15 May 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Blackburn, UK: Tent Pegging Competition Held in Great Harwood, UK — Teams from Across Europe Participate

بلیک برن;گریٹ ہاروڈ، یوکے میں نیزہ بازی کا مقابلہ، یورپ بھر سے ٹیموں کی شرکت

بلیک برن، یوکے / (پوٹھوہار ڈاٹ کوم، شکیل سلام – 15 مئی 2025): برطانیہ کے خوبصورت علاقے گریٹ ہاروڈ، بلیک برن کے نواح میں حال ہی میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا، جس نے نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ممالک سے آنے والی ٹیموں کی شرکت کے باعث بھرپور توجہ حاصل کی۔ اس روایت پسند کھیل کی بین الاقوامی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ برطانیہ میں مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شائقین، بشمول مقامی انگریز خاندانوں، نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ روایتی لباس میں ملبوس گھڑسواروں کی مہارت، رفتار اور دلیرانہ کارکردگی نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

تقریب کے منتظم چوہدری خالد گجر نے اس موقع پر کہا کہ روایتی کھیلوں کے فروغ سے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی نہ صرف ایک مقابلہ جاتی کھیل ہے بلکہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے صدیوں پرانے جنگی گھڑسواری کے فن کا عملی مظہر بھی ہے۔

ایک اور منتظم نے کہا: “ہمیں خوشی ہے کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والے نوجوان اس کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یورپی ٹیموں کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ ثقافت اور روایت لوگوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔”

یہ مقابلہ نہ صرف کھیل کے حوالے سے اہم تھا بلکہ ثقافتی تبادلے کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ شرکاء نے مقامی کھانوں، روایتی موسیقی اور دیگر کمیونٹی سرگرمیوں سے بھی لطف اُٹھایا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں، جب کہ گھڑسواری کے فروغ کے لیے کام کرنے والے افراد کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔

جوں جوں برطانیہ اور دیگر ممالک میں نیزہ بازی کا رجحان بڑھ رہا ہے، گریٹ ہاروڈ جیسے ایونٹس اس تاریخی اور جاندار کھیل کے روشن مستقبل کی نوید دے رہے ہیں۔

Blackburn, UK / (Pothwar.com, Shakil Salam – May 15, 2025): A vibrant tent pegging competition was recently held in the picturesque town of Great Harwood, located near Blackburn, UK. The event drew widespread attention, with participants arriving not only from across the United Kingdom but also from several European countries, showcasing the growing international appeal of this traditional equestrian sport.

What stood out was the increasing enthusiasm for tent pegging among the British public. Spectators from diverse backgrounds, including many local English families, gathered to witness the event, a testament to the sport’s rising popularity in the UK. The stands were filled with excitement as riders in traditional attire wowed the crowd with their skills and daring performances.

Ch Khalid Gujjar, organiser of the event, emphasised the importance of preserving cultural heritage through such traditional sports. They noted that tent pegging is not only a competitive sport but also a link to centuries-old martial traditions of cavalry training from South Asia and the Middle East.

One of the organizers stated, “We are thrilled to see young British-born individuals taking part and reviving this beautiful heritage sport. The interest from European teams also shows the unifying power of culture and tradition.”

The event also served as a platform for cross-cultural exchange, with attendees enjoying traditional music, food stalls, and community activities alongside the main competition. Prizes and trophies were awarded to top performers, and special appreciation was given to those promoting equestrian sports among youth.

As tent pegging continues to gain ground in the UK and beyond, events like the one in Great Harwood reflect a promising future for this dynamic and historical sport.

