13 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Parking Dispute Outside Astana Haq Khateeb Ali Badshah Turns Into Battlefield

آستانہ حق خطیب علی بادشاہ کے باہر گاڑی پارک کرنے پر تنازعہ نے میدان جنگ کی صورت اختیار کر لی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔13,مارچ، 2025ء)—کلر بائی پاس پر واقعہ آستانہ حق خطیب علی بادشاہ کے باہر گاڑی پارک کرنے پر تنازعہ نے میدان جنگ کی صورت اختیار کر لی درجنوں افراد ڈنڈوں پتھروں سے دو افراد پر ٹوٹ پڑے لاتوں مکوں کا بھی ازادانہ استعمال کیا گیا اس دوران دونوں افراد زمین پر گر گئے جنہیں وہاں موجود لوگ مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ساری لڑائی جھگڑے میں کلرسیداں پولیس کی موبائل بھی موجود رہی اور اس میں موجود لوگ تماشا دیکھتے رہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار سارے واقعہ کی ویڈیو بناتا رھا بعد ازاں دونوں زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا زخمیوں کی شناخت مرزا خورشید اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے

تازہ ترین اپڈیٹ

ادہر کلرسیداں پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں زبیر ولد خادم سکنہ سکیم 3 ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی،مرزاخورشید ولد مرزا نذیر سکنہ محلہ صادق آباد کلر سیداں،نزاکت ولد تنویر سکنہ نمبل کلر سیداں،عالمگیرولد افسر سکنہ پیکاں،عاطف ولدجمیل سکنہ بمعہ گنگال۔ہردو فریقین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے میڈیکل کروایا جا رہا ہے بعد حصول میڈیکل کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائے گی.

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 13, 2025): A parking dispute outside the Astana Haq Khateeb Ali Badshah on Kallar Bypass escalated into a violent clash, resembling a battlefield. Dozens of individuals armed with sticks and stones attacked two people, also using kicks and punches freely.

During the altercation, both victims fell to the ground, where they continued to be assaulted by the crowd. Interestingly, a mobile unit of the Kallar Syedan police was present at the scene but remained passive, merely observing the brawl. Additionally, a city traffic police officer was seen recording the incident on video instead of intervening.

Later, the injured individuals, identified as Mirza Khurshid and Zubair, were transferred to THQ Hospital Kallar Syedan for medical treatment.

Latest Update;

KALLAR SYEDAN: The Kallar Syedan police have confirmed an incident in which five individuals from both sides were injured during a clash. The injured have been shifted to the hospital for medical treatment.

According to police sources, the injured individuals include:

  • Zubair, son of Khadim, resident of Scheme 3, Dhok Chaudhrian, Rawalpindi

  • Mirza Khurshid, son of Mirza Nazir, resident of Mohalla Sadiqabad, Kallar Syedan

  • Nazaqat, son of Tanveer, resident of Numbal, Kallar Syedan

  • Alamgir, son of Afsar, resident of Paikan

  • Atif, son of Jamil, resident of Bama Gangal

Medical examinations of both parties are being conducted at THQ Hospital Kallar Syedan, following which legal action will be taken as per regulations.

کلر سیداں میں 21 سالہ عبدالرحیم بھٹی کے قتل کا مقدمہ درج، دو دوست نامزد

Murder Case Filed in Kallar Syedan Over 21-Year-Old Abdul Rahim Bhatti’s Killing, Two Friends Accused

