DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Heavy snowfall and rain are expected in Murree

مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 22 جنوری 2026)— پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای)نے آج سے 23 جنوری تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات پیشگی مکمل رکھے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔

انہوں نے خاص طور پر مری میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے جبکہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے سیاحوں کو بروقت رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام فوری طور پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram Haq Qureshi | January 22, 2026):
The Punjab Disaster Management Authority (PDMA) has issued an alert forecasting rain in most districts of the province from January 21 to January 23, while heavy snowfall and rain are expected in Murree, Galiyat, and other hilly areas.

Director General PDMA Punjab, Irfan Ali Kathia, has directed all relevant departments to complete precautionary arrangements in advance in line with the instructions of the Chief Minister of Punjab and to remain fully prepared to handle any emergency situation.

He has particularly instructed the district administration and concerned departments in Murree to remain on high alert. According to the DG PDMA, staff at emergency control rooms have been placed on 24-hour alert, while Rescue 1122 disaster response teams have also been put on high alert to ensure immediate action in case of any untoward incident.

The DG PDMA further stated that facilitation centers have been established at various locations in Murree to provide timely guidance and assistance to tourists. He appealed to citizens to avoid unnecessary travel during adverse weather conditions and to strictly follow the issued safety advisories.

According to a PDMA Punjab spokesperson, in case of any emergency, the public can immediately contact the PDMA Punjab helpline at 1129. The spokesperson added that the situation is being continuously monitored and all relevant institutions remain fully active.

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز میں اہم میٹنگ، جرائم کے خلاف سخت ہدایات

SSP Operations Malik Tariq Mehboob Chairs Key Meeting at Police Lines Headquarters

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام حق قریشی | 22 جنوری 2026):ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ضلع راولپنڈی کے ایس ایچ اوز، محرر سٹاف،ڈی ایف سیز اور کرائم میپنگ سٹاف کی شرکت،ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے لیے تھانہ جات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں،گڈز ٹرانسپورٹ یونین سے میٹنگ کرکے پتنگوں کی نقل و حرکت پر مکمل کنٹرول کو یقینی بنایا جائے،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے،ایس ایس پی آپریشنزاشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے,بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے،منشیات کے مقدمات میں بری ہونے والے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے،محرران کو سپیشل ڈیوٹی والے افسران و اہلکاروں کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹ پربھجوانے کی ہدایت،افغان باشندوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں،تھانہ کی حدود میں موجود ہوٹلز، پلازے، سرائے میں موجود افراد کی بذریعہ E-POLICE پوسٹ ایپ چیکنگ کی جائے،بمطابق ایس او پی مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس آپریشنز

Show More

Related Articles

Back to top button