DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

New York: NYC Mayor Praises Pakistani-American Police Officers at PALS Annual Awards Gala

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژادافسران کی خدمات کی تعریف

نیویارک(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،,20,نومبر2024)—نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے خودکو پاکستانی کمیونٹی کا ’’پرانا دوست‘‘ قرار دیتے ہوئے نیویارک پولیس میں شامل تقریباً 500؍ پاکستانی نژاد پولیس افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات، کارکردگی اور کردار کی تعریف کی۔ وہ 30؍ ہزار افراد پر مشتمل امریکا کی سب سے بڑی پولیس فورس نیویارک پولیس کی تنظیم ’’پاکستان امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی‘‘ (PALS) کے سالانہ ایوارڈز ڈنرکے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ایرک ایڈمز نے بروکلین کے بارو پریذیڈنٹ کی حیثیت سے پاکستانی کمیونٹی سے اپنی سالہا سال کی دوستی یاد دلاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ایک قاتل کی گولی سے نوجوان پاکستانی پولیس افسر عدید کی موت کو ’’ڈیتھ آن ڈیوٹی‘‘ کا درجہ دلا کر مرحوم کی خدمات کا اعتراف اور لواحقین کیلئے مقررہ مراعات کا حقدار قرار دینے کا ذکر بھی کیا۔ اس شاندار سالانہ گالا ڈنر میں نیویارک پولیس کے متعدد اعلی افسران اور دیگر افراد کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ڈنر میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر آتوزئی، صدربائیڈن کے مقرر کردہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان فیڈرل جج زاہد قریشی، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن راج کمار اور دیگر معززین بھی مدعو تھے ۔ اس شاندار ڈنر کا ٹکٹ 175؍ ڈالرز ہونے کے باوجود ہال میں گنجائش ختم ہونے کے باعث لوٹنا پڑا جبکہ گلوکار رفاقت علی خان اور نیویارک پولیس کے افسر محمد علی نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

New York (Pothohar.com Correspondent, November 20, 2024):
New York City Mayor Eric Adams, calling himself a “long-time friend” of the Pakistani community, lauded the contributions of nearly 500 Pakistani-American officers serving in the NYPD. Speaking at the annual awards dinner of the Pakistan American Law Enforcement Society (PALS), the Mayor commended their dedication, performance, and role in America’s largest police force, comprising over 30,000 members.

Reflecting on his longstanding ties with the Pakistani community from his time as Brooklyn Borough President, Adams expressed pride in honoring the legacy of Adid, a young Pakistani officer killed in the line of duty. He highlighted the recognition of Adid’s sacrifice as “death on duty,” ensuring his family received the entitled benefits.

The gala dinner featured awards presented to several NYPD officials and other distinguished individuals. Notable attendees included Pakistan’s Consul General in New York, Aamir Atozai; the first Muslim federal judge in U.S. history, Zahid Qureshi; New York State Assembly member Raj Kumar; and other dignitaries.

Despite the $175 ticket price, the event saw an overwhelming turnout, with the venue reaching full capacity. Entertainment included captivating performances by singer Rafaqat Ali Khan and NYPD officer Muhammad Ali, delighting the audience.

Show More

Related Articles

Back to top button