DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Patwaris Protest Punjab Government’s Decision to Curtail Powers
کلر سیداں: پٹواریوں کا اختیارات کم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، جنوری، 2026ء) –انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر چوہدری تنویر اختر منعقد ہوا جس میں تحصیل کے تمام کرداروں اور پٹواریوں نے شرکت کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر شدید احتجاج اور غم و غصہ کا اظہار کیا گیا جنرل سیکرٹری مصطفی بابر جنجوعہ نے کہا کہ ریونیو کو بتدریج نجی شعبے کے سپرد کرنے کی کوششیں ملکی قوانین سے متصادم ہیں انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کا رابطہ براہ راست عوام سے ہے یہ کام کسی ایجنسی کے دفتر میں بیٹھ کے عام لوگ نہیں کرسکتے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو فرنچائز کی طرز پر چلانا سارے نظام کا دھڑن تختہ کرنے کے مترادف ہے نئے نظام سے واجبات کی وصولی،ڈی آر سی پلس پراجیکٹ، تعمیلات سرکار،تارکین وطن کی رہورٹس،ڈیجیٹل گرداوری،اور عدالتی پیشیاں ممکن نہ رہیں گی اور پنجاب حکومت کا عوام کی فلاح و بہبود کا بیانیہ اور انصاف لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر مہیا کرنا ممکن ہی نہ رہے گا اور سرکار کی جانب سے دیئے گئے اھداف کا حصول بھی ممکن نہ رہے گا اس موقع پر اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فیلڈسٹاف کے خلاف ظالمانہ اور استحصالی اقدامات واپس نہ لیئے گئے اور جاری نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر کے پٹواری احتجاجا مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ہمیں کھیتوں اور دفاتر سے پنجاب کی سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 03, 2026):
An emergency meeting of the Anjuman-e-Patwarian Tehsil Kallar Syedan was held under the chairmanship of Tehsil President Chaudhry Tanveer Akhtar. All qanungos and patwaris of the tehsil participated in the meeting and strongly protested against the Punjab government’s decision to reduce their powers, expressing deep anger and concern.
Addressing the gathering, General Secretary Mustafa Babar Janjua stated that attempts to gradually hand over the revenue system to the private sector are in clear contradiction to the country’s laws. He emphasised that patwaris maintain direct contact with the public, and this responsibility cannot be effectively carried out by individuals sitting in agency offices. He warned that running the Revenue Department on a franchise model would amount to dismantling the entire system.
He further explained that under the new system, critical functions such as recovery of government dues, the DRC Plus project, state constructions, reports related to overseas Pakistanis, digital girdawari, and court appearances would become impossible. As a result, the Punjab government’s narrative of public welfare and providing justice at people’s doorsteps would fail, and achieving government-assigned targets would no longer be feasible.
On this occasion, a resolution was unanimously passed stating that if the Punjab Board of Revenue does not withdraw the oppressive and exploitative actions against field staff and revoke the issued notification, patwaris across Punjab will be forced to resign in protest. The resolution concluded with a warning that authorities should not compel them to leave their fields and offices and take to the streets of Punjab.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شدید انتظامی بحران کا شکار، اہم ڈاکٹرز کی عدم دستیابی سے مریض رل گئے
THQ Hospital Kallar Syedan Faces Severe Administrative Crisis as Doctors Remain Posted Elsewhere

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، جنوری، 2026ء) – ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں شدید انتظامی بحران کا شکار، جہاں تعنیات 14 میڈیکل افسران جن میں ویمن میڈیکل آفیسرز،میڈیکل افیسرز اور ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران دیگر شہروں میں جنرل ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں، جس کے باعث ہسپتال کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور مریضوں کو بنیادی علاج معالجے تک رسائی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتِ حال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب ہسپتال میں تعینات جنرل سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل کو 19ویں گریڈ میں ترقی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں بطور سینئر جنرل سرجن تعینات کر دیا گیا، جبکہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ انصاری کا تبادلہ چکوال کر دیا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان دونوں اہم آسامیوں پر تاحال کسی متبادل ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ جس کی وجہ سے ہر آنے والے مریض کو راولپنڈی ریفر کردیا جاتا یے،عوامی حلقوں نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال وزیراعلی پنجاب کے اعلانات سے بااکل متصادم ہے مگر سب کی بانسری بجا رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نہ صرف دیگر ہسپتالوں میں عارضی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والوں کی بلاتاخیر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں واپسی بلکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیا یے۔
Wanted Proclaimed Offender Arrested at Chauk Pindori Highway Check Post
چوک پنڈوری ہائی وے چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران اشتہاری ملزم گرفتار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، جنوری، 2026ء) – پنجاب پٹرولنگ ہائی وے چیک پوسٹ چوک پنڈوری نے ناکہ بندی کے دوران مجرم اشتہاری راحیل علی کو گرفتار کر کے چکلالہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ملزم کیخلاف 15 نومبر 2024 کو مقدمہ درج ہوا تھا جس میں مدعی مقدمہ نذیر احمد ولد شیر محمد افضل ٹائون راولپنڈی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم راحیل علی سکنہ بنارس کالونی راولپنڈی نے میرا مکان واقع سجاد سٹریٹ نیو افضل ٹائون میں مبلغ 16000 روپے ماہوار میں کرائے پر حاصل کیااور فوری رہائش رکھ لی اور اسٹام سکیورٹی دینے کےلئے بارشوں کا بہانہ بنا کر تاخیری حربے استعمال کرتا رہا پھر مورخہ 15 ستمبر 2024،ایک ہمسائے نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ راحیل علی گھر خالی کر کے چابی اسے دے کر چلا گیا ہے جس پر میں نے گھر جا کر دیکھا تو ایک عدد نئی پانی والی موٹر مالیتی پندرہ ہزار،دو عدد چھت والے پنکھے،تین عدد بلب بھی اتار کر ساتھ لے گیا ہے اور سوئی گیس کا بل مبلغ سات ہزار روپے دو ماہ کا بجلی کا بل مبلغ 1500 روپے بھی ادا نہ کیا ہے۔
Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Announces Interview Schedule for Al-Khidmat “Bano Qabil” Program
جماعت اسلامی کلر سیداں کا اجلاس، الخدمت بنوقابل پروگرام کے انٹرویوز کا اعلان
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 03، جنوری، 2026ء) –جماعت اسلامی کلرسیداں کا اجلاس قرطبہ مسجد میں زیر صدارت زونل امیر محمد توقیر اعوان منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا الخدمت فاونڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے کامیاب امیدواران کے انٹرویوز 3 اور 4 جنوری کو داراقم سکول کلرسیداں میں ہوں گے جس کے لیے پینل تشکیل دے دیئے گئے علاؤہ ازیں جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکنان اتوار کو جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے بلدیاتی قانون کے خلاف گرینڈ مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
Political Leaders from PTI and PPP Perform Umrah
پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت معزز شخصیات کی عمرہ کی سعادت





ڈاکٹر سارے نسی گۓ باھرلے ملخ تے سرکاری نوکری وی نی کردے۔ گریڈ ستراں وچ بھرتی ھونے تے اٹھارا وچ ریٹائر۔ستاراں گریڈ نی جنانی اے ایس پی انیویں گریڈ دے ڈاکٹر کولوں 15_20 لاکھ پیسے بٹور لیندی۔اساں دھمکی دیدی میرے کول تینوں سکرو ) یعنی گوریاں آلا سکرو کرن دے ایک سو ایک طریقے نے۔میں پا آداں آں کسے نو کر کے تے وکھا؟