DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Release Annual Crime Report 2025
کہوٹہ پولیس کی سالانہ جرائم رپورٹ 2025 جاری

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 09 جنوری 2026ء) — تھانہ کہوٹہ نے سال 2025 کی سالانہ جرائم رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران تھانہ کہوٹہ میں مجموعی طور پر 919 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سنگین اور معمولی نوعیت کے مختلف جرائم شامل ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران قتل کے 14 جبکہ اقدامِ قتل کے 19 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح ڈکیتی، راہزنی معہ قتل اور سرقہ بالجبر کے 9 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
چوری سے متعلق مقدمات کی تفصیل کے مطابق تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 381، 379، 380، 457 اور 454 کے تحت 236 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ دفعات 356 اور 382 کے تحت 16 مقدمات قائم ہوئے۔ موٹر سائیکل چوری کے 31 اور دیگر گاڑیوں کی چوری کے 4 مقدمات درج کیے گئے۔
اغواء اور دیگر اخلاقی جرائم کے حوالے سے دفعات A-496، B-365، 365، 364 اور 363 کے تحت 52 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ریپ کے 4 اور گینگ ریپ کے 2 مقدمات بھی سامنے آئے۔
اسی طرح اسلحہ کی برآمدگی کے 54 اور منشیات کی برآمدگی کے 94 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ 370 دیگر متفرق جرائم کے مقدمات بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 1,620 ملزمان نامزد کیے گئے، جن میں سے 1,053 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 575 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
Kahuta: (Pothwar.com— Imran Zamir | January 09, 2026) — Kahuta Police Station has released its annual crime report for the year 2025. According to the report, a total of 919 cases were registered at Kahuta Police Station during the year, including both serious and minor crimes.
Police records show that during 2025, 14 cases of murder and 19 cases of attempted murder were registered. Similarly, 9 cases related to dacoity, robbery with murder, and armed robbery were reported.
Details of theft-related cases reveal that 236 cases were registered under sections 381, 379, 380, 457, and 454 of the Pakistan Penal Code. Additionally, 16 cases were registered under sections 356 and 382. A total of 31 cases of motorcycle theft and 4 cases of other vehicle theft were also recorded.
Under kidnapping and other moral crimes, 52 cases were registered under sections A-496, B-365, 365, 364, and 363. The report further states that 4 cases of rape and 2 cases of gang rape came to light during the year.
Kahuta Police also registered 54 cases related to illegal arms recovery and 94 cases involving narcotics recovery. Apart from these, 370 cases of other miscellaneous crimes are also part of the police record.
According to police officials, a total of 1,620 accused persons were nominated in various cases, out of which 1,053 suspects have been arrested, while 575 suspects are still at large. Police authorities stated that raids are continuously being conducted to arrest proclaimed offenders and absconders, and further strict measures are being taken to prevent crime in the area.
کہوٹہ میں بنو قابل پروگرام کے تحت انٹرویوز، 800 سے زائد امیدواروں کی شرکت
Over 800 Candidates Participate in Bano Qabil Program Interviews in Kahuta
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — عمران ضمیر | 09 جنوری 2026ء) — الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے فلاحی و تعلیمی منصوبے بنو قابل پروگرام کے تحت کہوٹہ میں انٹرویوز کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، جس میں 800 سے زائد امیدواروں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ انٹرویوز امیر جماعت اسلامی اور چیئرمین بنو قابل تحصیل کہوٹہ ابرار عباسی کی خصوصی نگرانی میں منعقد ہوئے، جہاں شفافیت، میرٹ اور صلاحیت کو اولین ترجیح دی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے روشن مستقبل کو سنوارنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
انٹرویوز کے عمل میں آئی ٹی کے ماہرین اور تجربہ کار اساتذہ نے حصہ لیا، جنہوں نے امیدواروں کی فنی مہارت، تعلیمی قابلیت اور عملی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان اساتذہ میں ثناء، مس سیماب، مس سعدیہ، شکور، مس سدرہ، مشتاق، مسٹر حفیظ الرحمن، عامر صہیب، محمد جنید، ابرار اظہر اور رافع احمد شامل تھے، جبکہ دیگر اساتذہ نے بھی انٹرویوز کے عمل میں خدمات سرانجام دیں۔
انٹرویوز کے انتظامی امور اور مجموعی کوآرڈینیشن میں کوآرڈینیٹر بنو قابل کہوٹہ ملک عبدالقدیر اور ملک جواد نے اہم کردار ادا کیا اور تمام مراحل کو منظم اور خوش اسلوبی سے مکمل کروایا۔ اس کے علاوہ رضاکاروں نے بھی انتظامی امور، رہنمائی اور امیدواروں کی سہولت کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، جس سے پروگرام کی کامیابی میں نمایاں اضافہ ہوا۔
والدین اور مقامی حلقوں نے جماعت اسلامی، انتظامیہ اور رضاکاروں کی ان کاوشوں کو نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے سراہا
Assistant Commissioner Kahuta Orders Immediate Repair of Sewerage and Streets in Mator Area
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا مٹور میں ٹوٹے نالے، کھلے مین ہول اور خستہ حال گلیوں کی فوری مرمت کا حکم

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد، 9جنوری2026)
بزرگ اور سینئر صحافی، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی مسلسل نشاندہی اور متعدد مرتبہ تحریری درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے آڑہ محلہ نزد خلفائے راشدین مسجد میں ٹوٹے ہوئے نالے، کھلے مین ہول اور خستہ حال گلی کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیے۔ عرصہ دراز سے یہ علاقہ شدید مسائل کا شکار تھا جس کے باعث اہل محلہ کو روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات اور حادثات کے خدشات کا سامنا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی ہدایات پر سب انجینئر محمد حبیب نے ٹھیکیدار کے ہمراہ موقع کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ٹوٹے نالے، کھلے مین ہول اور سڑک کی خستہ حالت کا بغور جائزہ لیا گیا۔ سب انجینئر محمد حبیب نے موقع پر موجود اہل محلہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام نشاندہی شدہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور دو دن کے اندر مرمتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جبکہ کھلے مین ہول کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔موقع پر ماسٹر عبدالحمید، حق نواز اور دیگر معزز اہل محلہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلے مین ہول اور ٹوٹا ہوا نالہ نہ صرف بچوں اور بزرگوں کے لیے خطرہ بن چکا تھا بلکہ بارشوں کے دوران صورتحال مزید ابتر ہو جاتی تھی۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور سب انجینئر محمد حبیب کے بروقت ایکشن کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔جبکہ عوام کے شدید احتجاج پر محلہ ادوالہ عمر کالونی میں 16 لاکھ لاگت سے گلی کہ تعمیر بھی ان قریب شروع ہو جائے گی جس کے ٹینڈر ہو چکے ہیں اہل علاقہ کی جانب سے جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کی انتھک کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر وہ بارہا ان مسائل کی نشاندہی نہ کرتے تو شاید یہ دیرینہ مسائل حل نہ ہو پاتے۔ اس موقع پر اصغر حسین کیانی نے آڑہ محلہ میں موجود دیگر ٹوٹے نالوں، خستہ حال سڑکوں اور بنیادی سہولیات کے مسائل کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو بھی مرحلہ وار حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور پریس کلب کہوٹہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔ اہل علاقہ نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اپنے وعدوں کے مطابق بروقت کام مکمل کرے گی اور علاقے کے دیرینہ مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا
Shabbir Hardware & Electric Store Inaugurated at Moon Plaza Kahuta
مون پلازہ کہوٹہ میں شبیر ہارڈوئیر اینڈ الیکٹرک سٹور کی افتتاحی تقریب منعقد




