26 March 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

UK / Kallar Syedan: Marriage Fraud in the UK: Exploiting Immigration Laws Through Fake Abuse Claims

برطانیہ / کلر سیداں: شادی کے نام پر فراڈ، جعلی الزامات کے ذریعے امیگریشن قوانین کا غلط استعمال

برطانیہ/کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔26,مارچ، 2025ء) — برطانیہ میں ہونے والی شادیوں کی آڑ میں دھوکہ اور فراڈ معاشرتی زندگیوں کو بے پناہ نقصان پہنچا رہا ہے حالیہ دنوں میں ایک فراڈ اسکیم منظر عام پر آئی ہے کہ کچھ افراد بڑے منظم انداز میں ازدواجی ویزا کے ذریعے برطانیہ کے امیگریشن نظام کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان شادیوں کے حوالے سے ہے جو برطانوی شہریوں اور پاکستانی افراد کے درمیان ہوتی ہیں۔

یہ دھوکہ دہی عام طور پر بظاہر حقیقی شادی کے طور پر شروع ہوتی ہے ایک بار جب یہ افراد برطانیہ پہنچ جاتے ہیں تو پھر یہ جھوٹے الزامات کے ذریعے اپنے برطانوی شریکِ حیات کے خلاف گھریلو تشدد یا جنسی تشدد جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہیں تاکہ برطانیہ میں مستقل رہائش اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں۔ یہ جھوٹے الزامات بے گناہ شہریوں کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں، مالی نقصان اور جذباتی پریشانیوں کا شکار بناتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے کچھ علاقوں میں ایسے منظم تربیتی کورسز کروائے جا رہے ہیں جہاں لوگوں کو جھوٹے شواہد بنانے اور قانونی راستے کا غلط استعمال کر کے نظام کو دھوکہ دینے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف جائز دعووں کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ برطانیہ کے امیگریشن نظام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔یہ مسئلہ خاص طور پر چھ سے زائد برطانوی شہریوں کو متاثر کر چکا ہے جنہوں نے کَلر سیداں کے افراد سے شادیاں کیں ان متاثرین میں کئی معروف تاجر بھی شامل ہیں جو اس فراڈ میں ملوث ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق ان خواتین کے خاندان بھی اس اسکیم کے تحت اپنی بیٹیوں کی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اس دھوکہ دہی کو کامیابی سے انجام دے سکیں بعض کیسز میں یہ خواتین اپنے شریک حیات پر ریپ اور گھریلو تشدد کے جھوٹے الزامات عائد کرتی ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا ادراک ہوتا یے کہ ان کے مضائقہ خیز لغو بے بنیاد الزامات کے نتیجے انہیں نہ صرف ان کے ویزا کی جلد منظوری بلکہ رہائش اور سرکاری فوائد بھی حاصل کرنے میں مددگار ہوں گے۔ حیرت انگیز طور پر کئی کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ اہداف حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے بوائے فرینڈز کو بھی برطانیہ بلاتی ہیں جو دھوکہ دہی اور استحصال کی شدت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اس اسکیم کے نتائج متاثرہ برطانوی شہریوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں جو بے بنیاد الزامات کے باعث گرفتاری عوامی بے عزتی رسوائی اور جذباتی دھچکوں کا سامنا کرتے ہیں ان جھوٹے الزامات کے دفاع کے لیے دباو اور سماجی بدنامی کے باعث کئی متاثرین نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے فراڈیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے جو شادیوں کے ذریعے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی زندگیاں زہر الود کر رہے ہیں اس بابت پاکستان اور برطانوی حکومت مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت یے۔

UK/Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 26, 2025) – Marriage fraud under the guise of spousal visas is causing significant harm to social lives in the UK. A recent scam has come to light, revealing that some individuals are systematically abusing the UK’s immigration system through fraudulent marriages between British citizens and Pakistani nationals.

These fraudulent marriages often begin as seemingly genuine relationships, but once the foreign spouse arrives in the UK, they falsely accuse their British partner of domestic violence or sexual abuse. This allows them to claim permanent residency and additional government benefits. Such false allegations leave innocent individuals entangled in legal battles, facing financial losses and emotional distress.

Reports suggest that organized training courses are being conducted in certain areas of Pakistan, where people are taught how to fabricate evidence and manipulate legal loopholes to deceive the system. This not only undermines genuine immigration claims but also erodes trust in the UK’s immigration framework.

The issue has already affected more than six British citizens who married individuals from Kallar Syedan. Among the victims are several well-known businessmen who have fallen prey to this fraudulent scheme. Allegedly, families of these women also support the deception, helping them execute the scam successfully.

In some cases, these women falsely accuse their British spouses of rape and domestic violence, knowing that such allegations can expedite their visa approval and grant them residency and government benefits. Shockingly, after securing their status, many of them invite their boyfriends to the UK, further intensifying the deceit and exploitation.

The consequences for the victims of this scam are devastating. Many British citizens face wrongful arrests, public humiliation, and emotional trauma. The pressure of legal defense and social disgrace has pushed some victims into severe psychological distress.

Authorities in both Pakistan and the UK need to collaborate to crack down on these fraudulent practices, ensuring that those exploiting the system face strict legal consequences.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button