Khurram Shehzad Rajput Hosts Grand Pakistani Cultural Festival in Iver, UK

خرم شہزاد راجپوت کی جانب سے آئیور، یوکے میں شاندار پاکستانی ثقافتی میلے کا انعقاد

آئیوور۔ یوکے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،15مئی2025)— خرم شہزاد راجپوت نے چار مئی کو سجایا پاکستانی ثقافت کا میلہ۔ پاکستانی کمیونٹی کے سماجی و سیاسی اور کاروباری راہنماٗ خرم شہزاد راجپوت نے آئیوور، انگلینڈ (یوکے) میں اپنی رہائشگاہ پر ایک بہت بڑی دعوت کا اہتمام کیا۔ جس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بی بی کیؤ پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں برطانیہ میں مقیم بھارتی ہندو اور سکھ کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔ 4 مئ 2025 ؁ بروز اتوار کی شام چار بجے شروع ہونے والا پاکستانی ثقافتی میلہ رات گئے تک جاری رہا۔ مہمان آتے رہے اور جاتے رہے۔ وہ مختلف قسم کے پاکستانی روایتی کھانوں کے علاوہ تکہ، کباب، شیش کباب، توے پر بھونے کلیجی اور پپوٹے، شیر خورمہ اور ہر قسم کے عمدہ، خوشبودار، میٹھے اور لذیذ پھل تھے۔ گاؤ تکیے اور کُشن پر براجمان مہمان حقے کے کش لے کر موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ لندن سے آئے فنکار گانے گا رہے تھے۔ رِکی لوبو نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ اور محفل لُوٹ لی۔ پاکستانی کلچرل سے مزین اس خوبصورت تقریب کے میزبان خُرم شہزاد راجپوت تھے۔ جبکہ ان کی معاونت ریڈنگ کے میاں سلیم، ڈاکٹر شہزاد قریشی اور بٹ برادران نے کی۔ اس موقع پر خرم شہزاد راجپوت کو معروف آرگنائزیشن کی طرف سے انٹرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ انڈین کمیونٹی بھی موجود تھی۔ پاکستانی میڈیا کی تعداد اس قدر تھی کہ شاہد ہی کوئی پیچھے رہ گیا ہو۔ صدر پاکستان پریس کلب لندن (یوکے) شوکت ڈار کے علاوہ انجینئر اسد علی و دیگر کوریج کیلئے موجود تھے۔ مہمانوں میں سلاؤ انگلینڈ کے معروف اور ہر دلعزیز کاروباری، سماجی اور سیاسی راہنماٗ محمد زاہد راجہ، کونسلر افتخار احمد، مشتاق لاشاری، اظہر چوہان،ساجد بٹ، ساجد جنجوعہ،گلفراز کیانی، امجد بوبی، چوہدری ظفر اقبال، ماجد بٹ اور پیریش کونسلر و سابق چیئرمین کالن بروک اینڈ پوائل پیریش کونسل نوید رانا کے علاوہ دیگر شریک ہوئے۔ خُرم شہزاد راجپوت نے تمام مہمانوں کا اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ چار مئی کی شام یونائیٹڈ لیگل ایکسپرٹس ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کے خرم شہزاد راجپوت کے ہالوہِل ہاؤس میں منعقدہ پارٹی میں ہر کوئی لائیو میوزک سے لطف اندوز ہوا۔ اور گلوکاروں کو دل کھول کر داد اور ویلیں دیں۔ میٹ اینڈگرِیٹ بی بی کیؤ ڈنر کے لذیذ کھانے دل موہ گئے۔ کوئی مہمانوازی کا گُر راجہ خُرم شہزاد راجپوت سے سیکھے۔ جنہوں نے اپنی خاندانی روایت کو برقار رکھا ہوا ہے۔ نماز مغرب کے موقع پر باجماعت نماز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان کے روایتی کھانوں کی خوشبو فضاٗ میں اس قدر رچی بسی تھی کہ مقامی کمیونٹی بھی گرم مصالحوں کی مہک سے محروم نہ رہ سکی۔لان میں منعقد کی گئی یہ ایک منفرد نوعیت کی عوامی تقریب زار و زعفران بنی ہوئی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی ماحول کو کم کرنے اور امن کے پرچار کی بات کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کا اخلاق و پیار اور دوستی کی مثال اندین کمیونٹی نے دی۔ جو وہاں موجود تھی۔

