25 March 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Unprecedented Inflation Ahead of Eid, Basic Necessities Out of Reach for Common Citizens

عید کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ شہر میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2025)
عید کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ شہر میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے،آٹا، گھی، تیل،چینی، دالیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گی، کپڑے سینے والے کاریگروں نے بھی از خود ریٹ بڑھا دیے،جبکہ کپڑے،جوتوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کر نے لگی،حالیہ ہو شربا مہنگائی کے جن نے محنت کشوں اور غریبوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں بلکہ اس ہو شربا اور ناقابل برداشت مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کی عید کی خوشیاں بھی ماند کر دیں سروے میں محنت کش مزدور نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے گھر کا چولہا بہت مشکل سے چلتا ہے۔ بلکہ کئی دن تو روکھی سوکھی سے گزر اہوتا ہے محنت کش اصغر نے بتایا کہ میں لوڈر رکشا چلاتا ہوں کبھی مزدوری مل جاتی ہے اور کبھی خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں مہنگائی کے جن نے ہم غریبوں کو نگل گیا ہے پیٹ بھرنا مشکل ہو گیا ہے۔مزدور عثمان نے بتایا کہ مہنگائی نے مزدور سے زندگی کا حق چھین لیا ہے۔اشرف کیانی،طاہر چوہان، شمس اخلاق نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی مقروض ہوتا ہے اوپر سے بدترین مہنگائی نے ہمارا جینا حرام کر دیا۔ غریبوں،محنت کشوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غریبوں اور محنت کشوں کے لیے اشیائے خوردونوش کے علاوہ بجلی،گیس سستی کی جائے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 25, 2025): With the arrival of Eid, inflation in Kahuta has broken all previous records, making essential commodities such as flour, ghee, oil, sugar, and pulses unaffordable for the common people. Tailors have also increased their stitching rates, while the prices of clothing and shoes have skyrocketed.

The recent wave of unbearable inflation has not only robbed laborers and the poor of their Eid celebrations but has also significantly impacted the middle class. In a local survey, daily wage workers expressed their distress over the rising costs of living. A laborer, Asghar, who drives a loader rickshaw, shared, “Sometimes I get work, and sometimes I return home empty-handed. This inflation has swallowed us whole, and it has become difficult to afford even a single meal.”

Another worker, Usman, stated, “Inflation has deprived laborers of the right to live.” Meanwhile, salaried individuals, including Ashraf Kayani, Tahir Chauhan, and Shams Ikhlaq, lamented that they were already struggling with debt, and the skyrocketing prices have made survival even more challenging.

The laborers and underprivileged sections of society have urged the government to take immediate action to control inflation and provide relief by reducing the prices of essential commodities, electricity, and gas.

 


معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کا فلاحی کاموں کو محض اللہ کی رضا کے لیے کرنے کا عزم

Renowned Social and Political Figure Raja Mudassar Razzaq Janjua Emphasizes Welfare Work for the Sake of Allah’s Pleasure

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ 2025)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ ویلفیئر کے کام کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ خالص اللہ اور اس کے رسول ﷺکی رضاء کی خاطر کرتا ہوں،غریب مسکین افراد کی مدد کرکے دلی سکون ملتا ہے،اللہ کا دیا ہوا مال انسان جب اس رضا کے ساتھ ان کی راہ میں دیتا ہے وہ مالک اس کو وہی مال منافع کے ساتھ واپس لوٹتا ہے انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اس ماہ مقدس میں اپنے اپنے علاقوں کے غریب،یتیم افراد کی مدد کریں کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے عبادت سے جنت اور خدمت سے خدا ملتا ہے پوری مخلوق اللہ کی ہے جس نے مخلوق خدا کی خدمت کی اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا ہم سب کو چا ہے کہ اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں غربا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور اس طرح عید سے قبل بھی اس افراد میں عید گفٹ بھی زیادہ سے زیادہ تقسیم کر کے غریبوں کو عید کی خشیوں میں شریک کریں۔

Warm Welcome for Social Figure Abrar Hussain Chaudhry at Islamabad Airport After Performing Umrah

