DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Benazir Income Support Programme Issues Important Notice for Beneficiary Women
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کلرسیداں: مستفید خواتین کو موبائل سم حاصل کرنے کی ہدایت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، جنوری، 2026ء) –بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کلرسیداں کے دفتر کی جانب سے پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایسی تمام خواتین جو بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں مگر تاحال پروگرام کی جانب سے جاری کردہ موبائل فون سم حاصل نہیں کر سکیں، وہ فوری طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کلرسیداں سے رابطہ کریں اور اپنی موبائل سم حاصل کریں۔
بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل سم پروگرام کے تحت مالی امداد کی شفاف اور بروقت فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہے، کیونکہ اسی کے ذریعے مستحق خواتین کو امدادی اقساط، تصدیقی پیغامات اور دیگر اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے اندر سم حاصل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ خواتین کی آئندہ آنے والی سہ ماہی امدادی قسط روک دی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی مستفید خاتون نے بار بار اطلاع کے باوجود اپنی سم حاصل نہ کی تو اسے پروگرام سے خارج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس اقدام کا مقصد امدادی نظام کو مؤثر بنانا اور صرف حقیقی مستحقین تک حکومتی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔
بی آئی ایس پی کلرسیداں کے ذمہ داران نے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہدایت کو سنجیدگی سے لیں، اپنے کاغذات مکمل رکھیں اور جلد از جلد دفتر سے رابطہ کر کے اپنی موبائل سم حاصل کریں تاکہ ان کی مالی امداد بلا تعطل جاری رہ سکے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 02, 2026): The Benazir Income Support Programme (BISP) office in Kallar Syedan has issued an important notice for women beneficiaries of the programme. According to the announcement, all women who are registered under BISP but have not yet received the official BISP mobile phone SIM are advised to contact the Benazir Income Support Programme Office, Kallar Syedan, immediately to collect their SIM cards.
BISP officials stated that the mobile phone SIM is essential for ensuring transparent and timely disbursement of financial assistance, as well as for delivering verification messages and other important information directly to beneficiaries. They warned that failure to obtain the SIM within the stipulated time may result in the suspension of the upcoming quarterly financial assistance instalment.
Furthermore, officials added that women who do not comply with the instructions despite repeated notices may also be removed from the programme. This step has been taken to strengthen the system and ensure that financial support reaches only deserving and eligible beneficiaries.
The BISP Kallar Syedan administration has urged all concerned women to take this directive seriously, complete the required formalities, and collect their mobile SIMs at the earliest to avoid any disruption in the continuation of their financial assistance.
کلر سیداں میں جعلی اراضی ملکیت ظاہر کر کے ڈھائی کروڑ روپے کا فراڈ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
Fraud Case Registered in Kallar Syedan Over Fake Land Ownership and Rs 250 Million Deal
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، جنوری، 2026ء) –بلال اکبر کیانی سکنہ ساگری نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ مسمی کاشف جاوید سکنہ موہڑہ بختاں(کلر سیداں) نے خسرات واقع موضع ڈیرہ خالصہ تحصیل کلر سیداں کی بوگس اور جعلی ملکیت ظاہر کر کے اور جعلی کاغذات مال دکھا کر مذکورہ اراضی کا سودا مبلغ دو کروڑ پچاس لاکھ میرے ساتھ طے کیا اور پندرہ لاکھ روپے بیعانہ روبرو گواہان وصول کیا۔ مذکورہ معاہدہ کاشف جاوید نے مورخہ 21 جون 2022، کو بوقت قریب سہ پہر 3 بجے طے کیا اور فراڈ کرتے ہوئے مذکورہ رقم مجھے سے ہتھیا لی اور مجھ سے دھوکہ دہی اور فراڈ کا مرتکب ہوا۔
Kallar Syedan: Crackdown on Fake and Banned Medicines, 13 Medical Stores Fined, 3 Sealed
کلر سیداں: جعلی و ممنوعہ ادویات کے خلاف کارروائیاں، 13 میڈیکل اسٹورز کے چالان، 3 سیل
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، جنوری، 2026ء) –ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلرسیداں، مصباح نورین نے گزشتہ سال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس می تحصیل بھر میں جعلی، غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیل شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے سال کے دوران مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز کا باقاعدگی سے معائنہ کیا اور متعدد میڈیکل اسٹورز سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے متعلقہ لیبارٹری بھجوایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 13 میڈیکل اسٹورز کے چالان کیے گئے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب 3 میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کو غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا تھا۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مصباح نورین نے اس موقع پر میڈیکل اسٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے ممنوع قرار دی گئی ادویات کی فروخت سے مکمل طور پر باز رہیں اور اپنے اسٹورز میں موجود تمام ادویات کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب رکھیں۔
PML-N Kallar Syedan Leaders Call on Raja Muhammad Zafar-ul-Haq, Exchange Goodwill
مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں کی راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات، خیریت دریافت کی
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 02، جنوری، 2026ء) –مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، اکرام الحق قریشی،نارہ سے راجہ سجاد،یوسی لہڑی سے راجہ فیاض یعقوب، صاحںزادہ قاضی عتیق احمد،راجہ حنیف، عبدالحمید ارائیں، راجہ مظہر و دیگر نے موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی بھی موجود تھے۔
Raja Farooq Haider Khan and Colonel Muhammad Shabbir Awan Visit Raja Muhammad Zafar-ul-Haq
راجہ فاروق حیدر خان اور کرنل محمد شبیر اعوان کی راجہ محمد ظفرالحق کی عیادت




