DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Swearing-in Ceremony of Pothohar Union of Journalists Held in Rawalpindi
پوٹھوہار یونین اف جرنلسٹس راولپنڈی کی تقریب حلف برداری

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 31جنوری 2025ء)—پوٹھوہار یونین اف جرنلسٹس راولپنڈی کی تقریب حلف برداری۔ تفصیلات کے مطابق عظیم خطہ پوٹھوہار کے علاقائی مقامی صحافیوں کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے ضلع راولپنڈی تحصیل کہوٹہ،کلرسیداں،گوجرخان،ٹیکسلا کے نومنتخب عہدیداران کے لیے حلف برداری تقریب کا اہتمام پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں کیا تقریب حلف برداری کی صدارت چئیرمین پی یو جے ڈاکٹر عتیق فرہاد نے کی مہمانان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر حافظ افضل بٹ،پارلیمانی سیکرٹری و صوبائی مشیر اطلاعات پنجاب شازیہ رضوان، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول کے گلہائے عقیدت پیش کیے گئے مہمانان خصوصی افضل بٹ،شازیہ رضوان،طارق ورک نے صحافتی پیشہ ورانہ خدمات و فرائض منصبی پر سیر حاصل گفتگو کی اور حکومتی نئے متنازعہ بل پیکا آرڈیننس کے حوالے شہری آزادیوں،مفادعامہ کے حقوق کی اس گھناونی سازش پر صحافتی برادری کی آواز کو دبانے کے لیے حکومتی مشینری شدید الفاظ میں مذمت کی شازیہ رضوان نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عیدیداران کو مبارکباد دی ان کا کہنا تھا کہ افضل بٹ کی قیادت میں تمام صحافتی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی صحافیوں کی خدما ت میں پی یو جے کا نمایاں کردار نظر آرہا ہے بعدازاں تمام ضلع راولپنڈی اور تحصیلوں کے عہدیداران سے حلف لیا افضل بٹ نے ضلعی صدر اور تمام تحصیلوں کو مبارکباد پیش کی اور پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے علاقائی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی یو جے کی خدمات کو بے حد سراہا،تقریب کے انعقاد میں تمام مہمانوں کا پرپتاک استقبال نومنتخب ضلعی صدرافتخار علی بھٹی اورمرکزی قیادت چئیرمین پی یو جے ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد،مرکزی صدر سید منتظر امام سیکرٹری جنرل راجہ طاہر محمود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تحصیل کہوٹہ سے راجہ عمران ضمیر،تحصیل گوجرخان سے احمد نواز کھوکھر اور کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی کی زیر سرپرستی تمام عہدیداران نے تحصیلوں سے عہدئداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی





