DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Severe Shortage of Basic Facilities; Jamaat-e-Islami Announces Protest on February 1
کہوٹہ میں بنیادی سہولیات کا شدید بحران، جماعت اسلامی کا یکم فروری کو احتجاج کا اعلان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 25 جنوری 2026ء)–کہوٹہ میں بنیادی شہری سہولیات کی عدم دستیابی پر جماعت اسلامی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یکم فروری بروز ہفتہ صبح 11 بجے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صفائی فنڈز، صاف پانی، نکاسی آب اور آزادیٔ اظہار رائے سے متعلق سنگین سوالات اٹھا دیے گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 07 کہوٹہ، ابرار حسین عباسی نے کہوٹہ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، غیر قانونی کنکشنز، ناقص نکاسی آب، فلٹریشن پلانٹس کی عدم موجودگی اور سیوریج کا براہِ راست ندی نالوں میں گرایا جانا جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جو عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز میں صفائی اور واٹر سپلائی کی سہولیات بلاامتیاز اور یکساں طور پر فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے مطالبات پر مشتمل پمفلٹس بھی میڈیا نمائندگان کو دکھائے گئے۔
پریس کانفرنس کے دوران بزرگ صحافی اور جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ، حاجی اصغر حسین کیانی نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماہانہ کروڑوں روپے کے فنڈز کے باوجود صرف چند مخصوص علاقوں میں صفائی کی جاتی ہے جبکہ باقی شہر گندگی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
اس کے جواب میں ابرار حسین عباسی نے کہا کہ صفائی کی مد میں ماہانہ ساڑھے سات کروڑ روپے کی ادائیگیوں کی فوری، شفاف اور غیر جانبدار انکوائری ہونی چاہیے تاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کا درست حساب سامنے آ سکے اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
صدر پریس کلب کہوٹہ، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے آزادیٔ اظہار رائے پر قدغنوں کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے مگر اپوزیشن اس معاملے پر خاموش نظر آتی ہے۔
اس پر امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی آزادیٔ اظہار رائے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور میڈیا کے آئینی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے مسائل کے حل تک ہر فورم پر عوام کی آواز بنتی رہے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ابرار حسین عباسی نے غزہ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت پر جماعت اسلامی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
آخر میں انہوں نے عوام، صحافی برادری اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ یکم فروری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کہوٹہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کی جا سکے۔
Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | January 25, 2026) Jamaat-e-Islami has announced a protest on Saturday, February 1 at 11:00 AM against the severe lack of basic civic facilities in Kahuta. Serious concerns have been raised regarding sanitation funds, clean drinking water, drainage systems, and freedom of expression.
Addressing a press conference at the Kahuta Press Club, Ameer Jamaat-e-Islami PP-07 Kahuta, Abrar Hussain Abbasi, highlighted the city’s pressing issues, including acute shortage of clean drinking water, illegal connections, poor drainage infrastructure, absence of filtration plants, and untreated sewage being discharged directly into streams, calling it a grave injustice to the public.
He demanded that sanitation and water supply facilities be provided equally across all union councils of Kahuta. Pamphlets outlining Jamaat-e-Islami’s demands were also presented to media representatives.
Senior journalist and General Secretary of Kahuta Press Club, Haji Asghar Hussain Kiani, questioned the poor sanitation arrangements, stating that despite the release of millions of rupees every month, cleanliness is limited to a few selected areas while the rest of the city remains neglected.
In response, Abrar Hussain Abbasi called for an immediate, transparent, and impartial inquiry into the monthly sanitation expenditures amounting to Rs. 75 million, to ensure accountability and proper use of public tax money.
President Kahuta Press Club, Raja Imran Zamir Janjua, raised concerns over alleged attempts to suppress freedom of expression, noting that the media has consistently highlighted public issues while the opposition remains silent.
Abbasi reaffirmed Jamaat-e-Islami’s firm stance on freedom of expression, stating that the party would not compromise on media rights and would continue to support the constitutional role of the press. He emphasised that Jamaat-e-Islami would continue raising its voice at every forum until the issues of Kahuta are resolved.
Responding to another question, he reiterated Jamaat-e-Islami’s position on Pakistan’s involvement in the Gaza Board, strongly condemning the move and expressing unwavering support for the oppressed Palestinian people.
Concluding the press conference, he appealed to the public, journalist community, and civil society to actively participate in the February 1 protest to collectively raise a strong voice for the resolution of Kahuta’s longstanding problems.
کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری، علاقہ سفید چادر میں لپٹ گیا،
First Snowfall of Winter Blankets Narh, Kahuta; Tourists Flock as Cold Intensifies

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2026)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ نے “سفید چادر”اوڑھ لی۔ نڑھ میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سیاحوں نے نڑھ کا رخ کر دیا،لاہور، پنڈی، اسلام آباد سمیت کہوٹہ کی بڑی عوام نے نڑھ کا دورہ کیا،برف باری کی وجہ سے سردی میں شدت آ گئی۔خون جما دینے والی ٹھنڈی ہواہیں جبکہ کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں گیس اور بجلی کی بھی آنکھ مچولی،تفصیل کے مطابق پچھلے چند دنوں سے سردی کی شدت میں تیزی آگئی ہے جبکہ گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں موسم سر ما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے نڑھ کے علاقہ،پنج پیر، اوڑیک، پیالیاں، نڑھ مارکیٹ، چیڑاس اور دیگر علاقوں میں ہر طرف سفیدی نظر آنے لگی جبکہ برف باری کی وجہ سے دور دراز سے عوام نے نڑھ کا رخ کیا ہے۔
Kahuta Faces Graveyard Shortage Amid Rapid Population Growth
کہوٹہ شہر میں قبرستانوں کی شدید قلت، بڑھتی آبادی کو سنگین مشکلات کا سامنا
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جنوری2026)
کہوٹہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا آزاد کشمیراورپنجاب کے علاقوں سے آئے ہوئے آباد لوگ ستر فیصد آبادی کے لیے مرنے کے بعد دفنانے کے لیے کوئی سرکاری قبرستان نہیں ہے چند قبرستان جو ہیں ان میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور باہر سے آ کر آباد ہونے والے لوگوں کے لیے جینا بھی مشکل اور مرنا بھی مشکل اپنے طور پر بھی جگہ خریدنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی کروٹ پراجیکٹ آزاد پتن پراجیکٹ کے آر ایل پراجیکٹ کی وجہ سے زمین کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ قبرستان کی خریداری کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں ان خیالات کا اظہارکہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں وؤٹیں تو لے لیتے ہیں مگر بنیادی سہولیات نہیں دیتے کہوٹہ شہر میں جینے کے لیے صاف شفاف پانی سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات جبکہ مرنے والوں کے لیے کفن دفن کا انتظام انتہائی ضروری ہے انھوں نے منتحب نمائندوں بلدیاتی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے فوری طور پر قبرستان مہیا کریں اور آئندہ وؤٹ اُسی کو دیں گے جو ہمارے مطالبات پورے کریں گے۔
Grand Opening of Al-Madinah Madinah Autos & Spare Parts
المدینہ منورہ آٹوز اینڈ سپیئر پارٹس کا شاندار افتتاح




