15 February 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Toddler Drowns in Water Bucket in Village Dodilli, Parents Devastated

کلر سیداں: دودہلی گاؤں میں ڈیڑھ سالہ بچی پانی کی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق، والدین غمزدہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔ 15 فروری 2025ء)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں دودہلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈیڑھ سالہ معصوم بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی کی والدہ گھریلو کاموں میں مصروف تھی اور بچی کھیلتے ہوئے پانی سے بھری ہوئی بالٹی کے قریب جا پہنچی۔ کھیل کے دوران بچی کا توازن بگڑا اور وہ سر کے بل پانی میں گر گئی۔

گھر کے افراد کو کچھ دیر بعد اس المناک حادثے کا علم ہوا، جس کے فوراً بعد بچی کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی، جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

یہ افسوسناک پہلو بھی سامنے آیا کہ جاں بحق ہونے والی بچی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، جس کی ناگہانی موت نے پورے خاندان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ گاؤں میں بھی فضا سوگوار ہے، اور اہل محلہ نے والدین کے غم میں شریک ہو کر انہیں صبر کی تلقین کی ہے۔

یہ حادثہ ان والدین کے لیے ایک سبق ہے جو گھریلو کاموں میں مصروف ہونے کے باعث چھوٹے بچوں پر نظر نہیں رکھ پاتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں کھلے پانی کے برتن,پا نی کی ٹنکی یا بالٹیوں کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس قسم کے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothohar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – February 15, 2025)—A heartbreaking incident took place in the village of Dudhali, near Kallar Syedan, where a one-and-a-half-year-old girl tragically drowned in a water bucket. The accident occurred while the toddler’s mother was busy with household chores, unaware that her daughter had wandered near a water-filled bucket. While playing, the child lost her balance and fell headfirst into the water.

By the time family members discovered the incident, they immediately rushed the child to a nearby private hospital. However, despite medical efforts, she could not survive. Doctors confirmed her death, leaving the parents in deep grief.

The tragedy is even more painful as the deceased was the couple’s only child. The village is mourning the loss, and neighbours have gathered to console the grieving parents.

This unfortunate incident is a stark reminder of the importance of child safety at home. Experts advise parents to keep water-filled containers out of children’s reach to prevent such tragic accidents in the future.

اسلام محبت کا مخالف نہیں، مگر ویلنٹائن ڈے سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں” – مولانا احسان اللہ چکیالوی


“Islam Is Not Against Love, But Muslims Have No Connection to Valentine’s Day – Maulana Ehsanullah Chikyalvi”

File photo of Maulana Ehsan ullah Chakaialwi

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔15،فروری، 2025ء)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کا ویلنٹائن ڈے سے کوئی تعلق نہیں اسلام محبت کا مخالف نہیں مگر یہ فحاشی عریانی اور بے راہروی کی اجازت ہرگز نہیں دیتا انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عیسائی پادری نے رائبہ کے جو سلوک کیا اسلام اس کی ہرگز اجازت نہیں دیتا اسلام محبت کا مخالف نہیں یہ بے راہروی کا مخالف ہے اسلام کہتا ہے کہ والدین بہن بھائیوں بچوں اور اپنی بیوی سے محبت کرو اللہ تعالی اور رسول اکرم نے اسلامی شعائر کا تعین کر دیا یے اس میں کمی بیشی کا کسی کو اختیار نہیں اس کی کوشش کرنے والے دولت ایمانی سے محروم ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیروکاروں کا ویلنٹائن ڈے سے کوئی تعلق نہیں ہمیں تمام امور میں مغرب کی نقالی سے گریز کرنا چاہیئے اسلامی شعائر حتمی ہیں ان سے روگردانی بغاوت کے زمرے میں اتی ہے مسلمانوں کا ویلنٹائن ڈے سے کوئی تعلق ہی نہیں نہ مسلمان اسے مناتے ہیں

جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی رہنما قاری محمد سعید نقشبندی کے حاجی محمد نذر انتقال کر گئے

“Haji Muhammad Nazar, Associated with Jamaat Ahl-e-Sunnat UK, Passes Away; Funeral Held in Mangal, Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔15،فروری، 2025ء)—جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی رہنما قاری محمد سعید نقشبندی کے حاجی محمد نذر انتقال کر گئے نماز جنازہ بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ منگال میں ادا کی گئی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عاقب علی،صوفی ضابر حسین،عابد زاہدی،حاجی ریاست حسین،چوہدری زین العابدین عباسی،احسان الحق قریشی،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ،پروفیسر کاشف علی،راجہ ازرم حمید سیالوی،پروفیسر محمد سعید قادری،اظہر محمود مرزا،ملک نائیداختر،چوہدری عبدالوحید،مسعود بھٹی،حاجی شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی نمازجنازہ کی امامت مرحوم کے فرزند مفتی امجد رضا چشتی نے کرائی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔15،فروری، 2025ء)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق تحصیل ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور اکرام الحق قریشی نے گاؤں سسرال جا کر پنجاب پولیس کے اہلکار مرزا خرم وسیم کے والد محترم کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

گاؤں سسرال میں مرزا محمد نصیر انتقال کر گئے

Mirza M Naseer passed away in village Sasral

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔15،فروری، 2025ء)—گوجرخان پولیس کے پی آر او مرزا خرم وسیم کے والد محترم مرزا محمد نصیر انتقال کر گئے نمازجنازہ تحصیل گوجرخان کے گاؤں سسرال میں ادا کی گئی جس میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے مرکزی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،نذیر گھیبہ،سید شبیر عباس،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن سرائیکی،نصیر چشتی، ڈاکٹر ادریس،ڈاکٹر ضمیر بٹ،مرزا تیمور،محمد جمیل، راجہ شکیل، عبدالستار نیازی،راجہ ربنواز،ملک جاوید اقبال، عامر وزیر ملک،ملک نصیر چوہدری محبوب حسین،اکرام الحق قریشی،ملک ضیا احمد، راجہ اسد،راجہ ظہورمنظور، ملک محمد شہزاد،باسط خان،راشد جہانگیرکیانی،قدیر خان، راجہ حامد اکرام، ملک شہزاد،ارباب اعجاز، چاند مبین،سید منتظر امام، راجہ عرفان،قاسم قریشی محمد قاسم،عبدالغفور کیانی،زعفران قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button