DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Case Registered Against Four for Assault on Forest Department Officials

کہوٹہ: محکمہ جنگلات کے افسران پر تشدد,چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری2026)
کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ رینج سے کاٹی کی لکڑی کو پکڑنے کے تعاقب میں محکمہ جنگلات کہوٹہ کے افسران پر تشدداور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے پرچار افراد کے خلاف تھانہ پلندری آزاد کشمیر میں زیر دفعہ 353/186،337F/34،427/APC،FR6کے تحت مقدمہ درج،ملزمان نے اہلکاروں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ کے افسران پر آزاد کشمیر کے علاقہ میں تشدد کرنے والے چار افراد کے خلاف فیصل ارشاد ریج آفیسر پنجاڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ درج مقدمہ کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران کو اطلاع ملی کہ ایک پرائیویٹ رقبہ پر آگ لگی ہوئی ہے، جس پر محکمہ جنگلات کی ٹیم سرکاری فائر ایمبولینس کے ذریعے آزاد پتن پہنچی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ ایک گاڑی بالن لکڑی لوڈ کر کے فاریسٹ چیک پوسٹ پنجاڑ رینج سے ہوتے ہوئے آزاد کشمیر کی طرف جارہی ہے۔ گاڑی کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران آزاد کشمیر میں داخل ہوئے اور رات تقریباً ایک بجے آزاد کشمیر کے فارسٹر نزاکت حسین سے رابطہ کیا، جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آپ آئیں، گاڑی پکڑ کر آپ کے حوالے کر دی جائے گی۔ جب محکمہ جنگلات کی ٹیم بسم اللہ ہوٹل کے قریب پہنچی تو ایک سرخ رنگ کے کیری ڈبہ نے ان کی سرکاری گاڑی کو روک لیا۔ گاڑی سے ثاقب تنویر، طاہر اور دو نامعلوم افراد اترے اور لکڑی کے ڈنڈوں سے سرکاری گاڑی کو توڑ نا شروع کر دیا۔ ملزمان نے اہلکاروں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی کوشش کی مدعیت کے مطابق ملزمان نے سرکاری گاڑی کو تقریباً چھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ لکڑی کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ تشدد کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم ثاقب کے خلاف چند روز قبل تھانہ کہوٹہ میں بھی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | January 22, 2026):
A case has been registered at Police Station Palandri, Azad Kashmir, against four individuals for assaulting Forest Department officials of Kahuta and damaging an official vehicle during a pursuit related to illegally cut timber.

According to police, the case has been registered under sections 353, 186, 337-F/34, 427/APC and FR-6 on the complaint of Faisal Irshad, Range Officer Panjar. The accused allegedly intercepted the Forest Department team, forcibly pulled officials out of their vehicle, assaulted them with wooden sticks, and attempted to kill them.

As per the FIR, Forest Department officials from Tehsil Kahuta received information about a fire on private land and proceeded to Azad Patan in a government fire ambulance. During the operation, they learned that a vehicle loaded with illegally cut timber had crossed the Panjar Range forest check post and was heading toward Azad Kashmir.

While pursuing the vehicle, the officials contacted Azad Kashmir Forester Nazakat Hussain around 1:00 a.m., who assured them that the vehicle would be intercepted and handed over. However, near Bismillah Hotel, a red carry-dabba vehicle blocked the officials’ path. Three identified suspects — Saqib Tanveer, Tahir, along with two unidentified persons — exited the vehicle and began damaging the official vehicle with wooden sticks.

The complainant stated that the accused caused damage worth approximately Rs. 600,000 to the government vehicle, while the seized timber was valued at around Rs. 300,000. After the assault, the suspects fled the scene.

Police further revealed that accused Saqib had also been booked in another case at Kahuta Police Station a few days earlier. Further investigation into the incident is currently underway.

یوسی نارہ: قاری عبدالرحیم کا بلدیاتی الیکشن میں جنرل کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

Qari Abdul Rahim Announces Candidacy for General Councillor Seat in UC Narra Local Government Elections

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری2026)
یوسی نارہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت قاری عبدا لرحیم نے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں جنرل کونسلر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،عوام علاقہ نے فیصلے کو خوش آئندقرار دیا، انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے علاقے اور عوام کی بے لوث خدمت کروں گا،سابقہ دور اور موجود اپنے قائدین ممبران اسمبلی کی وساطت سے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کراے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کی معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیت قاری عبدا لرحیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے علاقے کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اپنے سابقہ قائدین سمیت اب موجودہ ممبرا ن اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی وساطت سے علاقے کی عوام کی خدمت کر رہا ہوں انشاء اللہ آئندہ بھی گلیوں،سڑکوں سمیت، تعلیم،صحت کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کے حوالے سے بھی کام کریں گے انشاء اللہ اپنے قائدین کی کوششوں سے جلد سوئی گیس کا بھی سروئے کراہیں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اعتماد کا اظہار کریں انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوا م کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔

Kahuta’s Renowned Political and Social Figure Raja Javed Akhtar Meets Friends in Dubai

دبئی: کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کی دوستوں سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جنوری2026)
دبئی میں کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کی اپنے دوستوں سے ملاقات،ماضی کی یادیں تازہ کیں،طویل عرصے کے بعد کئی گی ملاقات میں دوستوں نے ماضی کے خوبصورت قصے چھیڑے اور اگھٹے کھانا بھی کھایا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اخترنے دبئی کے علاقے البرشا میں اپنے دوستوں ڈاکٹر سلمان داؤد عبداللہ، شیخ ادریس اور اشرف یوسف کے ساتھ ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے اکٹھے دوپہر کا کھانا کھایا اور چائے پی۔ راجہ جاوید اختر نے کہا کہ میں اپنے سابقہ ساتھیوں سے ملنا بہت خوشگوار اور تازگی بخش تجربہ ہے ہم نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور حال سمیت مستقبل کے باہمی مفادات اور منصوبوں پر گفتگو کی۔خدا کا شکر ہے کہ سب کی صحت بہت اچھی ہے، سب پُرجوش اور متحرک ہیں، بشمول میرے جو ان سب میں عمر کے لحاظ سے سب سے بڑا ہوں!اللہ پاک ان سب کو خوش رکھے جنہوں نے ایک دوسرے سے ملنے کے لیے وقت نکالاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button