DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Construction Work Begins on Bewal–Jabbar Road under Self-Help Initiative
بیول جبر روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت تعمیراتی کام کا آغاز

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — راجہ طارق ایوب|25، جنوری، 2026ء)اپنی مدد آپکے تحت بیول جبر روڈ ، موہڑہ جنڈی کے مقام پر روڈ کی کنسٹرکشن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چوہدری فیاض آف گولین کی سربراہی میں اس کام کا آغازکیا گیا ہے جس کے لئیے فنڈنگ کی گئی ہے۔اس کام کی نگرانی کے لیئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو مقامی افراد پر مشتمل ہے جن میں راجہ برکت،عزیز وارثی،شفیق وارثی و دیگر افراد شامل ہیں۔اس روڈ کو اپنی مدد آپ کے تحت بنایا جا رہا ہے تقریبآ یہ ایک کلو میٹر کا ٹکڑا جو کہ بیول جبر روڈ بناتے ہوئے چھوڑ دیا گیا تھا اس کو بنانے کے لئے فنڈز اکٹھے کئے گئے ہیں جو اہل علاقہ نے دیے ہیں،چوہدری فیاض اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ اس روڈ کے لیئے موہڑہ جنڈی،ڈھوک مرزا برکت،گولین ،سوہاوہ مرزا،ٹکال،کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اور دیگر علاقوں سے بھی افراد نے فنڈ دیئے ہیں جب کہ بیرون ملک سے بھی کئی افراد ہیں جنہوں نے اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز دیئے ہیں ہم ان سب کے شکر گزار ہیں آج روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے انشاء اللہ روڈ کی تعمیر میں اچھا میٹیریل استعمال کیا جائے گا اور اس کی بھرائی بھی ٹھیک ہو گی۔کمیٹی کے ممبران اور ٹھیکیدار موقع پر موجود ہوتے ہیں جو کہ ہر ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انشاء اللہ دس سے پندرہ دن میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔





“To applaud a politician because he has built a school, hospital or road using public money is the same as congratulating an ATM for giving you your money.” -Oscar Keana
ترجمہ۔۔۔۔ کسی سیاستدان کی سکول ہسپتال یا سڑک بنانے پر تعریف کرنا ایسے ہی ھے جیسے اے ٹی ایم سے اپنے ہی پیسے نکلوا کر اے ٹی ایم کو مبارکباد دینا ) ) یا اس کی تعریف کرنا
Excellent comment bhai sahib