soon

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جنوری2026)
فوکل پرسن بزرگ سیاسی شخصیت ماسٹرخوشی محمدکی نگرانی میں دھپری کے مقام پر گلیوں کی تعمیر کے لیے پیمائش کا مرحلہ مکمل،انشاء اللہ جلد کام شروع ہو گا،عوام علاقہ نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود اور صوبیدار ملک فاروق اعوان بھی ہمراہ موجود تھے،ماسٹر خوشی محمدنے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر عوام کے تمام مساہل کریں گے،حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک ترقی و مفاد کو ترجیح دی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردارادا کیا اور کر رہی ہے انشاء اللہ کرتی رہے گی مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے عوامی فلاحی منسوبوں کو کا کامیاب بنانے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے بھر پور جدو جہد کی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان نے نہ صرف آمروں کے سامنے جرات مندانہ طور پر نعرہ حق بلند کیا بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہمیشہ پارٹی اصولوں سے وابستہ رہ کر سیاست کی مسلم لیگ (ن) آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی راہنمائی میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہے۔
تعزیت