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔13,مارچ، 2025ء)—کلر سیداں پولیس نے 21 سالہ نوجوان عبدالرحیم بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں مقتول کے والد محمد لطیف سکنہ روات کی درخواست پر مقتول کے دو دوستوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی کے مطابق 9 مارچ کو اس کا مقتول بیٹا گھر پر موجود تھا کہ بوقت قریب ساڑھے چھ بجے شام یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ میں اپنے دوستوں ارسلان عرف کلا اورآصف محمود کیساتھ اپنے موٹر سائیکل پرگھومنے پھرنے جا رہا ہوں جب کافی دیر بعد بھی میرابیٹا گھر واپس نہ آیا تو میں نے اپنے بیٹے کے موبائل فون پر رابطہ کیا جو اس نے کال وصول نہ کی دوسرے دن مسمی ارسلان کے گھر جا کر پتہ کیا تو اس نے اشاروں میں میریبیٹے کے متعلقہ لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ اس وقت مسمی ارسلان کے دونوں ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جو بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ وہ میرے بیٹے کیساتھ لڑائی جھگڑے میں زخمی ہوا تھا جس کے بارے میں میرے بیٹے کیخلاف درخواست بھی دے دی تھی۔منگل کے روز ہمیں اطلاع ملی کہ میرے بیٹے عبدالرحیم کی نعش مسمی ارسلان کے سسرالی گاوں دھیری میرا کلر سیداں کے قریب گندم کے کھیت میں خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے جسے میں نے شناخت کر لیا۔

Unidentified Thieves Steal Cash from Shop of Jamaat-e-Islami Leader in Kallar Syedan

کلر سیداں میں امیر جماعت اسلامی کی دکان میں چوری، نامعلوم ملزمان نقدی لے اڑے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔13,مارچ، 2025ء)— کلر سیداں شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون محمد جاوید اقبال کی دکان کے کنڈے کاٹ کر دکان میں مسجد اور الخدمت فائونڈیشن کے ہزاروں روپے کی رقم اور بجلی بلوں کی مد میں وصول کی جانے والی کیش بھی ساتھ لے گئینقصان کا مجموعی اندازہ 70/80 ہزار روپے لگایا جاتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ تراویح کے بعد چوکیدار نے اطلاع دی کہ اپ کی دکان کے کنڈے کٹے ہوئے ہیں جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور اندر داخل ہو کر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا جبکہ مسجد اور الخدمت فائونڈیشن کے دو عدد گلے جن میں ہزاروں روپے کی رقم موجود تھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی جمع کی گئی کیش بھی سمیٹ کر ساتھ لے گئے۔ دریں اثنائ نامعلوم ملزمان نے کلر سیداں مرید چوک جسوالہ روڈ پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر کو نیچے اتار کر اس سے قیمتی کوائلز چوری کر لی ہیں۔

Development Projects in Full Swing, More Progress Expected: Raja Usama Sarwar

ترقیاتی منصوبے جاری، مزید کام تیز ہوں گے: راجہ اسامہ سرور

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔13,مارچ، 2025ء)—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی پروگرام جاری ہیں آنے والے ایام میں تعمیرو ترقی کے کاموں میں مزید تیزی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا کی جانب سے ڈہوک سنگال چوآخالصہ میں اپنے اعزاز میں دی گئی افطار دعوت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سابق بلدیاتی چیئرمینوں چوہدری صداقت حسین،توفیق تاج کیانی،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،ظفر عباس مغل،خان عثمان یوسفزئی،چوہدری محمد غالب،چوہدری توقیر اسلم،صوبیدار غلام ربانی،ملک محمد زبیر،عابد زاہدی،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد،شیخ سلیمان شمسی،راجہ شفیق الحق،چیف مہربان،ماسٹر راجہ ذوالفقار،ڈاکٹر عمیر اسلم رانا،راجہ ذوالفقار ساجد،بابو محمد عجائب،جبران صفدر کیانی،چوہدری کاشف،عامر محمود ایڈووکیٹ،سردار وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مریم نواز کے ویژن نے پنجاب کی سیاست کا نقشہ بدل ڈالا،محمد ظریف راجا نے مطالبہ کیا کہ راجہ اسامہ سرور قانون گو حلقہ مرکز چوآخالصہ کے ہیڈ کوارٹر چوآخالصہ میں نادرا دفتر قائم کریں علاوہ ازیں پاسپورٹ کے اجرا کے لیئے موبائل وین کو ہفتے میں دوبار کلرسیداں اور دو بار چوآخالصہ کے لیئے منظوری دلائی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button