معروف سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ 2025)
معروف سماجی شخصیت صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری کی ادائیگی عمرہ کے بعد وطن واپسی اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر دوست احباب فیملی ممبران کا بھرپور استقبال، سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات کی رہائش گاہ آمد متعدد شخصیات کی فون پر مبارک باد پیش اس موقع پرسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی و سابق ضلعی چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی شیخ ساجد الرحمن، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین راجہ عامر مظہر یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق وائس چیئرمین عبدالحمید مغل یوسی دکھالی، معروف کاروباری سماجی شخصیت سیٹھ چوہدری عامر وسیم، صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن یو اے ای حاجی عبدالمجید مغل، مرکزی چیئرمین مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفیٰ مغل، چیئرمین یوسی غزن آباد طارق یاسین کیانی، وائس چیئرمین ظفر عباس مغل، سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، سابق جنرل کونسلر یوسی گف حاجی چوہدری زاہد اقبال، سابق جنرل کونسلر چوہدری فرزند علی، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر عبدالمجید چوہدری، جنرل سیکرٹری ملک محمد یوسف، نائب صدر کسان ونگ مسعود اختر، نائب صدر راجہ خالد محمود جنجوعہ، جنرل سیکرٹری کسان ونگ شفیق بھٹی، کسان ونگ شوکت محمود، معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد قیاس، معروف سیاسی سماجی شخصیت قاسم مشتاق کیانی، چیف ایڈیٹر محاسبہ ملک عابد اعوان، صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمر السلام، نائب صدر پریس کلب چوہدری جواد مجید، ڈپٹی ایڈیٹر پنڈی پوسٹ شہباز رشید چوہدری، ایڈیٹر پوٹھوہار نیوز طارق بٹ، کرائم رپوٹر آصف شاہ، ڈی ایس پی ملک سہیل ظفر، انسپکٹر پرویز بھٹی، سب انسپکٹر راجہ اصغر سلطان، انجینئر راجہ سہیل منیر، ایڈووکیٹ ملک فہد، پرنسپل پنجاب کالج ملک ندیم ایاز، ڈاکٹر سعید الرحمن، ڈاکٹر شاہد، صدر پولیس فاوّنڈیشن ویلفیئر چوہدری کاشف ریاض، معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد فاروق جلالی، راجہ محمد الیاس، چوہدری ابراہیم، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین رانا محمد بوٹا، ریجنل چیئرمین این ٹی ڈی سی یاسین خان، ریجنل چیف آرگنائزر ایسکو سید غفور گل، لائن سپریڈنٹ ذوہیب بھٹی، راشد محمود، ملک مدثر اعوان، راجہ بابر علی، سابق چیئرمین زکواۃ کمیٹی چھپر ماسٹر چوہدری محمد نجیب، معروف سیاسی سماجی شخصیت بابو محمد اخلاق، سابق چیئرمین زکواۃ کمیٹی نوتھیہ شریف حاجی چوہدری عبدالرزاق، معروف سماجی شخصیات چوہدری سلیم اللہ المعروف مٹھو، چوہدری سرمد وینس، چوہدری نایاب سرور، چوہدری حاجی سلطان محبوب، برطانیہ کی کاروباری شخصیت چوہدری واسق علی خان، محمد ایوب خان و دیگر نے رہائش گاہ جا کر مبارک باد پیش کی۔

Kahuta’s Political and Social Figure Syed Nazabat Hussain Naqvi Congratulates Syed Masood-ul-Hassan Shah on His Appointment as Assistant Attorney General


“کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت سید نذابت حسین نقوی کی سید مسعود الحسن شاہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات ہونے پر مبارکباد”

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین نقوی نے سید مسعود الحسن شاہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سینئر معروف قانون دان اور پیپلز لائیرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے صدر سید مسعود الحسن شاہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کی اعلیٰ عدالتوں کے لئے فوری طور پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کر دیا ہے،سید مسعود الحسن شاہ آج پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی شروع کریں گیاس اہم آئینی عہدے پر تعیناتی پرکہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین نقوی اور دیگر نے سید مسعود الحسن شاہ کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں سے اعلیٰ عدالتوں میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ان کی تعیناتی پارٹی کے لئے قانونی اور آئینی خدمات کے عوض صدر مملکت آصف علی زرداری نے کر کے ان کی خدمات کااعتراف کیا ہے۔

Raja Zafeer Kayani of the UK Performs Umrah, Receives Congratulations from Family and Friends

راجہ ظفیر کیانی آف یو کے نے عمرہ ادا کر لیا، عزیز و اقارب اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2025)
راجہ ظفیر کیانی آف یو کے نے عمرئے کی ادائیگی کر لی، راجہ ظفیر کیانی آف یو کے کو عمرئے کی ادائیگی پر ان کے عزیز و اقارب، دوستوں سمیت معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے، راجہ ظفیر کیانی آف یو کے دوبیرن کلاں کی رہائشی بزرگ سماجی و مذہبی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی کے داماد، راجہ ناصرعلی کیانی یوکے،پرواز آٹوز دوبیرن کلاں والے معروف سماجی وکاروباری شخصیت راجہ یاسر علی کیانی اورراجہ اسدعلی کیانی کے بہنوئی ہیں، راجہ ظفیر کیانی آف یو کے کو عمرئے کی ادائیگی پر ان کے عزیزوں حاجی راجہ ریاست علی،راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ ناصرعلی کیانی یوکے، راجہ یاسر علی کیانی،راجہ اسدعلی کیانی ان کے دوستوں، میاں منیر چشتی،کبیر جنجوعہ، طاہر مغل نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2025)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا ایم سی کہوٹہ کے انجینئر حبیب ستی سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت،گذشتہ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے مونسپل کمیٹی کہوٹہ انجینئر حبیب شہزاد ستی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پران سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button