کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،4جون2025) عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں اراکین نے واٹر سپلائی کہوٹہ کے ماہانہ چارجز میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ ظالمانہ ٹیکس کو 200روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1500روپے گھریلو کنکشن جبکہ کمر شل چارجز ماہانہ سے بڑھا کر 3000کرنے کی تجویز کو عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ نے سر اسر زیادتی اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھر پوراحتجاج ہو گا۔ شہری پہلے ہی گندے نالے کا پانی استعما ل کرنے پر مجبور ہیں۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کے چالیس سالہ پرانے سورس کو بڑھانے کی بجائے شہر بھر میں بغیر کسی نقشے اور پلاننگ کے واٹر سپلائی لائنز بچھا کر شہریو ں سے نئے واٹر کنکشن کی مد میں پانچ ہزار روپے فی کنکشن کی وصولی پر شہری پہلے ہی سراپا ء احتجاج ہیں۔ کہوٹہ شہر کی 80فیصد آابادی واٹر سپلائی اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کہوٹہ کی موثر آواز سے پریشان ہوکر حکومتی جماعت کے مقامی اراکین کی جانب سے نئی
حقیقی انجمن تاجران اور خود ساختہ ایکشن کمیٹی کا قیام ہمیں اپنے مقاصد سے روک نہیں سکتا۔ عوام کی آواز کو دبانے کی بجائے حکومتی اراکین اپنی کارکردگی سامنے لائیں۔ سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی حاجی ملک عبدالرؤف سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، کاروباری و سماجی شخصیت ملک منیر اعوان، ریٹائرڈ پرنسپل ناظم قمر، امیر تحریک کہوٹین راجہ ناصر، عنائت اللہ ستی، سردار مسعود احمد سماجی کارکن، ملک طاہر، پروفیسر آصف کھٹڑ، راجہ رومان سعید، عمران ضمیر، راجہ تنویر بنارس نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر میزبانی کے فرائض ممتاز عالم دین عثمان عثمانی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر سرپرست اعلی حاجی ملک عبدالرؤف، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، ناظم قمر، منیر اعوان، عنائت اللہ ستی، آصف کھٹڑ اور دیگر مقررین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کہوٹہ حکومتی سیاسی دباؤ کی بجائے آزادانہ اپنا کام کرے۔ منتخب نمائندے اپنے صوابدیدی فنڈز خرچ کر کے منصوبوں کا افتتاح کریں۔ عوام کے ٹیکسوں اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز پرتختیاں لگانے کی بجائے حکومتی جماعت اپنی کارکردگی پیش کرے۔ اس موقع پر مقررین نے کہوٹہ کلر روڈ کی ناقص تعمیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ بارے کرنل وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کی تعمیر کا کام آخر ی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اسے جلد کھلاڑیوں کے لیئے کھلودیا جائے گا۔ مقررین نے ڈرائیوننگ لائسنس سنٹر کہوٹہ کے ختم کر کے راولپنڈی اور کلر سیداں شفٹ کر نے پر شدیداحتجاج کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ، سرجن، ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ اور دیگر سہولیات
فراہم نہ کرنے پر جلد عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ شہر کے مسائل بارے اپنا لائے عمل طہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے مطالبہ پر کہوٹہ پنڈی روڈ جوکہ عرصہ پانچ سالوں سے سست روی اور بار بار بندش کا شکار تھی کا کام شروع ہونا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ کہوٹہ پنڈی روڈ کا کام چند ہفتے قبل ملکی حالات اور انڈیا پاکستا ن کی جنگ کے باعث سست روی شکا ر رہا۔ اور اب دوبارہ کہوٹہ پنڈی روڈکا کام شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں حاجی ملک عبدالرؤ ف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے شہریوں پر واٹر سپلائی ماہانہ واٹر ریٹ میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہ ہے۔ دوسو روپے ماہا نہ بل بھی سراسر ظلم ہے شہریوں کو بغیر فلٹر کے گندے نالے کا پانی ایک دن او ر دودن کے وقفے سے صرف چند گھروں اور محلوں کو سپلائی کیا جارہا ہے۔ واٹر سپلائی ماہانہ چارجز میں اگر انتظامیہ اضافہ کر نا چاہتی ہے تو پہلے صاف پینے کا پانی شہریوں کو فراہم کرے۔اور مزید80فیصد شہری آبادی جو کہ واٹر سپلائی کی سہولت اور سورس سے محروم ہیں۔ پانی کے سورس بنا کر شہر کے نئے محلوں اور ملحقہ نئی شہری آبادیوں کو صاف پانی دے کر ماہانہ چارجز بڑھائے جائیں تو شہریوں کو کوئی اعتراض نہ ہے۔ آخر میں میزبان قاری عثمان عثمانی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے مشن کی کامیابی اور ملک و قوم کی سلامتی اور فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے خصوصی دعا کی۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تجا ویز آراء کو تحریری شکل میں لاکر شہریوں کے تحفظات بارے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، سی ای او کہوٹہ اور حکام کو درخواستیں ارسال کی جائیں گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – June 4, 2025) — In a meeting held by the Public Action Committee Kahuta, members unanimously rejected the proposed hike in monthly water supply charges from Rs. 200 to Rs. 1,500 for domestic connections and Rs. 3,000 for commercial ones, calling it unjust and oppressive.
Speakers, including Haji Malik Abdul Rauf, Col. (R) Waseem Janjua, and others, condemned the administration for delivering unfiltered, dirty water from outdated sources and demanded improvements before any increase in fees.
They also criticized the relocation of the Driving License Center to Rawalpindi, raised concerns over the substandard construction of the Kahuta-Kallar Road, and called for urgent appointments and facilities in the Tehsil Headquarters Hospital.
The meeting concluded with a decision to formally submit public concerns and suggestions in writing to the Assistant Commissioner and relevant authorities. A special prayer was offered for national security and unity among Muslims worldwide.
کہوٹہ، یونین کونسل کھدیوٹ کے گاؤں سنمبلہ میں 14 سالہ لڑکے کی خودکشی
Kahuta: 14-Year-Old Boy Commits Suicide in Union Council Khadyot Village Sanmbal
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،4جون2025) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سنمبلا ہ یونین کونسل کھدیوٹ میں افسوس ناک واقعہ 14سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل کھدیوٹ کے علاقہ سنمبلاہ کے رہائشی شاہد محمود کے 14سالہ بیٹے سمیر شاہد نے خود کو گولی مار کر خد کشی کر لی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو اپنی تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا اورواقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ مگر تاحال خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
Raja Sagheer Ahmed Congratulates People of Sambarial on By-Election Victory, Says Public Chose Maryam Nawaz’s Politics of Service
راجہ صغیر احمد کی اہلِ سمبڑیال کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد، مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو عوام نے ترجیح دی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2025) راجہ صغیر احمد نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر اہل سمبڑیال کو مبارکباد دی ہے اہل سمبڑیال نے منافقت اور انتشار کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا اور ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی خدمت کی سیاست کو چنا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے MPA راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا اور اب بھی ان شاء اللہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گاپاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے اچھے دن آ چکے ہیں پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہیں اور پنجاب کی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں آئندہ بھی وفاق اور پنجاب میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا میاں نواز شریف کی رہنمائی میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کومہنگائی سے نجات دلاکر دم لے گی۔