DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Local Residents in Dhok Garhala, Nala Muslimana, Hold Police Officers Hostage and Brutally Assault Them
نلہ مسلماناں کی ڈہوک گڑھالہ میں مقامی افراد نے سب انسپکٹر اور دو پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔05,اپریل، 2025ء) –15 پکار پر کال کرنے کا ساخشانہ،پولیس اور مقامی لوگ تو تکرار اور ہاتھا پائی کے بعد آپس میں گتھم گتھا ہو گئے،لوگوں نے پولیس کے تھانیدار اور ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا پتھراؤ کرکے پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا مقامی افراد نے سب انسپکٹر اور دو پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا یہ افسوسناک واقعہ یوسی نلہ مسلماناں کی ڈہوک گڑھالہ میں گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب 15 پکار پر شہری کی کال پر پولیس سب انسپکٹر احمد ندیم کی سربراہی میں ڈہوک گڑہالہ پہنچی تو اس نے وہاں موجود ایک نوجوان کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر اہل محلہ مشتعل ہو گئے فریقین میں ہاتھا پائی مار کٹائی کے بعد مقامی افراد ذیادہ تعداد میں جمع ہو گئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے پولیس کو گھیر لیا اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر مکمل بے بس کردیا درجنوں کی تعداد میں لوگ پولیس پر پل پڑے اور ان پر تشدد شروع کردیا انہیں لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور یرغمال بنا لیا جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مغوی پولیس کے سب انسپکٹر احمد ندیم اور دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا کے پولیس اسٹیشن کلرسیداں منتقل کردیا ادہر کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر احمد ندیم نے مضروبی حالت میں مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب 8 بجے کے قریب،بمعہ کانسٹیبل دلدار حسین،کانسٹیبل ذیشان حفیظ بسواری سرکاری گاڑی ڈرائیور کانسٹیبل سجاد باوردی بامسلح پڑتال پٌکار 15ایمرجنسی کال و دریافت درخواست ازان قمر حسب نشاندہی کالر مکان ازان مسماۃ یاسمین عالم واقع موضع نلہ مسلماناں ڈھوک گڑھالہ پہنچا تو جائے متذکرہ پر مسمیان محمد سلیم،غلام عباس،غلام فاروق پسران جلال دین موجود تھے جن سے میں نے بابت پکار 15 و درخواست دریافت کی جنہوں نے یک دم طیش میں آ کر باآواز بلند مغلظات بکتے ہوئے اہالیان محلہ کو اکٹھا ہونے کیلئے موقع پر پہنچنے کیلئے للکارنا شروع کر دیا کہ اسی اثنا میں ملحقہ گھروں سے مستورات جن کے نام بعد میں رمشہ بی بی زوجہ محمد سلیم،نورین اختر زوجہ غلام عباس معلوم ہوئے ہمراہ 6/7 کس نامعلوم عورتیں جنہیں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں مسلح ہائے پتھر و ڈنڈے جبکہ مسمیان جن کے نام حسن عباس،مسلح پسٹل 30 بور،توفیق ولد محمد جمیل، محمد عارف ولد خادم حسین،عثمان ولد سلام حسین، ساجد ٹریکٹر ڈرائیور،اظہر سوزوکی ڈرائیور،کلیم ولد نامعلوم،عثمان بھٹی ہمراہ 18/20 نامعلوم اشخاص مسلح ہائے ڈنڈے جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں جائے موقع پر دوڑتے ہوئے آئے اور مجھ سمیت ہمراہ ملازمان پر باہم نیت مشترک حملہ اور ہو گئے کہ اسی دوران مسمی حسن عباس مذکورہ نے وار بٹ پسٹل مجھ پر کیا جو مجھے سر پر پچھلی جانے لگا جس پر خون بہنے لگا،مسمی سلیم نے کہیں سے ڈنڈا اٹھا کر مجھ پر وار کیا جو مجھے بائیں ہاتھ کی پشت پر لگا میں زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا مجھ گرے ہوئے اور ہمراہی ملازمان پر باہم نیت مشترک ڈنڈوں لاتوں اور مکوں سے مارنا اور چھینا جھپٹی شروع کر دی اسی دوران مسمی حسن عباس نے پسٹل میری چھاتی پر تانتے ہوئے میری دائیں پاکٹ پینٹ سے میرا موبائل فون نکال لیا جبکہ مسمی غلام فاروق نے میرا گلا دباتے ہوئے میرے سامنے والی جیب بائیں سائیڈ سے نقد رقم 6300 روپے بمعہ میرا اصل شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات نکال لیں جبکہ مسمی محمد سلیم نے میرا ذاتی میٹرولا سیٹ میرے ہاتھ سے زبردستی چھین لیا۔کلرسیداب پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف زیردفعہ 397,342,353, 186,427,147, 148,149 ت پ مقدمات درج کر لیے ہیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 5, 2025) – A routine police response to a 15 emergency call turned violent in the village of Dhok Garhala, UC Nala Muslimana, when a confrontation between police officers and local residents escalated into a brawl.

چنگے ٹکرے پلساں نوں گڑھالے دے جٹ لوکی۔ وچلی گل سمجھ نی آئ جے 15 تے کال کیوں ھوئ؟