DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Falling Tree Damages Passenger Vehicle on Kallar Syedan–Dhuangali Road

کلرسیداں دھانگلی روڈ پر درخت گرنے سے مسافر گاڑی کو نقصان

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، جنوری، 2026ء) –کلرسیداں دھانگلی روڈ پر سڑک کنارے لگا درخت راولپنڈی سے ڈڈیال ازادکشمیر جانے والی مسافر ٹویوٹا گاڑی پر ان گرا۔بھوسے سے لدا ٹریلہ سڑک سے گزر رھا تھا کہ اس کے اوپر لدا بھوسہ درخت سے جا ٹکرایا جس سے درخت ٹوٹ گیا ٹریلہ خیریت سے گزر گیا مگر یہ ٹریلے کے عقب میں راولپنڈی سے ڈڈیال جانے والی مسافر ٹویوٹا آئی ایس پر گر گیا جس سے گاڑی کی چھت اور بادی کو شدید نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر عادل منیر نے موقع پر پہنچ کر درخت جو سڑک سے ہٹا کر امدورفت بحال کی یاد رہے کہ نوتعمیر کلرسیداں دھانگلی روڈ پر متعدد مقامات پر درخت سڑک پر امدورفت میں مسلسل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں پنجاب ہائی وے نہ ہی محکمہ فاریسٹ ان کی کٹائی پر بالکل بھی توجہ نہیں دیتا جس سے آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | January 06, 2026)
A roadside tree fell onto a passenger Toyota vehicle travelling from Rawalpindi to Dadyal, Azad Kashmir, on the Kallar Syedan–Dhangli Road, causing significant damage to the vehicle but no loss of life.

According to details, a trailer loaded with straw was passing along the road when the straw stacked on top struck a roadside tree. As a result, the tree broke and collapsed. The trailer passed safely, but the falling tree landed on a passenger Toyota Hiace travelling behind it from Rawalpindi to Dadyal. The incident caused severe damage to the roof and body of the vehicle; however, all passengers remained safe.

Upon receiving information, Sub-Inspector Adil Munir of the Kallar Syedan City Traffic Police reached the scene promptly. With timely action, the fallen tree was removed from the road, and traffic flow was restored.

It is noteworthy that on several sections of the newly constructed Kallar Syedan–Dhangli Road, roadside trees have become a continuous obstruction to traffic. Residents and commuters have raised concerns that neither the Punjab Highway Department nor the Forest Department has paid adequate attention to trimming or removing dangerous trees, leading to frequent accidents on the road.

کلرسیداں میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ، پیپلز پارٹی رہنماؤں کا بھٹو خاندان کو خراجِ تحسین

PPP Kallar Syedan President Pays Tribute to Bhutto Family on Zulfikar Ali Bhutto’s Birthday

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، جنوری، 2026ء) –پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک میں جمہوریت کے لیئے سب سے زیادہ قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،ماسٹر غالب حسین، چوھدری تصور حسین،عاطف اعجاز بٹ و دیگر بھی موجود تھے محمد اعجاز بٹ نے کہا بھٹو خاندان نے غریبوں کو زبان دی انہیں شناختی کارڈ کے ذریعے شناخت دی ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا قادیانیوں کو کافر قرار دیا ایٹمی ملک کا کریڈٹ بھی ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا یے بھٹو خاندان کی ساری سیاسی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے عبارت ہے اظہر بھٹی نے کہا کہ آصفہ اور بلاول ملک کے نوجوانوں کی امید ہیں ملک کے نوجوان آج بلاول اور آصفہ کی قیادت میں متحد ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا ہے یہ جماعت آئندہ اقتدار میں آکر دیگر صوبوں کو بھی سندھ کے ہم پلہ ترقی دے گی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی لاگت سے منڈی بہاوالدین اور رحیمیار خان میں گردہ کے امراض کے مراکز قائم کرنے کا اعلان کرکے پنجاب کے لوگوں کے دل جیت لیئے اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Inauguration of New Chambers Construction Project at Kallar Syedan Bar Association

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن میں نئے چیمبرز کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، جنوری، 2026ء) – کلر سیداں بار ایسوسی ایشن میں نئے چیمبرز کی تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا باکستان بار کونسل کے رکن سید قلب حسن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کلرسیداں بار کونسل میں وکلاء کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سہولیات میں اضافے کو وکلا برادری کےلئے خوش آئندہ اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبرز کی تعمیر سے وکلاء کو بہتر اور باوقار انداز میں کام کرنے کا ماحول میسر آئے گا جس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ سائلین کو بھی بہتر قانونی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔کلر بار کے صدر وقاص حیدر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری سمیر حسن راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلرسیداں بار ہمیشہ وکلا کی سہولت اور ادارے کی بہتری کے لیے کوشاں رہی چیمبرز کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تعمیراتی کام شفاف انداز میں اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ وکلاء جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Wedding Ceremony of Nephew of Journalist Atiq-ur-Rehman Mirza Held in Kallar Syedan

کلرسیداں: صحافی عتیق الرحمن مرزا کے بھتیجے مرزا زیب ضیاء کی شادی کی تقریب منعقد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، جنوری، 2026ء) –کلرسیداں کے صحافی عتیق الرحمن مرزا کے بھتیجے اور مرزاضیاء الرحمن کے فرزند مرزا زیب ضیاء رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ جاوید اخلاص،چوہدری خرم ریاض،امیر افضل قریشی، ملک امجد محمود،ملک ضمیر،ملک ظہورایڈوکیٹ،ملک طارق،ملک اظہر فاروق،ملک ندیم،ملک بشارت،حاجی عبدالقیوم،راحت محمود کیانی،مرزا نذیر احمد مرزا، عرفان قمر ازاد،مسعود احمد بھٹی،معظم سعید اعوان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button