DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; 31st Annual Zikr and Milad Gathering Held in Bhon Awan with Great Enthusiasm
کہوٹہ: بھون اعوان میں 31ویں سالانہ محفل ذکر و میلاد مصطفیؐ عقیدت و احترام سے منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10فروری2025)
بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوانDHAفیز6) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف اور دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 31 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)اللہ ہوکے ذکر کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے علاقہ گونج اٹھاکثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوانDHAفیز6)) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی،ملک صوفی امداد معصومی،ملک سجاد معصومی، حاجی لیاقت معصومی،ملک ندیم اشرف معصومی،ملک سہیل معصومی، ملک عاصم حبیب، ملک نسیم معصومی،ملک زبیر معصومی، طلعت مسعود معصومی، سفیا ن شاہد معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک ناصر شہزاد معصومی، ملک ریحان معصومی، ملک عثمان رفیق معصومی، ملک عامر حبیب معصومی،ملک جنید سجاد معصومی،ملک عاطف عمران معصومی،ملک وقاص انتظار معصومی، ملک سلیم معصومی، ملک قاسم سجاد معصومی،تیزیب معصومی، ملک نبیل اظہر معصومی،صوفی احتشام الحق معصومی،محمد مزمل معصومی، راجہ مدثر معصومی،ملک عابد معصومی،ملک صدام معصومی، ملک جواد معصومی دیگر حلقہ احباب بھون اعوان بزم معصومیہ دیگر حلقہ احباب بھون اعوانDHAفیز6 کے زیر انتظام31 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)20واں ختم پاک پیر طریقت الحاج حافظ محمد شریف نقشبندی ؒ،فضیان نظر حضرت خواجہ نواب الدین ؒ،بیادالحاج خواجہ محمد معصوم ؒ کے انعقاد پزید ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد حنفیہ بر یلویہ بھون میں پہنچا جہاں ملک کے نامور ثناء خوانوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں حاضری جبکہ ملک کے نامور عالم حضرت صاحبزادہ محمد طیب معصومی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ محفل پاک میں ملک کے نامورآستانوں سے سجادگان بھی تشریف لائے جن میں الحاج خواجہ محبوب الہی معصومی سجادہ نشین دربا ر عالیہ نقشبندیہ،مجددیہ وادی عزیز شریف،چنیوٹ،پیر قاری شاہ محمداحرارسجادہ نشین پاک آستانہ شریف حافظہ آبادراجہ گھڑی پھندوپشاور،سید زبیر حسین شاہ ہمدانی معصومی آستانہ عالیہ میال شریف چکوال،صوفی محمد زبیر معصومی خادم دربار عالیہ موہری شریف آف لاہور سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں تما م عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا۔

کہوٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
Case Registered Against Individuals for Misbehaving and Clashing with Kahuta Traffic Police
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10فروری2025)
کہوٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی شروع تفصیلات کے مطابق محمد عبداللہ ولد بابر اقبال سکنہ ڈھوک کرم شاہ کہوٹہ کو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پر روکا گیا تو اس نے کہوٹہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اسی اثناء میں محمد عبداللہ کے 5 سے 6 ساتھیوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے محمد عبداللہ کو چھڑا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن وہاں پر موجود عوام کی مداخلت پر ملزمان بھاگ گئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے محمد عبداللہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور باوردی اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی۔
کہوٹہ (اے کے مال)کی چھٹی سالانہ قرعہ اندازی کا انعقاد
Kahuta: AK Mall Holds Its 6th Annual Lucky Draw Event