Ujala Foundation Launches Football Academy for Muslim Youth in Slough, UK

اُجالا فاؤنڈیشن کا سلاؤ یوکے میں مسلمان بچوں کے لیے فٹبال اکیڈمی کا قیام

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،15مئی2025)—اُجالا فاؤنڈیشن فٹبال اکیڈمی کا قیام عمل میں لائی۔ مینر پارک سلاؤ انگلینڈ (یوکے) میں قائم ادارہ اُجالا فاؤنڈیشن نے ایک قدم اور آگے بڑھ کر مسلمان بچوں کی صحت مندانہ تفریحی اور کھیل کُود کی سرگرمیوں کےلئے فٹبال اکیڈیمی کی بنیاد رکھی ہے۔ پہلے ہی روز بچے اکیڈمی میں کھیل کےلئے رجسٹرڈ ہوئے۔ اُجالا اسلامک سینٹر نے بچوں کےلئے فٹبال اکیڈمی کھولی ہے۔ ہر ہفتہ کو جمعہ کے دن شام کو ملحقہ پارک میں بچے فٹبال کھیلا کریں گے۔ ۸۰ سے زائد بچے کھیل کُود اور ورزش کےلئے میدان میں آئے۔ جہاں انکی تربیت کےلئے کوچ موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اُجالا فاؤنڈیشن ذوالفقار علی وارثی، وائس چیئرمین راجہ ارشد محمود جنجوعہ، یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایجوکیشنل سیکرٹری اشتیاق حسین ( اُجالا سپورٹس سیکرٹری اینڈ ہیڈ کوچ )، مسٹر نائید خان ( پبلک ریلیشنز آفیسر اینڈ میڈیا سپوکس مین سیکرٹری، ٹرسٹی راجہ ظفر جاوہد کیانی، ڈاکٹر حسین محمود، راجہ ظفر، ڈاکٹر عاصم خان، ہاشم محمود، ایکپرٹس کوچ حسن، قاسم، ہاشم، عاصم، بشیر، انور و دیگر کے علاوہ مہمان خصوصی مشہور فٹبالر شریف جنکو موجود تھے۔ چیئرمین زوالفقار علی وارثی نے کہا کہ بچوں کےلئے کھیل کُود اور تفریحی کے مواقع مہیا کرنے کےلئے فٹبال اکیڈیمی کا اجراٗ کر دیا ہے۔ ہم نے کھیلوں کے فروغ کےلئے فٹبال کی ٹیمیں بھی بنا رکھی ہیں۔ جنہوں نے سلاؤ اور ایلزبری کے میچوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت کر ٹرافیاں بھی لائے ہیں۔ جبکہ دیگر انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز بھی بچے سینٹر میں کھیلتے ہیں۔ جیسے بیڈ منٹن اور ٹینس ہیں۔ اُجالا فاؤنڈیشن بڑی مہارت اور کامیابی کے ساتھ یوتھ کلب چلا رہا ہے۔ اور طالب علم بچے ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ بچے ٹیکنالوجی اور کمپؤٹر پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ گیمز کھیلتے ہیں۔ ایسے میں انکی باہر کھلی ہوا میں صحتمندانہ جسمانی ورزش کی بھی ضرورت ہے۔ وہ زیادہ وقت سکول اور گھر میں گزارتے ہیں۔ اور ہمیں فخر ہے کہ بچوں کو فٹبال ایسے کھیل سیکھنے اور کھیلنے کےلئے اکیڈمی کی بنیاد رکھی۔ اور اس کےلئے مجھ سمیت میری ٹیم نے بڑی محنت کی۔ اپنا قیمتی وقت دیا۔ اور میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور یہ کمیونٹی کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔ کمیونٹی ہمارا سرمایہٗ افتخار ہے۔

