کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23، جنوری، 2026ء)کلر سیداں میں شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر توقیر مقصود نے بتایا کہ چوکپنڈوری کے نواحی گاوں بسنتہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون ( ص)کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے پولیس اور میڈیکل آفیسر کو بیان دیا کہ میں نے خود کشی کرنے کی نیت سے بائیں کندھے میں گولی ماری ہے میں کسی کیخلاف کوئی بیان نہیں دینا چاہتی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے گھر میں پڑے پسٹل سے خود کو فائر مار کر زخمی کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تمام پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram Haq Qureshi | January 23, 2026): A married woman allegedly attempted suicide by shooting herself in Kallar Syedan.
According to Dr. Tauqeer Maqsood, Media Focal Person of THQ Hospital, the injured woman, a resident of Basanta village near Chok Pindori, was brought to the THQ Hospital in a wounded condition. She told the police and the attending medical officer that she had fired a shot at her left shoulder with the intention of committing suicide and did not wish to give a statement against anyone.
However, according to the police report, the woman later stated in a distressed condition that she shot herself with a pistol lying at home due to domestic issues.
Police officials said that an investigation has been initiated to ascertain the reasons behind the incident, and all aspects of the case are being thoroughly examined.
چوآ خالصہ: سینئر مدرس چوہدری الطاف حسین کے فرزند چوہدری شعیب الطاف انتقال کر گئے
Senior Religious Scholar’s Son, Ch. Shoaib Altaf, Passes Away in Choha Khalsa
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23، جنوری، 2026ء)حویلی مقدم محلہ اکبری چوآخالصہ کے سینئر مدرس چوہدری الطاف حسین مرحوم کے فرزند چوھدری شعیب الطاف انتقال کر گئے نمازجنازہ رات نو بجے جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ صغیر احمد،پیر سید راحت علی شاہ،چوھدری وقاص گجر، ٹھیکیدار ظہیر،قاضی سہیل افتخار،چوھدری ابرار حسین،حاجی محمد الیاس،راشد محمود،معین الدین،طاہر محمود بھٹی، عامر بھٹی ایڈووکیٹ، ماسٹر محمد رمضان و دیگر نے شرکت کی۔
Mother of Social Figure Muhammad Jameel Passes Away in Kallar Syedan
کلر سیداں: سماجی شخصیت محمد جمیل کی والدہ انتقال کر گئیں
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23، جنوری، 2026ء)سماجی شخصیت محمد جمیل کی والدہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ ڈھوک منہاس جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی گئی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی، راجہ طارق محمود،ناصر منہاس،سردار محمد آصف، راجہ پرویز اختر منہاس، حکیم طاہر عباس،راجہ زعفران،جہانگیر منہاس، حافظ وسیم شوکت، چوہدری لطیف و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: Case of Assault on Rickshaw Driver Takes New Turn, Robbery Case Registered Against Six Accused
کلر سیداں: رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، چار بھائیوں سمیت 6 ملزمان پر ڈکیتی کا مقدمہ درج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23، جنوری، 2026ء)گزشتہ روز کلرسیداں دھانگلی روڈ پر موہڑہ دھیال میں رکشہ ڈرائیور پر متعدد افراد کے تشدد نے نیا رخ اختیار کر لیا پولیس نے چار حقیقی بھائیوں سمیت 6 ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔رکشہ ڈرائیور جازب حسین سکنہ سہوٹ بدھال نے کلرسیداں پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے گاؤں سے بکنگ پر سواریاں کلرسیداں لے جارھا تھا کہ موہڑہ دھیال میں ملزمان نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ سے 37 ہزار 8 سو روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے کلرسیداں پولیس نے گلفراز،سرفراز،فیصل،فدا، وحید اقبال سکنہ سہوٹ سمیت ایک نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ واقعہ دن کے وقت پیش ایا حملہ اوروں نے نقاب بھی نہیں پہن رکھے تھے بظاہر یہ مار پیٹ کا واقعہ تھا جس کے بعد پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے نام پر مقدمہ درج کر لیا جس میں ملزمان نے سینتیس ہزار اٹھ سو روپے اور موبائل بھی چھینا یے جبکہ دوسرے فریق کا موقف یے کہ جھگڑا ضرور ہوا مگر اسے ڈکیتی قرار دینا سراسر زیادتی ہے اعلی حکام اس بابت انکوائری کر لیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
Kallar Syedan Court Acquits Accused Zahid Mahmood in Case No. 1043/24
کلر سیداں: مقدمہ نمبر 1043/24 میں عدالت کا فیصلہ، ملزم زاہد محمود باعزت بری
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی |23، جنوری، 2026ء)ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں جہانگیر علی گوندل نے تھانہ کلرسیداں میں درج مقدمہ نمبر 1043/24 بجرم 9C کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم زاہد محمود ولد محمد رفیق سکنہ منیاندہ کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کی جانب سے چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے مؤثر، مدلل اور قانونی نکات پر مبنی دلائل پیش کیے۔ معزز عدالت نے دفاع کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے استغاثہ کے الزامات کو شواہد کی عدم موجودگی اور قانونی تقاضوں پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا قانون کے مطابق ملزم کو فائدۂ شک دیتے ہوئے باعزت بری کیا جاتا ہے۔قانونی و عدالتی حلقوں نے فیصلے کو انصاف اور قانون کی بالادستی کا واضح اظہار قرار دیا۔