Gujar Khan: Four Injured in Gunfire Incident Due to Old Feud in village Goleen
گوجر خان: گولین گاؤں میں دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ، چار افراد زخمی
Raja Tariq AyubApril 4, 2025
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب۔05,اپریل، 2025ء) – یونین کونسل بیول کے نواحی علاقے گولین میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولین کے رہائشی سعید نے پرانی دشمنی کی بنیاد پر محمد تاج کے گھر جا کر فائرنگ کر دی، جس سے محمد تاج کے دو بیٹے، مزمل اور اکرام، زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے دوران مقامی افراد نے سعید کو قابو میں کر لیا، تاہم ہاتھا پائی کے دوران سعید اور محمد تاج بھی زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub – April 5, 2025) – A gunfire incident occurred in the Golin area of Union Council Bewal due to a longstanding enmity, leaving four people seriously injured.
According to initial reports, a resident of Golin, Saeed, opened fire at the house of Muhammad Taj over an old dispute. As a result, Muhammad Taj’s two sons, Muzammil and Ikram, were injured. During the incident, local residents managed to overpower Saeed, leading to a scuffle in which both Saeed and Muhammad Taj were also injured.
All injured individuals were immediately taken to a nearby hospital, while police have launched an investigation into the matter. Further details will emerge as the inquiry progresses.
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سالانہ نتائج کی تقریب
Gujar Khan: Annual Result Ceremony Held at Government Higher Secondary School Bewal
گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب۔05,اپریل، 2025ء) –گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اول، دوم، سوم آنے والے طلباء کو انعامات دئیے گئے۔ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں آج سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری سیکشن، مڈل سیکشن کی کلاسز کے نتائج سنائے گئے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ سکول کے طالب علموں نے اساتذہ کا احترام، علم کی اہمیت کے عنوان سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پرائمری سیکشن کے طلباء نے ٹیبلو پیش کیے۔سابق عربی ٹیچر علامہ شبیر احمد ساجد نے معاشرے میں استاد کا مرتبہ، اہمیت، عزت و احترام اور تعلیمی ادارے کا مقام و مرتبہ پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔پرنسپل احمد اکرام صاحب نےاپنےخطاب میں کہا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں جس طرح آج کا دن ان کے لیے اہمیت کا حامل ہے اسی طرح والدین بچوں کو بتایئں ایک استاد کی کتنی عزت ہے اور اس کا کیا مقام و مرتبہ ہے۔ یاد رکھیں تعلیمی نظام استاد کی عزت و مرتبہ سے قائم ہے۔ اس تقریب میں سکول کمیٹی کے ممبران اظہر بھٹی، شبیر بلوچ، سلطان محمود، سابق ٹیچر راجہ اشتیاق،سابق ٹیچر راجہ جبار، سابق ٹیچر شبیر ساجد،سابق ٹیچر صدیق بٹ، معززین علاقہ، اور والدین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سکول ہذا کے ٹیچر شوکت حسین نے سر انجام دیئے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub – April 05, 2025) – The Government Higher Secondary School Bewal organized its annual result ceremony, where students securing first, second, and third positions were awarded prizes.
The event commenced with the recitation of the Holy Quran and a Naat. Students expressed their thoughts on the importance of knowledge and respect for teachers, while the primary section students presented a tableau performance.
Former Arabic teacher Allama Shabbir Ahmed Sajid spoke on the esteemed status of teachers in society and the vital role of educational institutions. Principal Ahmed Ikram emphasized the responsibility of parents in monitoring their children’s progress and teaching them the value of respecting teachers, as the education system thrives on the dignity and honor of educators.
The ceremony was attended by school committee members Azhar Bhatti, Shabbir Baloch, Sultan Mehmood, and former teachers Raja Ishtiaq, Raja Jabbar, Shabbir Sajid, and Siddique Butt, along with a large number of community members and parents. The stage secretary duties were performed by school teacher Shaukat Hussain.