DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Bar Association Elections 2026–27 Conclude, Raja M Sattarullah Group Secures Clean Sweep

بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے انتخابات 2026-27 مکمل، راجہ محمد ستار اللہ گروپ کی کلین سویپ

مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2026)
بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سال 2026-2027 کے انتخابات مکمل، راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ اور اتحادی گروپ ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ نے کلین سویپ کر لیا،تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سال 2026-2027 کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہو گئے، جس میں راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ اور اتحادی گروپ ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا اور مخالف گروپ کو کلین سوئپ کر دیا۔صدر کے عہدے پر ماجد غازی ایڈووکیٹ منتخب ہوئے جنہوں نے 51 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ 38 ووٹ لے سکے۔ نائب صدر کے عہدے پر واجد محمود مناس ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پر قیصر محمود عباسی ایڈووکیٹ نے 55 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل راجہ اختشام جنجوعہ ایڈووکیٹ 34 ووٹ لے سکے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر افتخار احمد کیانی ایڈووکیٹ نے 51 ووٹ حاصل کیے جبکہ سردار سرمد ایڈووکیٹ 33 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 3 بجے تک جاری رہا، جو پرامن اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔ نتائج کے اعلان کے بعد نو منتخب عہدیداران کو وکلا، سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔کامیابی پر راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ اور عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شاندار جشن منایا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا۔نو منتخب عہدیداران نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلا برادری کے مسائل کے حل، انصاف کی بالادستی اور بار کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | January 11, 2026):
The elections of the Kahuta Bar Association for the year 2026–27 were successfully concluded, with Raja Muhammad Sattarullah Advocate and his allied group led by Zulfiqar Mahmood Kiyani Advocate securing a clear majority and achieving a clean sweep against the rival panel.

According to details, Advocate Majid Ghazi was elected President after securing 51 votes, while his opponent Sardar Saghir Ahmed Advocate obtained 38 votes. For the post of Vice President, Wajid Mahmood Manas Advocate was declared elected unopposed.

For the office of General Secretary, Qaiser Mahmood Abbasi Advocate emerged victorious by securing 55 votes, whereas his rival Raja Ikhtisham Janjua Advocate managed to secure 34 votes. Similarly, for the position of Joint Secretary, Iftikhar Ahmed Kiyani Advocate secured 51 votes, while Sardar Sarmad Advocate stood second with 33 votes.

The polling process continued from 9:00 am to 3:30 pm and was completed in a peaceful and congenial atmosphere. Following the announcement of results, the newly elected office bearers received congratulations from lawyers as well as political, social, and civil circles.

A grand celebration was held to mark the victory under the leadership of Raja Muhammad Sattarullah Advocate, Zulfiqar Mahmood Kiyani Advocate, and Abdul Hameed Qureshi Advocate. Sweets were distributed, flower petals were showered, and supporters celebrated enthusiastically to the beat of drums.

Speaking on the occasion, the newly elected office bearers pledged to play an active role in resolving the issues faced by the legal fraternity, upholding the rule of law, and promoting the development and welfare of the Bar Association.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی خضر حیات ستی سے ملاقات، ڈی جی سی ڈی اے بننے پر مبارکباد

Dr. Muhammad Arif Qureshi Congratulates Khizar Hayat Satti on Promotion as DG CDA

مٹور(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2026)
کہوٹہ کے معروف لیگی رہنماء و ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی خضر حیات ستی سے ملاقات ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے عہدے پر ترقی ملنے پرمبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوار کے قابل فخر سپوت خضر حیات ستی نے اپنی صلاحیتوں، دیانت داری، عجز و انکساری اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے عہدے پر ترقی پا کر علاقہ بھر کا نام روشن کر دیا۔خضر حیات ستی کا تعلق کہوٹہ کے چھوٹے سے گاؤں کتھیل ہون سے ہے، جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ایک معمولی سرکاری نوکری سے کیریئر کا آغاز کیا، مگر اپنے مضبوط عزم، محنت، اور پیشہ وارانہ جذبے سے مرحلہ وار کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹر اور اب ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کے اعلیٰ ترین منصب تک پہنچے۔چند روز قبل ان کے نئے دفتر میں ملاقات کا موقع ملا، جہاں ہمیشہ کی طرح ان کی شائستگی، محبت، عاجزی اور پرتپاک اندازِ استقبال نے دل جیت لیا۔ ان کی ترقی نہ صرف ان کے والدین، عزیز و اقارب اور دوستوں کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خضر حیات ستی کو اپنی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی عطا فرمائے اور مزید ترقیوں سے نوازے۔

Soaring Prices Leave Kahuta Residents Struggling as Administration Fails to Control Inflation

کہوٹہ میں مہنگائی کا طوفان، انتظامیہ ناکام، عوام شدید مشکلات کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2026)
کہوٹہ انتظامیہ گھرسے آفس تک محدود،عوام منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے تحصیل انتظامیہ خود ساختہ مہنگاء کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہر طرف مہنگائی کا طوفان، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں کہوٹہ بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ آٹا، چاول، دالیں، گھی، چینی، سبزیاں اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔مہنگائی کی اس لہر نے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لیے محتاج کر دیا ہے جبکہ کئی گھروں میں حالات فاقہ کشی تک جا پہنچے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن وہی ہے مگر اخراجات کئی گنا بڑھ چکے ہیں، جس کے باعث گھریلو نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس بحران میں ریلیف فراہم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مین مارکیٹ میں ریٹ کنٹرول کرنے کے بجائے مقامی سطح پر نمائشی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جس سے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے مسائل مزید بڑھتے جا رہے ہیں شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے، سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

Two Married Women Abducted in Kahuta; Separate FIRs Registered

کہوٹہ: دو شادی شدہ خواتین اغواء، الگ الگ مقدمات درج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 11 جنوری، 2026ء) — تھانہ کہوٹہ کی حدود میں نئی آبادی اور چمنبہ کرپال کے علاقوں میں دو شادی شدہ خواتین کے اغواء کے واقعات پیش آئے۔

اغواء ہونے والی خواتین کے خاوند اور بھائی کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے با ضابطہ کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو خواتین کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر تھانہ کہوٹہ سے رابطہ کریں۔

Majid Ali Ghazi Elected President of Kahuta Bar Association

کہوٹہ: ماجد علی غازی صدر بار ایسوسی ایشن منتخب

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 11 جنوری، 2026ء) — بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتخابات 2026-27 مکمل ہو گئے۔ صدر بار کی نشست کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے ماجد علی غازی نے سردار صغیر احمد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ماجد علی غازی نے 51 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل سردار صغیر ایڈووکیٹ نے 38 ووٹ حاصل کیے۔

نائب صدر کے عہدے پر واجد محمود ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کے لیے قیصر عباسی ایڈووکیٹ 55 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مد مقابل راجہ احتشام جنجوعہ ایڈووکیٹ 34 ووٹ حاصل کر سکے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے افتخار احمد ایڈووکیٹ 51 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سردار سرمد ایڈووکیٹ 38 ووٹ حاصل کر سکے۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 3 بجے تک جاری رہی۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین عقیل حیدری ایڈووکیٹ اور ممبران میں زبیر آفتاب اور ملک عمیر شامل تھے۔ کامیابی پر وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button