Chaudhry Tufail Elected UK Councillor for the Seventh Time in Aylesbury

ایلزبری; چوہدری طفیل ساتویں بار برطانوی کونسلر منتخب، گلنواز کیانی کی مبارکباد

ایلزبری۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،15مئی2025)—چوہدری طفیل کو ساتویں مرتبہ کونسلر منتخب ہونے پر گلنواز کیانی کی مبارکباد۔ ایلزبری انگلینڈ یوکے کے سابق میئر کونسلر چوہدری محمد طفیل کو مسلسل ساتویں مرتبہ برطانوی کونسلر متخب ہونے پر سلاؤ کے گلنواز کیانی مرکزی رابطہ سیکرٹری آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے نے انکی رہائشگاہ پر جا کر مبارکباد دی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ برٹش کشمیری کونسلر چوہدری محمد طفیل کا آبائی تعلق سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔ یکم مئی ۲۰۲۵ ؁ بروز جمعرات کو انگلینڈ کی لوکل کونسلوں کے انتخابات میں انہوں نے ساتویں مرتبہ حصہ لیا۔ اور عوام نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ ان کی الیکشن میں مسلسل ساتویں مرتبہ کامیابی ایک ریکارڈ ہے۔

Muhammad Shabir Raja Nominated for ‘Son of Pakistan’ Award

محمد شبیر راجہ فرزند پاکستان ایوارڈ کے لیے نامزد، کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد

سلاؤ۔یوکے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،15مئی2025)— محمد شبیر راجہ فرزند پاکستان ایوارڈ اور اعزاز کےلئے نامزد۔ کمیونٹی کی مبارکباد۔ سلاؤ میں مقیم سماجی ، کاروباری و سیاسی راہنماٗ و صدر پاکستن ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ محمد شبیر راجہ کو فرزند پاکستان ایوارڈ اور اعزاز کےلئے نامزد کر لیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستان کے سماجی راہنماٗ ذوالفقار علی بھٹو آف جڑانوالہ پنجاب کی تنظیم نے انہیں سالانہ ایوارڈ کےلئے انکی کمیونٹی خدمات پر نامزد کیا ہے۔ یہ ایوارڈٖ جون ۲۰۲۵ ؁ کو لندن میں منعقدہ تقریب میں دیا جائے گا۔ خطہٗ پوٹھوار کے زرخیز علاقے کلر سیداں سے آبائی تعلق رکھنے والے برٹش پاکستانی لیڈر محمد شبیر راجہ کو فرزند پاکستان ایوارڈ کےلئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Chaudhry Aslam and Community Leaders Salute Pakistan Armed Forces for Historic Victory Against Indian Aggression

چوہدری اسلم و دیگر کا افواجِ پاکستان کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین

سلاؤ۔یوکے(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،15مئی2025)— افواج پاکستان کو بہادری پر خراج تحسین پہش کرتے ہیں۔ چوہدری اسلم۔ برطانیہ میں مقیم گجرات پاکستان سے تعلق رکھنے والے چوہدری اسلم آزاد کشمیر کے سردار عظمت علی، بشیر بھٹی اور عابد بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جو بھارت کی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئیں۔ اور وطن کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی۔ پاکستان نے اپنے جذبہ ایمانی سے لبریز ہو کر کئی گنا زیادہ فوجی طاقت کے زعم میں مبتلا بھارت کو شکست دی۔ اور مودی کا جنگی بخار اتار دیا۔ دنیا بھی پاکستان کی افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اور جنگی تکنیک کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکی۔ پاکستان کی سول اور فوجی قیادت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کے آپریشن سندور کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں۔ باطل قوتیں پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے سامنے ٹک نہ پائیں اور خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں۔ پاکستان قوم کا حوصلہ اور جذبہ بھی دیدنی تھا۔ جو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کا دفاع کر رہی تھی۔ اس کامیابی پر قوم نے اطہار تشکر منایا۔ ہم پاکستان کی مایہ ناز بہادر افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے بھارت کی جارحیت کو اپنے قوت بازو سے روکا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button