DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Land Acquisition Delays Hamper Completion of Rawalpindi Ring Road Project

گوجر خان;رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے تاحال لینڈ ایکوزیشن کا پراسیس مکمل نہیں ہوسکا

گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,04, دسمبر 2024) ;باخبر زرائع کے مطابق رنگ روڈ پراجیکٹ کیلئے تاحال لینڈ ایکوزیشن کا پراسیس مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ منصوبہ کا پی سی ون دسمبر2021کو منظور ہوا تھا جس کے مطابق دسمبر2024تک منصوبہ مکمل ہونا تھا۔ لیکن 5ہزار196کنال چارمرلہ اراضی کی ایکوزیشن کیلئے ابھی ایوارڈ کا اعلان ہونا ہے۔جس کے باعث مالکان اراضی کو ادائیگیوں کے بغیر ہی ان کی اراضی استعمال کی جارہی ہے۔منصوبہ کیلئے8 ہزار990کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق اڈیالہ تا چک بیلی تقریبا12موضع جات میں لینڈ ایکوزیشن کا ابھی ایوارڈ ہونا ہے۔7مارچ2024 تک3793کنال16مرلہ ایکوائر اراضی میں سے گوجر خان کے آٹھ موضع جات میں720کنال12مرلہ کیلئے36کروڑ2لاکھ11ہزار618روپے میں سے18کروڑ82لاکھ18ہزار643روپے ادا ہوئے۔راولپنڈی صدرکے10موضع جات میں1484کنال4مرلہ کے57کروڑ55لاکھ15ہزار 580روپے میں سے 8کروڑ66لاکھ98ہزار20 روپے کی ادائیگی ہوئی ۔راولپنڈی کینٹ تحصیل کے5موضع جات کے1589کنال کے93کروڑ34لاکھ82ہزار63روپے میں سے25لاکھ روپے کی ادائیگی ہوسکی تھی۔منصوبہ کی تکمیل پہلے24مارہ میں ہونی تھی۔ بعد میں43ماہ کی گئی اور پھر46ماہ کی مدت رکھی گئی ہے۔

Gujar Khan(Pothwar.com, December 04, 2024) – According to reliable sources, the land acquisition process for the much-anticipated Rawalpindi Ring Road project has yet to be finalized. Despite the project’s PC-1 approval in December 2021 and its scheduled completion by December 2024, delays in awarding compensation have hindered progress.

Out of the required 8,990 kanals of land, an acquisition award is still pending for 5,196 kanals and 4 marlas, leaving landowners without payments even as their land is being utilized. Notably, 12 villages between Adiala and Chak Beli remain in the acquisition process.

By March 7, 2024, partial payments had been made for some areas:

  • In Gujar Khan’s eight villages, ₹18.82 crore out of ₹36.02 crore had been disbursed for 720 kanals and 12 marlas.

  • In 10 villages of Rawalpindi Sadar, ₹8.66 crore out of ₹57.55 crore had been paid for 1,484 kanals and 4 marlas.

  • In five villages of Rawalpindi Cantt, only ₹25 lakh of ₹93.34 crore had been paid for 1,589 kanals.

The project, initially scheduled for completion within 24 months, was extended to 43 months and then to 46 months. Persistent delays continue to push the completion timeline further into uncertainty.

جاتلی پولیس کی کاروائی،زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Jatli police action, suspect arrested for killing citizen over land dispute

گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,04, دسمبر 2024) ;جاتلی پولیس کی کاروائی،زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم امجد علی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے علی رضا کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال اگست میں درج کیا گیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جاۓ گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، ایس پی صدرسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

یونین کونسل راماں میں پچاس لاکھ کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، مرزا عنایت اللہ کا شکریہ

Street Construction Project Launched in Union Council Rama with a Grant of 5 Million

گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,04, دسمبر 2024) ;یونین کونسل راماں میں پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ سے گلیوں کی تعمیر کا آغاز,یونین کونسل راماں میں ایک اہم ترقیاتی منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت نئی گلیوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ کافی عرصے سے زیرِ التواء تھا اور اس کا مقصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور رہائشیوں کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے، جو کئی سالوں سے خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

یہ منصوبہ مقامی حکام کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ علاقے میں نمایاں بہتری لائے گا، نہ صرف رہائشی معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقے کی مجموعی خوبصورتی اور فعالیت میں بھی اضافہ کرے گا۔

علاقے کے رہائشیوں نے مرزا عنایت اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس گرانٹ کے حصول اور منصوبے کے بروقت آغاز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو خوب سراہا جا رہا ہے اور مقامی افراد نے ان کی کمیونٹی کی ترقی کے لیے عزم کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تعمیراتی کام اعلیٰ معیار اور پائیداری کو مدِنظر رکھتے ہوئے انجام دیا جا رہا ہے اور حکام نے یقین دلایا ہے کہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ منصوبہ یونین کونسل راماں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button